دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور کے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ،روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

روجھان (ضامن حسین بکھر)ترجمان پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر کا ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کے ہمراہ روجھان کا دورہ

تفصیلات کے مطابق آر پی او اور ڈی پی او راجن پور کا بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی کا دورہ۔ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ چیک پوسٹ ہر تعینات پولیس ملازمان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹ سے گزرنے والی تمام گاڑیوں اور افرد کو مکمل چیکنگ کے بعد چیک پوسٹ کراس کرنے کی اجازت دی جائے ۔


بعد ازاں تھانہ شاہ والی ، تھانہ گوٹھ مزاری اور کچہ کے علاقہ میں قائم پولیس چیک پوسٹ نوز بند کا وزٹ کیا ۔تھانوں کے وزٹ کے دوران تھانہ کا مکمل ریکارڑ چیک کیا ، فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا، تھانہ میں موجود ملازمان کی حاضری چیک کی۔ تھانہ میں موجود ملازمان کو ہدایات جاری کی کہ آنے والے تمام سائلین سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔ ملزمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیئے تحرک مزید تیز کیا جائے اور علاقہ میں جرائم کے خاتمے کے لیئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔


کچہ کے علاقہ میں پکٹ نوز بند پر جوانوں کے ساتھ وقت گذارا ان کے مسائل دریافت کیئے اور ان کے حل کے لیئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ڈی پی او صاحب کو ہدایت دی۔


علاقہ میں سیکورٹی صورت حال ملازمان کے ٹرن آوٹ اور تھانوں کے وزٹ پر جناب ڈی پی او صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی کمانڈ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی روجھان سرکل کیوان کریم عباسی انچارج سیکیورٹی خلیل دریشک ، ریڈر ٹو ڈی پی او فیصل نواز اور پی آر او ٹو ڈی پی او کلیم قریشی بھی ہمراہ تھے۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)علی الصبح روجھان شہر میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ناکام. مذاحمت پر تشدد کر کے دودھ فروش کو زخمی کر دیا.زخمی ہسپتال منتقل طبی امداد کے بعد گھر روانہ.تفصیل کے مطابق روجھان شہر میں علی الصبح  دودھ فروش طلال ولد محمد بخش قوم ملک سکنہ روجھان نے بتایا کہ میں صبح دودھ فروخت کرنے کے لیے شهر  آ رہا تھا کہ راستے میں 3 نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے میری موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی.مزاحمت کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا.شور واویلا کرنے پر میری موٹر سائیکل چھوڑ کر میری نقدی رقم چھین کر فرار هونے میں کامیاب هو گئے.یہ واقعہ علی الصبح 5:45 منٹ پر شہر میں پیش آیا.جب که ایک اور شخص صمدان سیلاتانی سے دو نو سرباز پانچ هزار روپے لے کر رفوچکر هو گئے.شهر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شهریوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی.

چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانه روجھان ڈاکٹر کلیم الله خان پاهی نے شهر میں امن و امان کے قیام کو بهتر بنانے کے لیے روجھان شهر میں ڈولفن فورس کی تعیناتی  کا مطالبه کیا.مظاهرین نے روجھان شهر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکومتی نمائندوں اور وزیر اعلی پنجاب سے جرائم پیشه عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبه کیا.تاهم پی ٹی آئی کے مرکزی رهنما اور ایم این اے سردار ریاض محمود خان سے ملاقات کے بعد اور ان کی طرف سے امن و امان کی یقین دهانی پر مظاهریں منتشر هو گئے.


پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل روجھان کے ایک وفد نے تحصیل صدر میرو خان مزاری کی قیادت میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری سے ملاقات کی.اس موقع پر انهیں تحصیل روجھان کے تعلیمی مسائل اور اساتذه کرام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک تحریری درخواست پیش کی گئی.جس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری نے یونین عهدیدران اور اساتذه کرام کے ساتھ پوائنٹ ٹو پوائنٹ ڈسکس کیا.صدر میرو خان مزاری نے ان کی توجه محکمه تعلیم کے اعلی افسر کی روجھان کے اساتذه کرام کے ساتھ معاندانه رویے کی طرف مبذول کرائی.جس پر انهوں نے کها که وه اس مسلے پر ضرور بات کریں گے.اساتذه کرام همارے معاشرے کا ایک قابلاحترام طبقه هے.ان کی عزتنفس مجروح نهیں هونے دی جائے گی.ان کا مزید کهنا تھا که تحصیل روجھان کے تعلیمی مسائل پر ان کی نظر هے.اور وه ان کے حل کے لیے کوشاں هیں.

کامرس کالج روجھان کو عمارت کی حوالگی کا عمل بهت جلد مکمل هو جائے گا.ڈگری کالج روجھان میں بی.ایس کلاسز کے اجرا,ملٹی پرپز هال کی تعمیر, سرکاری سکولوں میں اضافی کمره جات,سائنس لیبز,کمپوٹر لیبز,لائبیریز کی تعمیر جب که تحصیل روجھان میں سکولوں کی اپ گریڈیشن پر ان کی خاص توجه هے.انهوں نے روجھان کے تعلیمی مسائل پر توجه مبذول کرانے پر صدر میرو خان مزاری و دیگر اساتذه کرام کا شکریه ادا کیا.اس ملاقات میں سرپرست اعلی سردار ناظم الدین خان مزاری,اوصاف محمود مزاری, شبیر بلوچ, اختر حسین مزاری, غلام فرید پاهی,رفیق مزاری, عبدالحمید سومرو,غلام یسین مزاری,نوید احمد مزاری, غلام حیدر ڈوگر,منصور الحق سیال,شاهد حسین بھٹی,ایم.ڈی مزاری و دیگر اساتذه کرام بھی موجود تھے.


