دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

بہاولپور میں ایسوسی ایشن اف ایسوسی ایٹ انجینئرز کا احتجاج

ایسوسی ایشن اف ایسوسی ایٹ انجینئرز کی جانب سے پے سکیل میں اضافے، سروس سٹرکچر، ترقیوں اور مستقل کیے جانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور سے کمشنر افس بہاولپور تک ریلی بھی نکالی۔ بنیادی ہے سکیل میں اضافے، سروس سٹرکچر کی فراہمی، سب انجینئرز کی ترقی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ایسوسی ایشن اف ایسوسی ایٹ انجینئرز اینڈ سب انجینئرز نے دھرنا دیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے مطالبات کے لیے درخواست کر رہے ہیں. سول انجینئرز نے چولستان ترقیاتی ادارہ میں دھرنا دیا اؤر کمشنر افس تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اگلا پڑاو لاہور میں ہو گا. مظاہرین کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ اور انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل اور مختلف محکموں سے فارغ کیے جانے والے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔

About The Author