دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف اور ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

ڈیرہ غازیخان: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے. مٹیریل کا معیار چیک کرنے کے ساتھ منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کویقینی بنایا جائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے زیر تعمیر بی ایم پی تھانہ بارتھی اور اور دیہی ہسپتال بارتھی کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مٹیریل کا معیار چیک کرنے کے ساتھ منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی سے تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلیوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔آر ایچ سی بارتھی کو تحصیل سطح کا ہسپتال بنایا جارہاہے۔بی ایم پی تھانوں کی عمارتیں تعمیر ہونے سے علاقہ میں امن وامان کی فضا بہتر کرنے میں مدد ملے گی.


ڈیرہ غازیخان. : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان اور تحصیل کوہ سلیمان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈویژنل سپورٹس آفس کی طرف سے کوہ سلیمان فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔بارتھی اور مٹ چانڈیہ میں کرکٹ،گوڑھی بال،رسہ کشی،دوڑ اور دیگر مقابلے کرائے گئے۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضے نے بتایا کہ گوڑھی بال میں گبولانی کلب اور رسہ کشی میں دھوم کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی ضلعی سپورٹس کنوینراسلم خان بزدار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.


ڈیرہ غازیخان: ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کا چناؤ مکمل کر لیا گیا ہے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کی ٹیبل ٹینس کلبوں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک عبدالعزیز نے کی نگرانی کے فرائض ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی کے علاوہ عاصم علی خان کاکڑ، پروفیسر سہیل ندیم،ڈاکٹراحسن کاکڑ، فیصل سلیم، ندیم عباس،محمد حفیظ،صبا وارث، پر نسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ نے انجام دئیے اور اتفاق رائے سے ڈی جی خان ٹیبل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیاجس کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ ٹیبل ایسوسی ایشن ملک سلیم ایڈووکیٹ، صدر حاجی ملک عبدالعزیز، سیکرٹری جنرل عاصم خان کاکڑ، فنانس سیکرٹری پروفیسر سہیل ندیم، نائب صدر فیصل سلیم، نائب صدر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ چھٹہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسن کاکڑ،خواتین کی نمائندگی مسز دیبا،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،مسز زینب گرلز دانش ڈیرہ غازی خان خان منتخب کئے گئے.


ڈیرہ غازیخان :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ڈی جی خان میڈیکل کالج میں فائر سیفٹی کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی نے میڈیکل کالج اور سیکورٹی سٹاف کو آگ بجھانے،سلنڈر کے استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔


ڈیرہ غازیخان :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی آئل ایجنسی مالکان اور ایل پی جی سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان خالد کریم قریشی نے دو آئل ایجنسی مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے اور مزید 8 دکانداروں کے خلاف چلان مرتب کرکے کیسز سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ غازی خان کی عدالت میں بھجوا دیے۔

سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم کے مراسلہ کے مطابق انہوں نے سمینہ روڈ پر محمدیعقوب وزیر اور بلاک 47 میں شیخ محمد طاہر پٹرولیم سروس کے مالکان کے خلاف صرف بالترتیب تھانہ گدائی اور تھانہ سٹی ڈیرہ غازی خان میں مقدمات درج کرا دیئے انہوں نے پائیگاہ میں گدا حسین، کوٹ چھٹہ میں افغان صابر گیس سنٹر،پل شوریہ میں شاہ زیب فیملی سپر سٹور، چوٹی زریں میں محمد ندیم گیس سنٹر، پل شوریہ چوٹی روڈ پر طارق خان پٹھان پیٹرولیم سروس، بلاک 47 میں ریاض حسین این ایف سی فاسٹ فوڈ اور حیدریہ امام بارگاہ کے نزدیک سید حمزہ علی چکن پارٹیز فاسٹ فوڈ کے مالکان خلاف چلان مرتب کرکے کیس مزید قانونی کارروائی کے لئے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ غازی خان کی عدالت میں بھجوا دیئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال ، سابق صدور خواجہ محمد اقبال، خواجہ محمد الیاس ،خواجہ محمد یونس ، بیرسٹر سردار عباس علی خان نصوحہ، ایم انیس خواجہ ،شیخ افضال احمد ،سابق سینئر نائب صدور سردارشہباز علی خان نصوحہ، شیخ طارق اسماعیل قریشی، زاہد نظام قریشی ، محمد طارق جہانگیر خان ،سابق نائب صدور مرزا محمد آصف اقبال، محمد لطیف خان پتافی ،سرد ار جان عالم خان لغاری ،سیٹھ محمد اسلم خان اراکینِ ایگزیکٹو کمیٹی خواجہ محمد ارشد،حاجی محمد زبیر نظامی ،فردوس حمید خان ، خالد ریاض چوہدری، زوارگداحسین شمسی ، نذرحسین کھنڈوا، ملک ریاض احمد، توقیر حیدر، خلیل احمد خان علیانی ، فیاض علی چوہدری ، ملک غلام قاسم ، ادریس احمد شیخ ، ذکااللہ خان ، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی ، عبدالکریم خان، حمید اختر، شمشاد احمد ،چوہدری شہزاد بشیر، غلام عباس خان ، جاوید اسحق خان مستوئی ، محمد موسیٰ بھٹی ، مرزا محمد اقبال ،ملک غلام مصطفی کھنڈوا، محمد راشد شیخ، میاں محمد ایوب ،رانا حاجی نذیر احمد، مرغوب علی بٹ، شیخ عامر سلیم ، شیخ طاہر معراج ، شیخ آصف رزاق اور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر کے علاوہ دیگر اراکین چیمبرنے چیمبرکے سابق صدرسردار معین اعظم خان کھوسہ اورسابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید اعجاز حسین نقوی کے انتقال پر گہرے غم اوردلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