روجھان (ضامن حسین بکھر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے روجھان کے نواحی موضع چکمٹ نمبر 3 میں بستی میں تاج محمد سنجرانی کے واٹر سپلائی کے منصوبے کی منظوری گزشتہ ہفتے دے دی تھی.اس منصوبے پر تقریباً 12 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اب اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے،
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ہر دل دوست لیڈر سردار میر دوست محمد مزاری نے روجھان کے نواحی موضع چک مٹ نمبر 3 میں مختلف بسیتوں کو میٹھے پانی کی سہولت کے لئے واٹر سپلائی کے منصوبے کی منظوری دے دی تھی جو بستی ماسٹر حاجی دودا چونگلی چک مٹ نمبر 3 اور بستی تاج محمد سنجرانی چک مٹ نمبر 3 میں واٹر سپلائی کے منصوبے جلد شروع کیئے جانے تھے ان منصوبوں پر تقریباً 20 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

یہ بھی واضع رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے اوزمان سے روجھان چوک ٹاور واٹر سپلائی کے وزٹ کے دوران ان منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن کی فنڈنگ کر دی گئی تھی ان منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جن کی نگرانی کا ذمہ ڈپٹی سپیکر نے عبدالمجید مزاری کو سونپی ہے. یہ باتیں رکن قومی اسمبلی کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا عبدالمجید مزاری نے تحصیل رپورٹر نیاکل کو بتائی ہیں.


روجھان:ٹی ایچ کیو ہسپتال روجھان میں ہیپاٹائٹس کیمپ کا انعقاد ضلع میں زبردست پرفارمس پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر لجپت راے،ڈاکٹر محمد عرفان منشا اور ڈاکٹر سید کامران ظفر سمیت تمام ہسپتال منیجمنٹ کو مبارکباد اور خراج تحسین۔پنجاب حکومت کی جانب سے ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض سے بچاو اور مکمل علاج کےلیے تمام ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا روجھان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں25/21 اکتوبر کو ہیپاٹائٹس کیمپ منعقد کیا گیا جس میں شہریوں کی فری سکرینگ ویکسینیشن اور کونسلنگ کی گئی۔کیمپ کے دوران اس مہلک مرض میں مبتلا افراد کے باقاعدہ علاج کےلیے مذید ٹیسٹس جبکہ سکرینگ کے دوران بڑی تعداد میں مرد خواتین کو حفاظتی ویکسینیشن کی گئی تاکہ آئندہ وہ اس پیچیدہ مرض سے محفوظ ہو سکیں۔اس سلسلہ میں روجھان میں منعقدہ ہیپاٹائٹس کیمپ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ اس مہم میں شامل کرنا اس پیچیدہ مرض بارے آگاہی دینا انکی سکرینگ ویکسینیشن کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال روجھان کو ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی حاصل ہوئی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردحی کو سراہا گیا۔ہیپاٹائٹس کیمپ کی کامیابی کا سہرا ایم ایس ڈاکٹر لجپت راے,ڈاکٹر محمد عرفان منشاء اور ڈاکٹر سید کامران ظفر اور دیگر منسلک افراد منیجمنٹ کو جاتا یے جن کی بھر پور محنت اور کوشوں سے ہیپاٹائٹس کیمپ کامیاب ہوا بلکہ اس کے انعقاد سے سینکڑوں شہری مستفید ہوئے۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)
روجھان میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر سے روجھان شہر میں رات کو مسلح گشت کے لئے ڈولفن فورس کو تعینات کیا جائے، ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان روجھان میں آئے روز بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ عناصرین کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان اور روجھان سٹی کے شہریوں نے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان میں حالیہ ہونے والی جرائم پیشہ عناصرین کی وارداتوں کے خوف سے شہر میں شدید خوف حراس پایا جاتا ہے اس سلسلے میں چیئرمین مصالحتی کمیٹی روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی اور شہریوں نے شہر میں رات مسلح گشت کے لئے ڈولفن فورس کو جلد از جلد تعینات کا مطالبہ کیا تاکہ شہریوں کا خوف ختم ہو اور ان جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں عوام کے جان و مال کا تحفظ ہو سکے کیونکہ شہر میں ایسی متعدد بار فائرنگ وارداتیں ہو چکی ہیں جن کی وجہ سے خوف کا عالم ہے شہر میں ۔ یہ باتیں چیئرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ پاہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی


روجھان : سنیئر صحافیوں کا چار رکنی وفد میری بنگلہ میں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے روجھان میں امن وامان کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک ملاقات ۔سنیئرز صحافی فاروق سیال رپورٹر خبریں، شکیل سعیدی، رپورٹر92 نیوز، عبدالقیوم خالد رپورٹر اوصاف، ضامن حسین بکھر رپورٹر نیاکل اور ڈیلی سویل شامل تھے ۔

About The Author