دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے، گنے کی قیمت 300روپے فی من مقرر کی جائے، جام ایم ڈی گانگا

ذرائع کا کہناہے کہ جے ڈی ڈبلیو ماچھی گوٹھ اپنے بوائلرز پہلے ہی چالو کر چکی ہے.حکومت نے ابھی تک گنے کی نئی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

رحیم یار خان:سرائیکی وسیب میں شوگر ملز نے کرشنگ شروع کرنے کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز جمال دین والی 30 اکتوبر کو بوائلز لائٹ آن کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ جے ڈی ڈبلیو ماچھی گوٹھ اپنے بوائلرز پہلے ہی چالو کر چکی ہے.حکومت نے ابھی تک گنے کی نئی قیمت کا اعلان نہیں کیا۔

کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ کسان180روپے من قیمت پر گنا شوگر ملز کو سپلائی نہیں کریں گے۔

جام ایم ڈی گانگا نے کہاہے کہ حکومت گنے کی قیمت 300روپے من کا اعلان  کرے اوراس ضمن میں فوری طور پر  نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یار خان کے صدر ملک اللہ نواز مانک نے کہا ہے کہ کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔

About The Author