دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ، کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ریٹائرڈ انسپکٹر سندھ پولیس بشیرخان چانڈیو مرحوم کے بیٹے، ریٹائرڈ انسپکٹر سندھ پولیس نذیرخان چانڈیو مرحوم،سیاسی رہنماء رشید خان چانڈیو مرحوم کے بھتیجے، ڈی ایس پی سندھ پولیس شیر شاہ کراچی اکبر خان چانڈیو، اسسٹنٹ ٹریفک پولیس سندھ اصغرخان چانڈیو،پولیس کا نسٹیبل سندھ ناصرخان چانڈیو کے چچازاد، پیپلز پارٹی کوٹ ادو کے سنیئر رہنماء اکرم خان چانڈیہ کے سالہ محمد آصف خان چانڈیو انتقال کرگئے، مرحوم کوایک ہفتہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا جسے آرمڈ فورسز انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسلام آباد منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ موت وحیات کی کشمکش کے بعد گزشتہ شب انتقال کرگئے،

مرحوم کا جسد خاکی اسلام آباد سے ان کے آبائی گاؤں کو ٹ ادو لایا گیا جہاں انکی نماز جنازہ 2بجے دن بائی پاس نزد لوح وقلم سکول ان کے بہنوئی اکرم خان چانڈیہ کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سند ھ پولیس کے ملازمین سمیت کوٹ ادو کی سیاسی سماجی دینی وشہری حلقوں کے علاوہ صحافی، وکلا ء ڈاکٹر ز ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،بین الا اضلاعی شراب فروش سمت 3شرابی گرفتار، بھاری مقدار میں ولائتی شراب کی بوتلوں سمیت دیسی شراب برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روزڈی ایس پی سرکل کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری ایس ایچ او تھانہ سنانواں منیر احمد خان چانڈیہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی، سب انسپکٹر حمید اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ اظلم شراب فروش رحم علی شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب کی64 بوتلیں برآمد کرلیں ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا

،پولیس محمود کوٹ نے دوران ناکہ تھرمل لال پیر چوک میں قصبہ گجرات کے رہائشی محمد ساجد ڈاہاکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال محروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،دوسری طرف ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مظفرگڑھ میں تعینات ہوئے والے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع،شیخ محمد یوسف الرحمن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، وہ اس سے قبل تحصیل مظفرگڑھ میں زراعت آفیسر، تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت،تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، ملتان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر باغات و سبزیات کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہے ملکی معیشت میں شعبہ زراعت کے کردا ر کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں شعبہ زراعت کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے، ضلع میں معیاری کھاد، بیج اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،


