دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ،روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

روجھان (ضامن حسین بکھر)رکن قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری کی دعوت پر
ڈائریکٹر جنرل نادراملتان ثقلین بخاری کی روجھان آمد
ڈائریکٹر جنرل نادرا ملتان ثقلین بخاری کی روجھان میں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے ملاقات ۔
ملاقات میں بزورگ سردار طارق محمود مزاری، سردار دوست علی مزاری، سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی، شباب ہاشم مزاری ،شریک تھے رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ڈی جی نادرا ثقلین بخاری کو عشائیہ بھی دیا گیا روجھان اور سونمیانی میں اور دوسرے علاقوں کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے نادرا موبائیل یونٹ کی گاڑی میسر کی جائیں گے اور شناختی کارڈز بنوانے کی سہولیات کے لئے علاقے کی عوام مستفید ہوں گے روجھان کے موجود نادرا دفتر کو اپ گریڈیشن کر کے اور بلڈنگ و عوام کے لئے دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں شناختی کارڈز کے ب فارم، برتھ سرٹیفیکیٹ، اور روجھان کا موجودہ نادرا یونٹ کو سونمیانی منتقل کیا جائے گا۔

ڈی جی نادرا ثقلین بخاری اور ان کی ٹیم نے روجھان میں قائم دفتر نادرا کا بھی وزٹ کیا اس موقع پر بریفنگ دے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری نے ہم شکرگزار ہیں ڈی جی نادرا ثقلین بخاری کے جنہوں ہمارے علاقہ میں آ کر اور نادرا دفتر کو اپ گریڈ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اب نادرا آفس کو اپ گریڈیشن کے مطابق ڈیکوریٹ کیا جا رہا ہے اس موقع پر نادرا آفس روجھان کے جملہ ملازمین محمد ندیم قادری، مظہر مزاری، و دیگر عملہ موجود تھا آخر میں ڈی جی نادرا کو پرانا نادرا دفتر کا بھی وزٹ کرایا گیا اور سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ نے ڈی جی نادرا کو اس کی مخدوش عمارت کو دوبارہ بنانے کی بھی تجویز دی ڈی جی نادرا کو سردار دوست علی مزاری اور سردار اطہر علی مزاری نے الوداع کہا اس موقع پر میڈیا کی بھی ڈی جی نادرا کے ہمراہ تھی۔


روجھان (ضامن حسین بکھر)
پنجاب ٹیچرز یونین جسکانی گروپ تحصیل روجھان ضلع راجن پور کے ایس ایس ٹیز’ ای ایس ٹیز اور پی ایس ٹیز سینئرز اور نوجوان اساتذہ پر مشتمل ایک حسین امتزاج رکھنے والے 30 رکنی اساتذہ کے نمائندہ وفد نے محترم یعقوب عابدی اور عبیداللہ سدا بہار کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی جناب سردار دوست محمد مزاری کی خدمت میں اساتذہ کے مسائل سے متعلق تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ضلع راجن پور جناب غلام فاروق علوی صاحب بھی موجود تھے جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جس تحصیل میں مسائل زیادہ ہیں اس کو ترجیعی بنیاد پر توجہ دی جائے گی اور اس حوالے سے روجھان پر خصوصی توجہ ہوگی ۔


۔ ملاقات کا ایجنڈا درج ذیل رہا

1- گرلز کالج کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

2- تحصیل روجھان کی کچھ ایسی یونین کونسلز بھی ہیں جن کی وسیع آبادی کے لیے ایک بھی گرلز سکول نہیں اس بارے میں توجہ دلائی گئی

3- روجھان بوائز ڈگری کالج جس میں لیکچررز کی 17 سیٹس خالی ہیں اور ڈگری کالج میں MA پروگرام کی خصوصی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست کی گئی

4- تحصیل روجھان میں موجود عمارت اور چاردیواری سے محروم سکولز میں کمرہ جماعت اور چاردیواری کی فراہمی کے لیے توجہ دلائی گئی

,5- سینٹر آف ایکسیلینس سے متعلق گورنمنٹ اساتذہ کی سرکاری سکولوں میں مستقل بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ کی جائے ۔
6- باقی ضلع کی طرح تحصیل روجھان کے سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے جس کی اشد ضرورت بھی ہے
7 – جامپور کی طرح روجھان کے اساتذہ کی پرسنل ہیئرنگ بھی روجھان میں کی جائے .
انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی میٹنگ میں اساتذہ نے سردار صاحب اور سی ای او صاحب سے مفید گفت وشنید کی جس میں سی ای او صاحب نے اساتذہ کے مسائل کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
روجھان میں گرلز ڈگری کالج قیام اور کامرس کالج آف انسٹیٹیوٹ کی عمارت کو شہر میں منتقل کرنے کے بارے میں بھی گوش گزار کیا ہے


روجھان
عمرکوٹ، اور بنگلہ اچھا کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے


روجھان
روجھان آج صبح ٹول پلازہ انڈس ہائی وے میراں پور کے قریب موضع میراں پور سیلم آباد صفدر آباد کے موضعات کے مختلف اقوام سے تعلق کسانوں زمینداروں کا پر امن احتجاج۔
آج انڈس ہائی وے ٹول پلازہ میراں پور پر مختلف اقوام کے لوگوں نے اپنی زمینوں سے بے دخل ہونے پر ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالا احتجاجی جلوس میں مخلتف موضعات میراں پور، صفدر آباد، سیلم آباد کے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے مسلم لیگ نون کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری کا کہنا تھا کہ جو افواج پاکستان کی طرف سے لیٹر جاری کیا گیا ہے اس لیٹر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ہمیں وہ رقبہ دیا جائے جو متنازعہ نہ ہو اور آباد نہ ہو اور بنجر ہو لیکن یہاں ضلعی محمکہ مال کے آفسران اور ایم این اے اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملی بھگت سے ان زمینوں کو غیر آباد اور بنجر ثابت کر کے آرمی کو دے دیئے ہم یہ نہیں چاہتے کہ پاک فوج زمینیں نہ دی جائیں بلکہ وہ تو ہمارے محافظ اور ہماری شان جنہوں نے ضرب عضب آپریشن میں اپنے ملک اور قوم کے جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے اور ہم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سردار عاطف حسین مزاری نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک کمیٹی بنا کر بھیجیں اور آکر دیکھیں کہ یہاں کتنی آبادی ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آبا و اجداد سے یہاں مقیم ہیں اور اپنی زمین کاشت کر کے اپنا اور اپنے بچورکا پیٹ پال رہے ہیں یہ پرامن احتجاجی تقریبا 15 منٹ تک جاری رہا اس دوران ٹریفک دونوں جانب رواں دوں رہی اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے جس میں ایس ایچ او روجھان انعام نبی بزدار اور، پولیس نفری موجود رہی


روجھان:سردار فرحت عزیز خان مزاری کی ہمشیرہ اور سردار عُمر عثمان خان مزاری کی والدہ محترمہ بقضاء الہیٰ سے انتقال کر گئیں اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔

About The Author