دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روجھان: زمینوں سے بے دخلی پر کسانوں کا انڈس ہائی پر احتجاج

یہ پرامن احتجاجی تقریبا 15 منٹ تک جاری رہا اس دوران ٹریفک دونوں جانب رواں دوں رہی اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے

روجھان(ضامن حسین بکھر)روجھان آج صبح ٹول پلازہ انڈس ہائی وے میراں پور کے قریب موضع میراں پور سیلم آباد صفدر آباد کے موضعات کے مختلف اقوام سے تعلق کسانوں زمینداروں کا پر امن احتجاج کیا۔

آج انڈس ہائی وے ٹول پلازہ میراں پور پر مختلف اقوام کے لوگوں نے اپنی زمینوں سے بے دخل ہونے پر ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالا احتجاجی جلوس میں مخلتف موضعات میراں پور، صفدر آباد، سیلم آباد کے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے مسلم لیگ نون کے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار عاطف حسین مزاری کا کہنا تھا کہ جو افواج پاکستان کی طرف سے لیٹر جاری کیا گیا ہے اس لیٹر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ہمیں وہ رقبہ دیا جائے جو متنازعہ نہ ہو اور آباد نہ ہو اور بنجر ہو لیکن یہاں ضلعی محمکہ مال کے آفسران اور ایم این اے اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملی بھگت سے ان زمینوں کو غیر آباد اور بنجر ثابت کر کے آرمی کو دے دیئے۔

عاطف مزاری نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ پاک فوج کو زمینیں نہ دی جائیں بلکہ وہ تو ہمارے محافظ اور ہماری شان ہیں  جنہوں نے ضرب عضب آپریشن میں اپنے ملک اور قوم کے جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے اور ہم ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سردار عاطف حسین مزاری نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک کمیٹی بنا کر بھیجیں اور آکر دیکھیں کہ یہاں کتنی آبادی ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آبا و اجداد سے یہاں مقیم ہیں اور اپنی زمین کاشت کر کے اپنا اور اپنے بچورکا پیٹ پال رہے ہیں۔

یہ پرامن احتجاجی تقریبا 15 منٹ تک جاری رہا اس دوران ٹریفک دونوں جانب رواں دوں رہی اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے جس میں ایس ایچ او روجھان انعام نبی بزدار اور، پولیس نفری موجود رہی

About The Author