ڈیر ہ غازیخان :سالانہ ڈاکٹر نذیر احمد شہید کر کٹ ٹورنا منٹ کا میچ بمقام جامع ہائی سکول کرکٹ گراﺅنڈمیں تھری سٹارکر کٹ کلب بمقابلہ نذیر شہیدکر کٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔تھری سٹال کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ سات اوورز میںمحمد جہانزیب 72 اورمحمد شوکت نے 39 رنزکی بدولت 132رنز بنائے ۔ نذیر شہید کر کٹ کلب کی طرف سے نما یاں باﺅلنگ کر تے ہوئے کاشف نے اپنے مقررہ اوورز میں28رنز دیئے ۔ بعد میں بیٹنگ کر تے ہوئے نذیر شہیدکر کٹ کلب کی پوری ٹیم محمد سرفراز کے 58اور علی 16رنز کی بدولت صرف 89رنز بناسکی ۔ تھری سٹار کر کٹ کلب کی طرف سے نمایاں باﺅلنگ کر تے ہوئے محمد عارف نے 25رنز کے عوض01کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی اور یہ میچ تھری سٹال کر کٹ کلب نے 43رنز سے جیت کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔


ڈیرہ غازی خان: آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئر مین خواجہ محمد شفیق،صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر اور دیگر تاجر تنظیموں کے متفقہ فیصلہ کے مطابق مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کی کال پر ڈیرہ غازی خان میں مرکزی بازاروں صدر بازار،گھنٹہ گھر بازار،گولائی کمیٹی،لیاقت بازار،موبائل فون مارکیٹ،الیکٹرونکس مارکیٹ، کیمسٹ ایسوسی ایشن ہسپتال مارکیٹ، جام پور روڈ، صرافہ مارکیٹ،رانی بازار فسٹ اینڈ سیکنڈ،ہول سیل کلاتھ مارکیٹ، ہو ل سیل موبائل مارکیٹ،ہول سیل شو ز مارکیٹ، فرنیچر مارکیٹ،لوہا مارکیٹ،موٹر سائیکل مارکیٹ، ا سٹیل اینڈ آئرن ورکس مسلم ٹاؤن،ٹائر مارکیٹ مسلم ٹاؤن،آٹو ڈیلرز،کارشوروم ڈیلرز،موٹر کار ورکشاپس،ریلوے پلی،سمینہ چوک،نیوڈیفنس روڈ،گدائی روڈ،شاہ سکندر روڈ،گوشت مارکیٹ،سوئیٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن،سیمنٹ مارکیٹ،کریانہ مارکیٹ،جامع مسجد روڈ، عید گاہ روڈ،پیر قتال موڑ،چورہٹہ روڈ، ٹریول ایجنٹس،صرافہ بازار،کھلونا مارکیٹ،چائے کے ہوٹلوں اور کھانے پینے کی دکانوں سمیت شہر بھر کی بڑی سبزی منڈی،غلہ منڈی اور دیگر بازاروں میں شٹر ڈاؤن کر کے ہڑتال کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

