نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اورارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

ڈیرہ غازی خان : آزادی مارچ کے مرکزی قافلہ میں  شمیولیت  کےلئے پاکستان جمیت علمااسلام ف کا قافلہ بلوچستان سے براستہ فورٹ منرو پنجاب داخل  لیگی رہنماوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

آزادی مارچ کے مرکزی قافلہ میں  میں شمیولیت  کے لئے بلوچستان کے ضلع لورالائی موسی خیل زوب  سے سینکڑوں  گاڑیوں پر مشتمل جمیت علما اسلام ف کا قافلہ صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں  بواٹہ چیک پوسٹ  فورٹ منرو سے پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان میں پہنچا ۔

قافلے کا جگہ جگہ لیگی رہنماوں اور پارٹی کے عہدیداران نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا۔

آزادی مارچ کے شرکا  پل غازیگھاٹ کراس کرنے کے بعد ضلع مظفر گڑھ میں داخل ہو گئے  اور آج رات قافلہ ملتان میں اپنا قیام کرنے کے بعد صبح آزادی مارچ کے مرکزی قافلے جس کی قیادت مولانا فضل الرحمن کررہے ہیں اس میں شامل ہوجائےگا۔

جبکہ ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ کی جانب سے  کنٹینر پل غازی گھاٹ پہنچا دئے گئے تھے تاہم ابھی تک پل پر ٹریفک کی روانی جاری ہے اور قافلہ بغیر  کسی قسم کی رکاوٹ  کے اپنی اگلی منزل کی طرف گامزن ہے۔ 


پل ڈاٹ سنگم چوک پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور جے یو آئی کے کارکنان جلوس کا استقبال کیا۔ڈیرہ غازی خان۔بلوچستان سے جے یو آئی کا آزادی مارچ پنجاب ڈی جی خان کی حدود میں ھوتا ھوا ملتان کے لئے روانہ ھوگیا آزادی مارچ میں شریک گاڑیوں کی لمبی قطاریں کی وجہ سے قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رھی آزادی مارچ میں ڈی جی خان اور مضافات کے قافلے بھی شریک ہوئے، آزادی مارچ بلوچستان سے پنجاب ڈی جی خان پہنچ کر براستہ ملتان سے اسلام آباد روانہ ھو گابلوچستان سے روانہ ہونیوالا آزادی مارچ سنکیڑوں گاڑیوں کا قافلہ بغیر کسی روکاٹ صوبائی امیر قاری عبدالوسع کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان سے گزارتا ہوا ملتان کے لیے روانہ ھوگیا۔  مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ، پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پٹیاں نچھاور کیں۔

بلوچستان سے روانہ ہونیوالا آزادی مارچ کے قافلہ لورالائی زوب بواٹہ موسی خیل سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتعمل بغیر کسی روکاٹ کے ڈیرہ غازی خان سے گزارتا ہوا ملتان کے لیے روانہ ہوا۔ استقبال میں رہنما  اقبال رشید عبدالسلام ناصر، قاری جمال ناصر، مسلم لیگ ن  پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت ودیگر افراد شامل تھے جہنوں نے قافلے کا استقبال کیا  پھولوں کی پٹیاں نچھاور کی۔ اور مودی کا جو یار ھے غدار ھے غدار ھے کے فلگ شگاف نعرے لگائے، شرکاء نے گونیازی گو کے بھی نعرے لگاتے رھے۔ اس موقع پر سیکورٹی فورسز پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پل ڈاٹ پر موجود رھی۔جو کہ ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کے لئے چاک وچوبند رھے ۔اے ایس پی رضا تنویر ڈی ایس پی ٹریفک مہر ارشاد سیال نے مختلف پوائنٹس پر  ملازمین کو گائیڈ کیا۔اور لمحہ با لمحہ مارچ کی رپورٹ اعلی حکام کو دیتے رھے۔


ڈیرہ غازیخان: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ان کی آبائی تحصیل تونسہ میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے،تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔اسسٹنٹ کمشنر مرد و خواتین سائلین کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ محکموں کو مسائل کے حل کےلئے احکامات جاری کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف میں تمام سرکاری دفاتر کے دروازے ہر شخص کےلئے کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔وزیر اعلی کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عملدر آمد کرایا جائیگا۔تحصیل سے تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف موئثر کارروائی کی جارہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے فریقین کی سماعت کی اور موقع پر کارروائی کےلئے عملہ موقع پر روانہ کیا.سائلین کی درخواستوں پر محکمہ ریونیو کو موقع چیک اور فریقین کی سماعت کرکے حدبندی اور رپورٹ  پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان:اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف نوید حسین نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔ کیسز کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی جائے گی۔کورٹ کیسز میں تمام فریقین کی سماعت اور باریک بینی سے جائزہ لیا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کا موقف سنا اور احکامات جاری کیے۔


ڈیرہ غازیخان:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ شریف میں پانچ ارب روپے سے زائد منصوبوں پر کام کیا جارہاہے اور وزیر اعلی  پنجاب نے تقریبا  ڈیڑھ ارب روپے  کے سات منصوبوں کا خود سنگ بنیاد رکھا۔منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی انہوں نے زیر تکمیل تحصیل صدر ہسپتال کی اپ گریڈیشن،پناہ گاہ ،نیو کالج روڈ ،کامرس کالج روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے شجرکاری کا جائزہ لیا۔دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے تجاوزات ہٹانے اور بہتر صفائی کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے کہا کہ تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کو 100 بیڈ سے بڑھا کر 190 بیڈ تک کی اپگریڈیشن کی جارہی ہے تین منزلہ  پر ایک ارب روپے سے زائد  رقم خرچ کی جارہی ہے۔ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کی تنصیب پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ میونسپل کمیٹی تونسہ کو بیل آؤٹ پیکیج کے تحت پانچ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پولیس سٹیشن صدر اور سٹی کی تعمیر پر بالترتیب نو کروڑ 95 لاکھ  روپے اور ساڑھے تین کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ تحصیل کمپلیکس تونسہ کی تعمیر پر دس کروڑ 61 لاکھ روپے،تونسہ شریف  شہر کی رابطہ سڑکوں پر دو کروڑ روپے،ھیڈ 22 تا انڈس ہائی وے براستہ مکول،ہیرو کی تعمیر پر 39 کروڑ 15 لاکھ روپے،این 55 تا بستی بزدار براستہ منگروٹھہ  روڈ کی  تعمیر پر 26 کروڑ 99 لاکھ روپے،این 55 تا بستی بزدار براستہ منگروٹھہ چوک تا بستی بزدار روڈ کی تعمیر پر19 کروڑ 90 لاکھ روپے اور انڈس ہائی وے بھائی موڑ تا سوکڑ روڈ کی تعمیر پر 15 کروڑ 49 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ وہوا سمیت کوٹ چھٹہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کئے جائیں گے جس کےلئے دو ارب 14 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔تونسہ شریف میں بوائز سنٹرز آف ایکسی لینس تعمیر کیا جائیگا جس پر چار کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کرانے اور تحصیل کی پسماندگی دور کرنے کی کوشش پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا۔ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس, ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ اور گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پولیس اھلکار قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں کہ جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو.

تمام افسران و ملازمان اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں. فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی ہو گی. سائلین کی بروقت دادرسی کرنے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر  ) تحصیل کوہ سلیمان کے علاقہ بارتھی تمن بزدار تھانہ لوپھانی دف کی حدود میں دولتانی قبیلہ کے افراد کے مابین زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، فائرئنگ کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی، ریسکیو اھلکاروں نے زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقہ پھگلو میں  زمین کے تنازعہ پر ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں کافی عرصہ سے تنازعہ چلا آرہاتھاکزشتہ روز  دونوں گروپ متنازعہ زمین پر پہنچے۔ اس اثناء میں معمولی توں تکرار کے بعد فریقین اپس میں الجھ پڑے۔ ھاتھ پائی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ھوگیا جس کے نتیجہ میں تین افراد نور دین۔رسول بخش۔حضور بخش فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تونسہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز نے نور دین دولتانی بزدار اور رسول بخش دولتانی بزدار کوتشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔جبکہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ھے ۔


ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر   )  ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع ڈیرہ غازی خان ثناء اللہ خان مستوئی نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ تومی موڑ ضلع ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا اور موبائل گشت پارٹی کو بھی چیک کیا  DSPثناء اللہ مستوئی نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ پر ملازمین کی حاضری و اسلحہ خانہ و روزنامچہ و میس کے معاملات چیک کیے اور PHPپوسٹ کی کارکردگی کو بھی چیک کیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور گشت کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔دوران چیکنگ انچارج پوسٹ سب انسپکٹر امان اللہ کے علاوہ ایڈمن آفیسر محمود الحسن گجر ومحرر پوسٹ ہیڈ کنسٹیبل سہیل انجم و دیگر ملازمان بھی موجود تھے ۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈیرہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت احمد فراز فلور مل کے مالک سردار معین اعظم کھوسہ طویل علیل کے بعد بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز سوموار  خیابان سرور بعد نماز ظہر جامعہ عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی۔ جس میں آراکین قومی وصوبائی اسمبلی، فلور ملز مالکان، فوڈ اھلکاروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازی خان: ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کے 60ملازمین معطل ضلع کونسل میں غیر حاضر اور کام چور ملازمین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اِن خیالات کا اظہار کپٹن ریٹارڈ وقاص رشید ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ضلع کونسل سے 60 ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا ہے اور ریاض احمد مزاری ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے جو کہ 7 روز میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کریں گے۔

تفصیل کے مطابق ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کے ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور عنائت اللہ خان چیف آفیسر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان نے اپنی مانٹرنگ ٹیم کے ساتھ  مختلف واٹر سپلائی سکیمز کا اچانک وزٹ کیا تو 60 ملازمین غیر حاضر پائے گئے اور معلوم ہوا کہ یہ ملازمین اکثر بغیر اطلاع کے اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ٹھیک انداز میں ادا نہیں کر رہے جس پر ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی اسٹیبلشمنٹ برانچ اور چیف آفیسر کی رپورٹ پر ضلع کونسل کے 60 ملازمین کو معطل کردیا گیا ۔

About The Author