دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ اپنی دوسری منزل ملتان کے لیے رواں دواں

سکھر: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جاری حکومت مخالف آزادی مارچ اپنی دوسری منزل ملتان کے لیے روانہ ہوگیا ہے.

جے یو آئی ف کی انتظامیہ نے سکھر سے اسلام آباد کے لیے مولانا فضل الرحمان کے لیے بم پروف کنٹینر بھی تیار کرلیا ہے۔

مارچ پنوں عاقل، گھوٹکی، ڈھرکی، اوباڑوسے آگے کوٹ سبزل کے مقام پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں داخل ہوگا۔ یہاں سے بہاول پور اور لودھراں ضلع کو کراس کرکے  صوفیاؤں کے شہر میں داخل ہو گا۔

رحیم یار خان  میں سندھ پنجاب بارڈر پر رکھے کنٹینرز ہٹا لیے گئے ہیں۔ آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پکڑی گئی ٹریکٹر ٹرالیاں بھی قومی شاہراہ سے غائب  ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ آزادی مارچ کو پنجاب آمد پر کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ارچ کی شام کے وقت پنجاب آمد متوقع ہے۔

About The Author