کوٹ ادو (محمد اظہر فاروق)مظفرگڑھ میں جینڈرکرائم یونٹس کے قیام سے خواتین کے مسائل خواتین کے ذریعے مقامی سطح پر حل ہونے لگے،عدالتوں اور ڈی پی او آفس میں خواتین کے کیسسز کی شرح میں واضح کمی آگئی،تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ آبادی کے لحاظ سے 50 لاکھ سے زائد آبادی والا بڑا ضلع ہے،یہاں خواتین میں تعلیم کی کمی کی وجہ سے خواتین کے مسائل کافی زیادہ ہیں اور کرائم ریشو بھی باقی اضلاع کی نسبت زیادہ ہے،خواتین کے مسائل کے تدارک کیلیے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر مظفرگڑھ کے 5تھانوں میں جینڈرکرائم یونٹس بنائے گئے ہیں اور ان جینڈرکرائم یونٹس کی انچارج لیڈی سب انسپکٹر تعینات کی گئی ہیں،خواتین شکایات لے کر جب تھانہ میں ایس ایچ او کے پاس آتی ہیں تو ایس ایچ او انکی بات سن کر جینڈرکرائم انچارج کو بلوا کر کیس انکے سپردکرتا ہے،جینڈرکرائم انچارج سائلہ کو اپنے جینڈرکرائم یونٹ لے جاکراسکا مسلہ توجہ سے سنتی ہیں اور پھر قانونی کاروای عمل میں لاتی ہیں اور جہاں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہوتی ہے تو جینڈرکرائم انچارج نفری ساتھ لے کر ریڈ کیلیے خود جاتی ہیں اور ملزمان کوگرفتار کرکے حوالات بند کرتی ہیں،یوں خواتین کے مسائل خوش اسلوبی سے خواتین پولیس اہلکاروں کے ذریعے حل ہوجاتے ہیں،تھانہ میں شکایات لے کر آنی والی خواتین نے بتایا کہ پہلے مرد پولیس اہلکاران کو مسائل بتانے میں شرمندگی اور مشکلات ہوتی تھیں لیکن اب جینڈرکرائم یونٹس کے قیام سے خواتین کے مسائل خواتین پولیس اہلکاروں کے ذریعے حل ہورہے ہیں جس سے انکی مشکلات میں کافی حدتک کمی آی ہے،دوسری جانب خواتین کے تھانہ لیول پر مسائل کے حل سے عدالتوں اور ڈی پی او آفس میں ایسے کیسز کے دباو میں کافی حدتک کمی واقع ہوی ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پیٹرول پمپ پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات نوٹس دینے کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر پیٹرول پمپ منیجر کے خلاف مقدمہ درج، اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھائی کو بگانے پر بھائی کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے تما م مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ پولیس دائرہ دین پناہ کے ایس ایچ او ادریس خان نے چوک سرور شہید روڈ پر قائم چوہدری برادرفلنگ اسٹشین کی چکینگ کے دوران سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور سیکورٹی گارڈ نہ رکھنے پر پیٹرول پمپ منیجر اسد موراث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس دائرہ دین پناہ نے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ریاض حسین کھوسہ کی گرفتاری کیلئے چونگی تونسہ بیراج پر چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے بھائی غلام عباس کھوسہ نے موٹرسائیکل دیکر اسے بھگادیا، پولیس نے غلام عباس کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال محروقہ کی تلاش شروع کردی ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کی اپیل پر کوٹ ادو میں بھی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف ہڑتال مجموعی طور پر پر امن اور کامیاب رہی،مین بازار بسم اللہ مارکیٹ،صرافہ بازار،غلہ منڈی،نور شاہ روڈ مکمل طور پر بند رہے تاہم جی ٹی روڈ پر ملا جلا رجحان رہا،کھانے پینے سبزی میڈیکل سٹور اور ہوٹل وغیرہ کھلے رہے،اس موقع پر انجمن تاجران کوٹ ادو کی تنظیموں کے عہدیداروں اور رہنماؤں حاجی ممتاز احمد،محمد عثمان شیخ،ملک واجد سعید،چوہدری شفیق الرحٰمن،شیخ ندیم،سعیدالدین راضی،محمد حسین،حاجی ظہیر احمد انصاری،فیصل مرزا،شیخ کاشف ریاض،میاں محمداقبال،سید ذیشان شاہ،چوہدری نعیم،چوہدری مزمل،حاجی بلال احمد،،حاجی افتخار کھاری،مرزا عبدالغفار،محمود احمد، قیصر انصاری ودیگر نے کہا ہے کہ ایف بی آر تاجروں پر ظالنہ ٹیکسوں کا نفاذچاہتا ہے جوکسی صورت قبول نہ ہے، تاجر پہلے بھی ٹیکس دے رہے ہیں اور آئندہ بھی ٹیکس دینا چاہتے ہیں،کیوں کہ ہم بخوبی آگا ہیں کہ کوئی ریاست یا ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا،حکومت اور ایف بی آر تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے،بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا،

ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری،ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم لغاری بھی پولیس کی نفری کے ہمراہ گشت کرتے رہے جبکہ ڈی ایس پی کوٹ ادو نے اپنے چند آلہ کاروں کے ہمراہ ملکر ہڑتال ناکام بنانے کیلئے دوکانیں کھلوانے کی بھی کوشش جاری رکھی


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو شہر و گردونواح میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی فروخت عام، کسی بڑے حادثے کا خطرہ، دکانداروں نے ایل پی جی گیس کی قیمت خود ساختہ اضافہ کر دیا، فی کلو 20روپے گھریلو سلنڈر 1500روپے کا کر دیا گیا، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو و گردو نواح میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فیلنگ کرنیوالے دوکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کرتے ہوئے فی کلو 110روپے سے بڑھا کر 130روپے کر دیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 11کلو 800گرام کی قیمت 1500روپے کر دی ہے، دوسری طرف سلنڈر مافیا ایل پی جی گیس کے انتہائی ناقص اور غیر معیار ی سلنڈر شہر میں لے آیا ہے، یہ غیر معیاری اور خطر ناک سلنڈر معروف کمپنیوں کے بتا کر دگنا قیمتوں پر شہریوں کو فروخت کئے جا رہے ہیں جس کے باعث شہری مجبوراََ یہ سلنڈر خرید رہے ہیں، لوگ ان سلنڈروں میں ایل پی جی بھروا کر گھروں میں کھانا پکا رہے ہیں، یہ سلنڈر کسی وقت بھی بڑا سانحہ رونما کر سکتے ہیں، ان سلنڈروں کی فروخت سرعام جاری ہے، اور یہ شہر کے کونے کونے میں غیر معیاری ایل پی جی گیس کے سلنڈر ری فیلنگ کے لئے دوکانداروں نے اپنی دکانوں میں رکھے ہوئے ہیں جو دھڑا دھڑ فروخت کر رہے ہیں، ان سلنڈروں پر لگائی گئی نوزل بھی انتہائی غیر معیاری ہے، یہ نوزل دو چار دن کے اندر لیک کرنا شروع کر دیتی ہے، شہریوں نے سول ڈیفنس سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر اعلیٰ حکام سے غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت پر پابندی اور من مانے ریٹ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

About The Author