اس موقع پر تاجروں نے مختلف بازاروں میں علاقائی صدور کی قیادت میں احتجاج بھی ریکارڈ کرائے گئے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب نے کہا کہ ہم لوگ ہر طرح کے ٹیکس ادا کرر ہے ہیں اور حکومت کو جو ٹیکس درکار ہے دینے کے لئے تیار ہیں لیکن ٹیکس کے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنایا جا ئے اور ٹیکس گزاروں پر جرمانے اور سزاؤ ں کے قانون کو ختم کیا جا ئے شناختی کارڈ کنزیومر دینے سے انکاری ہیں اس لئے اس شرط کو بھی ختم کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا شٹر ڈاون کسی بھی ذاتی مفادات کے لئے نہیں ہے بلکہ تاجر برادری کا متفقہ فیصلہ ہے اور اس احتجاج میں کوئی سیاسی عنصر بھی شامل نہیں ہے انہوں نیکہا کہ حکومت آل پاکستان انجمن تاجران کا چارٹر آف ڈیمانڈ فوری طور پر تسلیم کرکے شناختی کارڈ کی شرط بھی واپس لے سٹی صدر جان عالم خان لغاری نے کہا کہ اگر حکومت نے دوسری مرتبہ ہونے والے ہمارے آج کے پر امن شٹر ڈاؤن اور بھرپور احتجاج پر فوری نوٹس لے کر تاجروں کے مرکزی نمائندوں کی طرف سے پیش کیا گیا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ منظور نہ کیا تو پھر تاجر برادری غیر معینہ مدت تک احتجاج اور ہڑتالوں پر مجبور ہو گی اس موقع پر تاجروں نے ظالمانہ ٹیکس نامنظور،تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے کے نعروں والے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے شہر بھر کے علاوہ سخی سرور،کوٹ چھٹہ اور دیگر مضافات میں بھی ہڑتال کی گئی جو کہ پر امن طور پر مکمل کی گئی اور کسی مارکیٹ میں بھی کو ئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاجنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی نے کہا کہ وہ اپنے کاز کے لئے متحد و متفق ہیں تاجروں نے مختلف بازاروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں اور ناجائز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان:مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس بسلسلہ عید میلاد النبیؐ سرکار دوعالم جامع مسجد دربار اویسیہ بلاک چار میں زیر صدارت صاحبزادہ انور حسن قریشی صدر مرکزی میلاد کمیٹی منعقد ہوا نقیب محفل علامہ فیاض ساجد تھے اجلاس میں علامہ قاری دلدار،علامہ خدا بخش المانی،علامہ فخر جہانیاں قریشی، سید غلام عباس شاہ سجادہ نشین دربار پیر امیر شاہ،صفدر محمود مستوئی،علامہ ارشاد فرید معینی،محمد اسلم چانڈیہ ایڈووکیٹ،علامہ زبیر احمد،مولانہ حضور بخش کریمی اور علامہ خبیب نقشبندی،پیر محمد اکرم شاہ،ڈاکٹر محمد ناصر حسن قریشی،علامہ قاری کلیم اللہ،علامہ شاہد علوی،علامہ جاوید اکبر،علامہ محمد فاروق،علامہ غلام فرید نظامی،حاجی سعید سکھانی،حافظ محمد زین العابدین اویسی،محمد نوید قادری،محمد حسنین اویسی،محمد احسان اللہ لاشاری ایڈووکیٹ محمد ظفر یاب قریشی سمیت دیگر علماء کرام،مشائخ عظام اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں میلاد النبی ؐ کے جلوس اور چراغاں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا شرکاء اجلاس نے جلوس اور چراغاں کو منظم اور پر وقار بنانے کے لئے تجاویز دیں اجلاس میں یہ طے پایا کہ علماء کرام اور آئمہ مساجد اپنے اپنے علاقوں میں مقامی سطح پر اجلاس بلائیں گے اور اہل علاقہ کو جشن عید میلاد النبیؐ سرکار دوعالم بھر پور اور منظم انداز سے منانے کی ترغیب دیں گے اور خصوصاً نوجوانوں کو متحرک کریں گے اور آئندہ اجلاس میں اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے مرکزی میلا د کمیٹی کو آگاہ کریں گے صدر مرکزی میلاد کمیٹی صاحبزادہ انورحسن قریشی نے شرکاء اجلاس اور علماء کرام کی تجاویز اور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ محبت رسول اللہ ؐ ہی اصل ایمان ہے اور سرکار دوعالم ؐ کا میلاد منانا محبت رسول کا عملی مظہر ہے اور تسکین قلب و روح کا باعث ہے۔


