امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے کا بیان سامنے آیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے 29-30 اکتوبر تک پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا اور زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی ہوئی۔ زلمے خلیل زاد دیگر اعلی حکومتی شخصیات سے بھی ملے۔
ملاقاتوں میں افغان امن عمل پر پیش رفت اور تشدد میں کمی کی اہمیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امن قائم کرکے معاشی صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس