دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پر 2سال کی پابندی عائد

آئی سی سی نےساتھ ہی  شکیب کی ایک سال معطلی کی سزا کم بھی کی ہے ۔ شکیب الحسن انتیس اکتوبر دو ہزار بیس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے مطابق سابق بنگلہ دیشی  کپتان نے کرپشن کے تین الزامات میں اعتراف جرم کر لیاہے۔

آئی سی سی کی طرف سے کہا گیاہے کہ  شکیب نے دو ہزار اٹھارہ میں بنگلہ دیش،سری لنکا اور زمبابوے کی ٹرائی سیریز کے دوران ہونے والی آفرز کی اطلاع آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے اعلامیے کے مطابق آئی پی ایل دو ہزار اٹھارہ میں حیدر آباد اور کنگز الیون کے میچ میں بھی شکیب نے میچ فکسنگ کے لیے ہونے والے رابطوں کی اطلاع آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہیں دی۔

آئی سی سی نےساتھ ہی  شکیب کی ایک سال معطلی کی سزا کم بھی کی ہے ۔ شکیب الحسن انتیس اکتوبر دو ہزار بیس سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔

About The Author