نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

تاجر برداری کے ہڑتال کی کال مسترد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز نے تاجر برداری کے ہڑتال کی کال مسترد کردی ،میڈیسن ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے پریس سیکرٹری عمران خان مروت نے اپنے بیان میں تاجربرداری کی 29 اور 30 اکتوبر کو ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ڈیرہ نے تمام ممبران ہڑتال نہیں کریں گے بلکہ اپنے اپنے ڈسٹری بیوشن دفاتر کھلے رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں پہلے ہی مندی کا رجحان ہے اور ماہانہ کلوزنگ حساب کتاب کے ایام ہیں لہذا میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کا ہڑتال سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔انہوںے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے ڈسٹری بیوشن دفاتر کھلے رکھیں اور عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شہر کے باہر مضافاتی علاقوں میں ادویات کی سپلائی جاری رکھیں ۔دوسری جانب پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس زیر صدارت حاجی لطیف الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حاجی محمدجعفر ،ڈاکٹر طارق عزیز ،طارق جانی ،عبدالمنان گنڈہ پور ،نور الحسن بلوچ ایڈوکیٹ اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔شرکاءباہمی مشاورت سے تاجر برادری کی دو روزہ کال کی حمایت کرتے ہوئے اپنے میڈیکل سٹور بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔


ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا ایک اور اندوہناک واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا ایک اور اندوہناک واقعہ ،تھانہ کینٹ کی حدود ڈار سٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے 22 سالہ نوجوان الیکٹریشن محمد اسماعیل کو سر میں گولیا ں مار کر قتل کردیا ،قاتل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ، ریسکیو اوراے ایس آئی فضل الرحمٰن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،مقتول نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ،سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے ایک اور دلخراش واقعہ میں تھانہ کینٹ کی حدود ڈار سٹی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے 22 سالہ نوجوان الیکٹریشن محمد اسماعیل ولد محمد ظریف قوم راجپوت سکنہ محلہ مجاہدنگر ڈیرہ سٹی کو نشانہ بنایا اور اسے سر میں گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا ،قاتل ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو اور تھانہ کینٹ کے اے ایس آئی فضل الرحمٰن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں مقتول کے لواحقین اور عزیز اوقاب بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔مقتول کے بڑے بھائی محمد شکیل نے بتایا کہ اس کا بھائی الیکٹریشن کا کام کرتا تھا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں ڈار سٹی کیا ہوا تھا جہاں پر اسے نامعلوم افراد نے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیاگیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے بڑے بھائی محمد شکیل کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔


شہری کو اغواءکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ کینٹ کی حدود مدرسہ کوٹلی امام حسین کے گیٹ کے قریب گلگت بلتستان کے شہری کو رقم کے لین دین کے تنازع پر اغواءکرلیاگیا ،اطلاع پر کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، مغوی کے بازیابی کے لئے پولیس نے اغواءکاروں کا تعاقب کیا ،مغوی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جاسکی ،مغوی اور اغواءکاروں کی تلاش جاری ،پولیس نے اغواءکاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود مدرستہ کوٹلی امام حسین کے گیٹ کے قریب گاڑی میں سوار چار نقاب پوش مسلح ملزمان نے گلگت بلتستان کے رہائشی صفدر حسین شاہ نامی شخص کو اغواءکرلیا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے ۔واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور اغواءکاروں کا تعاقب کیا تاہم آخری اطلاعات تک مغوی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔ذرائع کے مطابق پولیس کے اغواءکاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق اغواءکاروں کا تعلق وزیر قبیلے سے بتایا گیا ہے جن کے ساتھ مغوی کا کاروباری لین دین کا تنازع طویل عرصہ سے چلا آرہا ہے اور مغوی جعلی چیک کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنے مقدمات کی پیروی کے سلسلے میں ڈیرہ آیا ہوا تھا ۔


پولیو کا خاتمہ اور مزید کیسوں کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کمشنر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان :مشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ اور مزید کیسوں کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا ہمیں پہلے سے بڑھ کر آنے والی مہموں کو کامیاب بنانے کیلئے کام  کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج جرگہ ہال کمشنر آفس میں پولیو سے متعلق منعقدہ ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنروںکے علاوہ محکمہ صحت، پولیس اور پولیو سے متعلق قومی اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ مہم میں پائی جانے والی خامیوں اور 4نومبر سے شروع ہونےوالی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات پر تفصیلی غورو خوص کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ ہمیں دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے اندر رہتے ہوئے اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لانی چاہیں تاکہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔


نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران میں اسناد تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان :کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کا کردار بھی قابل ستائش  ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج جرگہ ہال کمشنر آفس میں ضلع ڈیرہ میں امن و امان کے قیام بالخصوص عاشورہ محرم کے انتظامات اور پرامن انعقاد کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیس، انتظامیہ، واپڈا، واسا، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور دیگر کے افسروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام نہ صرف ہمارے فرائض منصبی میں اولین مقام رکھتا ہے بلکہ اس ملک کا شہری ہونے کے ناطے ہمارا اخلاقی فرض بھی بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کا قیام آپ سب کی مشترکہ کوششوں اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کے تعاو ن کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض سے بڑھ کر عام شہریوں بالخصوص سول سوسائٹی کے ساتھ مضبوط روابط استوار کریں تاکہ لوگوں کے مسائل سے بروقت مطلع ہو کر ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔


ڈی پی او دلارر خان بنگش کا افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی پی او دلارر خان بنگش فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونےو الے معروف زمیندار اور قانون دان ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور اہل خانہ سے  اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی افتخار علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد کے قریب اتوار کے روز نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے معروف زمیندار اورقانون دان اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ کے بھائی اور ان کے دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی خصوصی دعا کی ۔انہوں نے مرحوم کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور انہیں انصاف دلایا جائے گا۔


ائرنگ سے عمر رسیدہ خاتون شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: شادی میں باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے عمر رسیدہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیرہ صدر کی حدود میں علاقہ چہکان میں بارات پہنچی ۔اس موقع پر باراتیوں میں شامل نوجوانوںنے شدید ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریبی گھر کے اندر عمررسیدہ خاتون اچانک گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل


پریمی جوڑے کے اہل خانہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ کورٹ ڈیرہ میں پیشی کے بعد وآپس جاتے ہوئے کچہری چوک پر گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے کے اہل خانہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ، لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا آذادانہ استعمال ،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ انہیں منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کرکے دونوں جانب کے افراد کے حراست میں لے لیا۔فریقین کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ ہمت کی رہائشی جوانسال دوشیزہ (ش بی بی ) نے ایک ہفتہ قبل گھر سے بھاگ کر علاقہ گرہ حیات کے رہائشی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی ،لڑکی کے والدین نے تھانہ صدر میں نوجوان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیا۔نوجوان گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹ ڈیرہ میں اپنے عبوری ضمانت کروانے کے بعد وآپس جارہا تھا کہ کچہری چوک کے قریب پہنچنے پر لڑکی کے اہل خانہ نے نوجوان پر حملہ کردیااور دونوں جانب سے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا خوب استعمال کیا گیا ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم واقعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور فریقین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے فریقین کو حراست میں لے کر انہیں حوالات میں بند کردیا ،پولیس نے دونوں جانب کے افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔ ۔


زندگی سے بیزارشادی شدہ لڑکی نے گولیاں کھالیں

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ کے علاقہ یارک میں بائیس سالہ شادی شدہ لڑکی نے خودکشی کرنے کے لئے زہریلی گولیاں کھالیں ، بہوشی کی حالت میں لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے لڑکی کے شوہر کی رپورٹ پر اس کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ یارک میں بائیس سالہ شادی شدہ لڑکی نے گھر کے اندر موجود زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ بہوش ہوگئی ،اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔لڑکی کی شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے کمرے میں سورہا تھا کہ اس دوران اس کے گھروالوں نے اسے بتایا کہ اس کی بیوی کی طبعیت خراب ہے جلدی باہر آئے ۔وہ جب کمرے سے باہر نکلا تو اس کی بیوی نیم بہوشی کی حالت میں الٹیاں کررہی تھی ، کوشش کرکے پوچھنے پر بتایا کہ اس نے گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھائیں ہیں ۔ بعدازاں اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ۔شوہر کے مطابق اسے نہیں معلوم کہ اس کی بیوی نے کیوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ہیں۔


