نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور میں 9 ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے لوگوں کی تعداد 3000 سے بڑھ گئی

دنیا بھر میں 28 اکتوبر کو ورلڈ ریبیز ڈے منایا جاتا ہے۔ یعنی کتے کے کاٹنے سے ریبیز ( ایک مخصوص بیماری) کا لاحق ہو جانا۔ وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے کا شکار ہونے والے 3 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب حکومت اینٹی ریبیز ویکسین پر تو لاکھوں روپئے خرچ کر رہی ہے لیکن اواراہ کتوں کی تلفی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔28 اکتوبر کو دنیا میں ورلڈ ریبیز ڈے کے طور یاد کیا جاتا ہے۔ اور پاکستان میں سالانہ ہزراوں لوگ کتے کے کاٹنے کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں سے درجنوں ریبیز کا شکار ہو کر جان سے جاتے ہیں۔ رواں سال کے گزشتہ 9 ماہ کے دوران 3 ہزار 74 کتے کے دانتوں کا شکار ہو کر علاج کے لیے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور پہنچے۔ اعداو شمار کے مطابق جنوری 2019 میں 349، فروری میں 138،مارچ میں 352، اپریل میں 239 مئی میں310, جون میںں389, جولائی میں 489، اگست میں 427 جبکہ ستمبر میں 381 مریض رپورٹ ہوئے۔
پنجاب حکومت صرف بہاولپور کے ایک ہسپتال کو سالانہ 70 لاکھ سے زائد کی ویکسین فراہم کرتی ہے۔ دوسری جانب آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے میونسپل کارپوریشن یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

About The Author