دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری ٹی وی کا  ویمن کرکٹ کو سپورٹ نہ کرنا شرمناک ہے، بسمہ معروف

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف  نےبنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے میچز نیشنل ٹی وی پر براہ راست  ٹیلی کاسٹ  نہ ہونے پر کپتان بسمعہ معروف برہم ہوگئیں، انہوں نے نیشنل ٹی وی  پرمیچ نہ دکھانے کو شرمناک قرار دے دیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین  کرکٹ  ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز کو  یوٹیوب پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے مگر نیشنل ٹی وی پر اسے دکھا یا نہیں جارہا۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف  نےبنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے  کہا کہ سرکاری اسپورٹس چینل  کو پاکستان بنگلہ دیش ویمن سیریز کے میچز براہ راست دکھانے چاہیے تھے،سرکاری ٹی وی کا  ویمن کرکٹ کو سپورٹ نہ کرنا شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ آج  قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم  کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 15 رنز سے شکست دے دی۔

قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے جویریہ خان اور سدرہ آمین نے اننگز کا آغاز کیا، گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گری جب سدرہ آمین 19 رنز بنا کر لتا موندل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئیں۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد کپتان بسمہ معروف نے اننگز کو سنبھالا اور میدان کے چاروں اطراف عمدہ شارٹس کھیل کر 50 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔

ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 140 رہا۔  بسمہ معروف کے علاوہ جویریہ خان نے بھی نصف سینچری اسکور کی، انہوں نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا، ٹائگرز کی پہلی وکٹ محض سات رنز پر گر گئی۔

اس دوران سنجیدہ اسلام اور فرغانہ حق نے عمدہ بلے بازی کی تاہم وہ اپنی ٹیم جیت نہ دلا سکیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر محض 152 رنز ہی بنا سکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے  سعدیہ اقبال نے 3 جبکہ ثناء میر، ڈیانہ بیگ اور انعم امین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

About The Author