ہوٹلوں میں باسی اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا دھندا عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر و،مضافاتی علاقوں سمیت سرکلر روڈ پر قائم ہوٹلوں میں باسی اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت کا دھندا عروج پر ،کوئی پوچھنے والا نہیں ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران لمبی تان کر سو گئے ،کھانوں کے نام پر ہوٹلز مالکان شہریوں اور مسافروں میں بیماریاں بانٹنے لگے ،ڈی جی  خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں سمیت سرکلرروڈ پر قائم ہوٹلوں میں غیر معیاری ناقص اور مضرصحت کھانوں کا دھندا عروج پر ہے ،محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔ہوٹلوں پر کام کرنے والے ویٹرز بھی حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے اور نہ ہی ان کے پاس میڈیکل سرٹفکیٹ موجود ہیں جبکہ باسی گوشت ،غیر معیاری گھی ،آئل اور دو نمبر اشیاءکا استعمال دھڑلے سے جاری ہے ۔ثوبت کے نام پر زہر بیچا جارہا ہے،فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہوٹلوں کے جو نرخ مقرر کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد بھی نہیں کروایا جارہا ۔ہوٹل مالکان اعلی کھانوں کے نام پر شہریوں سمیت مسافروں کی چمڑی ادھیڑنے میں مصروفہیں ،کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا کوکنگ آئل کئی کئی ہفتوں تبدیل نہیں کیا جاتا ۔شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


قومی معیشت استحکام اور ملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے ،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان:ممتاز قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی معیشت استحکام اور ملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے اوریہی بات اپوزیشن کے لئے خوف اور پریشانی کا باعث ہے۔15 سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہنے والے مولانا فضل الرحمن گذشتہ ڈیڑھ سال سے بے روزگار ہیں اور وہ روزگار کی تلاش کیلئے ہی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، عوام انہیں پہچان چکے ہیں کہ انہیں اسلام سے زیادہ اسلام آباد کی فکر لاحق ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ مولانا نے برسوں عوام کے ٹیکسوں پر مزے لوٹے۔شاید اب انہیں دوبارہ موقع نہ ملے۔ مولانا نے کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے آزادی مارچ اور دھرنے کا شوشہ چھوڑا ہے۔ انہوں نے ملک کو دنیا میں مسلح جتھوں کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی جدوجہد کررہاہے لیکن مولانا مسلح جتھے دکھاکر ملک کو بلیک لسٹ کروانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔قوم نے 2018 کے انتخابات میں ان لوگوں سے چھٹکارہ حاصل کیا،اب کسی آزادی مارچ کی ضرورت نہیں رہی۔


موبائل فون کے برے اثرات مرتب ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ میں کم عمر بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے برے اثرات مرتب ہونے لگے، موبائل فونز کے زیادہ دیر استعمال سے بچوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں کے رہائشی بچوں میں موبائل فونز کا استعمال کثرت سے دیکھنے میں آرہاہے، 5 سے 8 سال کی عمر کے بچوں میں موبائل فونز کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے بچوں میں آنکھوں کی بیماریاں، آنکھوں میں خشکی پیدا ہونا اور آنکھوں کا جلنا اور نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ چھوٹی عمر میں چشمے لگانے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ماہرین امراض چشم نے صحافیوں کو بتایا کہ والدین بچوں کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔ بچوں کو موبائل فونز سمیت ٹیبلیٹ، کمپیوٹر کے بے جا استعمال سے دور رکھیں، زیادہ دیر موبائل، ٹیبلٹ اور چھوٹی عمر میں گھنٹوں لیپ ٹاپ یا وڈیو گیمز پر نظریں جمانے سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ شعبہ امراض چشم کے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ موبائل فونز سے جو شعاعیں نکلتی ہیں جس کے باعث آنکھوں میں سے پانی بہنا، دماغ کی کمزوری، ہڈیوں کی کمزوری جیسی موذی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر بچوں میں زیادہ دیر موبائل فونز کے استعمال سے مائی اوپیا بھی ہوسکتا ہے


کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سٹریٹ لائٹس نہ جل سکیں

ڈیرہ اسماعیل خان :شہر میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سٹریٹ لائٹس نہ جل سکیں ،کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئے ،شہربھر میں اندھیروں کا راج برقرار ،شہریوں کا شدید احتجاج ،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں سرکلر روڈ ،ملتان روڈ اور بازاروں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سولر سٹریٹ لائٹس نصب کیے جنہیں تاحال چالونہیں کیا جاسکا جبکہ درجنوں سے زائد خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی بجائے کاغذی خانہ پری کر کے اپنی جبیں بھر لی جاتی ہیں۔ شہر کے متعدد گنجان آباد علاقوں میں رات کو اندھیروں سے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو گیاہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں رات کو روشنی کے لئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں سٹریٹ لائٹس لگائی گئیں ہیں جن کو روشنیاں فراہم کرنے لئے میونسپل کمیٹی کے شعبہ الیکٹرک سٹی کو سالانہ لاکھوں روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ان سٹریٹ لائٹس میں سے تمام علاقوں کی سٹریٹس لائٹس پچھلے کئی سالوں سے خراب چلی آرہی ہیں جو شہریوں کو روشنیاں فراہم کرنے کی بجائے کھمبوں پر جھولتی نظر آتی ہیں متعدد سٹریٹ لائٹس میں پرندوں نے مستقل گھونسلے قائم کر رکھے ہیں جو کہ میونسپل کمیٹی کو منہ چڑھا رہے ہیں۔گنجان آباد علاقوں کے گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹس کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں لیکن کاغذوں میں سینکڑوں سٹریٹ لائٹس اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں جن کو باقاعدہ درست کرنے اور ان کے فیوز بلب تبدیل کئے جانے کا ریکارڈ بھی انتہائی ایمانداری کے ساتھ مرتب کیا جاتا ہے لیکن حقائق میں یہ علاقے راتوں کو اندھیروں میں ڈوبے ہوتے ہیں۔شہریوں کی طرف سے اس صورتحال پر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ہیوی ٹریفک نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ میں ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ہیوی ٹریفک نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا،بھاری گاڑیوں کی زد میں آ کر متعدد شہری اور بچے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے ذمہ داران نے خاموشی اختیار کرلی۔ شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں تیز رفتار ڈمپروں، ٹرکوں، ٹریکٹر ٹرالیوں نے علاقہ مکینوں کا سکون غارت کر دیا ہے، سڑک پر سے گزرنے والی بھاری گاڑیوں کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں، نصف درجن سے زائد افراد جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں ڈمپروں، ٹریکٹروں،ٹرالیوں کی زد میں آ کر جان کی بازیاں ہار چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعددمرتبہ یہاں پر ہیوی ٹریفک کے چلنے پرپابندی عائد کی گئی لیکن عمل درآمد آج تک نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب درجنوں چنگ چی رکشوں کے ڈرائیورز سڑک کے عین وسط میں رکشے کھڑے کرکے سواریوں کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کیوجہ سے اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتی ہے۔جس کی وجہ سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھاہے۔ اگرکوئی چھوٹی یا بڑی گاڑی میں سوار مسافر رکشہ ڈرائیوروں کو راستہ کھولنے کی بابت کہے تو رکشہ ڈرائیورز گندگی گالیاں اور لڑائی جھگڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ، کمشنرڈیرہ ، ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی جائے اور چنگ چی مافیا کے زیر قبضہ سڑک کو واگزار کروا کے سڑک کو کشادہ کروایا جائے۔


ہڑتال کے معاملے پر میں تاجردو حصوں میں تقسیم ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں تاجر ہڑتال کے معاملے پر میں تاجردو حصوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ایک گروپ نے ہڑتال میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے تاجروں کے ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر شہریوں نے اشیائے خوردونوش کی خریداری تیز کر دی گئی ہیں جبکہ تاجروں کے ممکنہ 29اور 30اکتوبر کی ہڑتال کے پیش نظرڈیرہ کے بازاروں میں بینرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ دو دن کی ہڑتال کے باعث شہریوں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے سامان کی سپلائی اور خریداری تیز کردی گئی ہیں تاکہ ہڑتال کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم شہر کے مضافاتی علاقوں کے علاوہ اندرون شہر اور شہر کے مختلف علاقوں میں مین شاہراوں کے علاوہ دیگر مقامات پر دکانیں بدستور کھلی رہیں گی گلی محلوں کی دکانیں بند کرنے سے انکار کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 29اور 30اکتوبر کو ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے تاجروں نے سرتوڑ کو ششیں شروع کردی ہیں جبکہ اسے آزادی مارچ کے ساتھ بھی منسلک کردیاہے ۔ڈیرہ کے تاجروں نے آزادی مارچ میں شرکت سے انکار کیا ہے تاہم ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے 29اور 30اکتوبر کی ممکنہ ہڑتال کے بعد اکتیس اکتوبر کو دکانیں کھولی جائیں گی ۔

About The Author