رحیم یار خان پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ایک اور ملزم جانبحق ہوگیاہے۔ تھانہ رکن پور کی پولیس نے ایاز کو چار روز قبل قتل کیس میں گرفتار کیا تھا
اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ ملزم ایاز کو رات 1 بج کر 5 منٹ پر میانوالی قریشیاں میں لایا گیا اور 3 بجے ڈسچارج کر دیا گیا تھا
ذرائع کا کہناہے کہ ایاز کو ٹانگ میں سوجن کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا ۔ تھانہ رکن پور کی حوالات میں ایاز کی موت واقع ہوئی ہے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میانوالی اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ ملزم کا بھائی ارشاد اور بھتیجا دلشاد بھی قتل کیس میں گرفتار ہیں ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم ایاز کو گرفتار کرنے کے بعد بھی گرفتاری نہیں ڈالی گئی تھی۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