کوٹ ادو(محمد اظہر فاروق)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتا ہے، جے یو آئی کا مارچ حکومت کے خاتمہ کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا،عوام میں دال اور سبزی خریدنے کی سکت نہیں رہی، نااہل حکومت اپنی نالائقی ماننے کی بجائے سابق حکومتوں پر الزامات نہ لگائیں،
ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام یٰسین خان گوگانی سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ 200 ارب ڈالر جن کا عوام کو جھانسہ دیا گیا تھا، کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں، کہاں ہیں غریبوں کے لئے 50کروڑگھر، انہوں نے کہا کہ خیرات اور صدقات کی رقم چوری کرنے والے عوام کو فقیر سمجھ رہے ہیں، نوجوان خیرات اور صدقے کی روٹی نہیں باعزت روزگار چاہتے ہیں، اعلی تعلم یافتہ نوجوان کیسے قطار میں کھڑے ہو کر خیرات کی روٹی مانگیں گے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ذہن میں صرف سیاسی انتقام کا خلل ہے، ان کی روز اول سے ہی ترجیح سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا رہی ہے، ایسے میں سلیکٹڈ وزیراعظم ملک اور عوام کی خاک خدمت کریں گے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی ڈھیر ہو جائے گی،اس موقع پر انہوں نے علاقائی سیاسی صورت حال سمیت 8نومبرکو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہونے والے جلسہ بارے کامیاب بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) صوبائی مشیر زراعت عبدالحئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب طبقہ بالخصوص خواتین کو گھریلوسطح پر کاروبار کرنے کی سہولیات فراہم کررہی ہے یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت 200 افراد میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغا کا سیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گھریلو مرغبانی سکیم کا مقصد غذائی قلت اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد مقصود ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے اور ملکی کو معاشی طور پر دن رات مثبت حکمت عملی میں مصروف عمل ہے جسکے ثمرات جلد ہی عوام کو منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔قبل ازیں سکیم میں جمع شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کی گئی کامیاب200 مرد و خواتین کوپانچ مرغیاں اور ایک مرغا تقسیم کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق چھجڑا نے بتایا کہ مرغیاں وصول کرانے افراد کو گھریلو مرغبانی کے لئے مفید مشورے دئے گئے ہیں۔قرعہ اندازی میں کامیاب تمام افراد نے وزیراعظم کے اس اقدام کا خیر قدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اس موقع پر نصیر احمد،شیخ معاویہ اور ماجد دستی بھی موجود تھے،دریں اثناء وزیر اعظم پاکستان کا خوشحالی منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت محکمہ لا ئیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمید کی سر براہی میں کوٹ ادو میں بھی 200 مرغیوں کا یونٹ تقسیم کیا گیا جس میں 200 افرادکو 5 مرغیاں 1 مر غا تقسیم کیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمیدنے مرغیاں وصول کرنے والے افراد کو گھریلو مرغبانی کے لئے مفید مشورے دئے ۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) گلی میں تیز موٹر سائیکل چلانے سے منع کرنے پر نوجوان بپھر گیا سابق کونسلر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر سابق کونسلر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح اس کے گھر داخل،ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے،مزاحمت پر چھڑانے کیلئے آنے والے ماموں کو لہولہان کرکے فرار،پولیس نے سابق کونسلر سمیت اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ بستی سندھی کے رہائشی محمد وقاص گزشتہ سے پیوستہ روز گلی میں تیز موٹر سائیکل چلا کر جا رہا تھا کہ اسے سابق کونسلر مہر عرفان نے روک کر برا بھلا کہا جس پر وقاص نے بھی اسے برا بھلا کہا جس کا سابق کونسلر نے برا منایا گزشتہ روز سابق کونسلر مہر عرفان اپنے دیگر ساتھیوں رفیق بھٹی،خالد پوڑا،مہر راشد پوڑا10نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دروازہ توڑ کر وقاص کے گھر داخل ہوگئے اور ہوائی فائرنگ شروع کردی مزاحمت پر وقاص کے ماموں ریاض حسین بھٹی پر تشدد کیا ہوائی فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کوٹ ادو نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر690/19زیر دفعہ 337ایچ148-452-2درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اوباشوں کی 2بچوں سے زیادتی،مہمان نے میزبان کی بالغہ بیٹی اغواء کرلی،قبضہ گروپ کی زمیندار کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر تشد د کرکے فرار،فراڈیوں نے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،ڈکیتی ولڑائی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں کو بھگانے والوں کے خلاف مقدمات درج،ٹریکٹر پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا ٹریکٹر ڈرائیور تھانے بند،پولیس نے2منشیات فروش بھی دھر لئے،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ طارق چوک کے رہائشی عاشق حسین راجپوت کے بیٹے محمد وسیم کو رکشہ ڈرائیور شہزاد بلہ بلوچ ورغلا پھیلا کر رکشہ پر سوار کرکے ویرانے میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی جبکہ دائرہ دین پناہ نے علاقہ موضع کھائی دوئم میں محمد نواز لشاری کے 12سالہ بیٹے شاہ ریز کو ابوبکر کھیڑا نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹبی نظام میں خادم حسین ہوت بلوچ کے گھر اشفاق ہوت بلوچ 2نامعلوم کے ہمراہ مہمان بن کر آئے اور رات کی تاریکی میں اس کی نابالغہ بیٹی کو کار میں ڈال کر اغواء کرکے فرار ہوگئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں خلیل الرحمن کمبوہ کے ملکیتی رقبہ پر فیروز زمان،عطاء اللہ،شوکت محمود،4نامعلوم کے ہمراہ رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی،مزاحمت پر خلیل الرحمن کو تشددکرکے فرارہوگئے،تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ ضیاء کالونی کے ظفر اقبال آرائیں سے آصف سنانواں نے ڈیڑھ لاکھ لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،وارڈنمبر14سی کے آصف عثمانی سے مدثر نذیر سہو نے 9لاکھ50ہزار ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،پولیس سنانواں نے ٹرالی کے مقدمہ میں مطلوب ڈوگر کلاسرہ کے اجمل موہانہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جہاں پر موجود اس کے واحد احمد بخش نے اسے بھگا دیا،پولیس چوک سرورشہید نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب یاسر علی جٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جس پر موقع پر موجود اس کے رشتہ دار ناصر نے بھگا دیا،پولیس کوٹ ادو نے 2منشیات فروش رمضان سانگھی اور محمد بن یامین لاشاری کو گرفتاری کرکے دونوں سے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون