دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی سےسڈنی پہنچ گئی

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم دبئی سے آسٹریلیا کے شہرسڈنی پہنچ گئی۔

گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تین نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغازاکیس نومبرسے برسبین میں ہوگا۔۔ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے قومی ٹیم اکتیس اکتوبر کو آسٹریلیا الیون سے پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

About The Author