اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تاجران کی کال پر ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے۔
لاہورسمیت کراچی پشاور اور کوئٹہ میں بھی کاروباری مراکز، دکانیں اور چھوٹے بڑے بازار بند ہیں۔ تاجروں نے حکومتی پالیسیاںتبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مطالبات کی عدم منظوری پر 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے.
لاہور کی طرح ملک بھر میں انکم ٹیکس، شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر آج صوبائی دارالحکومتوں سمیت چھوٹےبڑے شہروں میں ہڑتال ہے،انجمن تاجران پاکستان کے مطابق پاکستان کی زیادہ تر مارکیٹیں بند رہیں گی،
الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن اور آل صرافہ جیولرز ایسوسی نے بھی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے، تاجروں نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹیکس نظام کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران اور پاکستان ٹریڈرز الائنس نے ہڑتال کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ہڑتال کامیاب ہو گی۔ حکومت اور ایف بی آر مشاورت سے مسائل حل نہیں کرنا چاہتے۔
ملک بھر کے تاجروں کا 29اور 30اکتوبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
تاجروں کی ہڑتال اپنے مسائل کے لئے ہے نہ کہ کوئی سیاسی ایجنڈا تمام تاجر برادری ایک پیج پر ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