ڈیرہ غازیخان : بلاک سی اور ڈی کی درمیانی سڑک گزشتہ چھ روز سے گندے پانی کی جھیل میں تبدیل ہوکرر ہ گئی، ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی آمدورفت معطل،گندہ پانی سڑک سے تجاوز کرکے ساتھ گلیوں میں چلا گیا،لوگ مکانوں میں محبوس اور دکانداروں کی دکان پر گاہکوں کی آمدورفت معطل،مچھروں کی افزائش سے ملیریاکے پھیلنے کاخطرہ پیدا ہوگیاہے۔

تفصیل کے مطابق فوارہ چوک سے مغرب کی جانب بلاک سی اور ڈی کی درمیانی سڑک پر سیوریج اور نالے بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی سڑک پر اکٹھا ہوگیا اور گزشتہ چھ روز سے گندے پانی نے سڑک پر باقاعدہ ایک جھیل کی شکل اختیار کرلی ہے، جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں اور عوامی گزرگاہ میں سخت مشکل کا سامناہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر عوام کو گندے پانی کے کھڑے جوہڑ سے نجات دلوائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان:سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سموگ سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق کی قیادت میں آگاہی واک جنرل بس اسٹینڈ پر کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس سموگ کے تدارک کے لئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی آلودگی اور دھویں کا باعث بننے والے عوامل کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جارہی ہے سموگ سے بچاؤ کے لئے شہری ماسک کا استعمال کریں ایک ذمہ دار اور باشعور قوم کی حیثیت سے ہم تمام کو آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


ڈیرہ غازی خان :سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام یہو د ونصاریٰ کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں سیاسی ورکرز،سابق ناظمین اور شہریوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کے رہنماء کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہا ہے ۔

فلسطین،کشمیر،بوسینیا،میانمار اور افغانستان کے مسائل پر پاکستان نے بھر پور سفارتکاری کی جو دنیا اور خصوصاً یہود و نصاری کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ہمیں اندرونی اختلافات ختم کر کے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا اتحاد و ایمان سے رہنا ہو گا کہ اس میں سب کی بھلائی ہے پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا اس کی بقاء میں ہی سب کی بقا ء ہے۔


ڈیرہ غازیخان :وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کےلئے کمشنر مدثر ریاض ملک عملی طور پر میدان میں نکل آئے آگاہی کے ساتھ خود ہاتھوں سے کچرا چن کر صفائی کی مثال قائم کی انہوں نے دکانداروں سے ملاقاتیں کیں۔دکانداروں نے کمشنر مدثر ریاض ملک پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور صفائی کےلئے عملی اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

اس موقع پر آگاہی واک بھی ہوئی۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ملک محبوب ثاقب ، پروفیسر شعیب رضا ، عمران لودھی اور ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان کے عہدیدار موجود تھے۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ڈیرہ غازیخان شہر کو کچرا سے پاک کیا جائے جس کےلئے میونسپل کارپوریشن اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔نوجوانوں اور سول سوسائٹی پر مشتمل ایمبیسیڈر آف ڈی جی خان بھی صفائی میں پیش پیش ہیں۔بہت جلد ڈی جی خان کو صاف ستھرا بنالیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان:بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج کی کاروائی ،بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جا نے والی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اس سلسلہ میں ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ راکھی گاج لیاقت خان لغاری نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جا نے والی نان کسٹم کار پاسو نمبر یDK-233اسلام آباد کو قبضہ میں لے کر تھانہ میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید کاروائی کے لئے کسٹم حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ راکھی گاج چیک پوسٹ پر نگرانی اور چیکنگ کا عمل چوبیس گھنٹے جاری رہتا ہے اور کسی کو بھی غیر قانونی سامان اور گاڑیوں کی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔

About The Author