نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو ،،جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

مظفر گڑھ(فاروق شیخ) معصوم بچے پر کتے چھوڑنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیاہے ۔  زمیندار کے خونخوار کتوں نے معصوم بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔یہ واقعہ خانگڑھ میں پیش آیا۔  خانگڑھ ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے پر بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔

بچے کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ زمیندار قادر بلوچ نے خونخوار نسل کے کتے پال رکھے ہیں۔ بچے کو کتوں کے کاٹتے وقت زمیندار اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر تماشا دیکھتا رہا۔

خانگڑھ پولیس نے زمیندار کے خلاف بچے کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہیپاٹائٹس بی اور سی کی وجہ سیلاب2010سے ہونے والا آلودہ پانی،تحصیل کوٹ ادو میں ہیپاٹائٹس بی سی تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا،انتظامیہ کی غفلت کے باعث تحصیل کوٹ ادو میں شہریوں کے پینے کے صاف پانی کیلئے لگائے گئے اکثر واٹر فلٹریشن پلانٹس بند،اکثر کوتالے لگا دیے گئے،سامان بھی چوری عوام آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے گردہ کے امراض سمیت جگر وہیپاٹائٹس جیسے موذی امراض میں مبتلا ہو نے لگے،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق2010میں آنے والے بد ترین سیلاب کے بعد تحصیل کوٹ ادومیں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی میں تیزی سے اٖضافہ ہورہا ہے،تحصیل کوٹ ادو میں ہیپاٹائٹس کے پہلے ہی20ہزار افراد رجسٹر ڈ تھے مگرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں گزشتہ دنوں لگائے گئے ہیپاٹائٹس سکریننگ ٹیسٹ میں صرف3روز میں 2سو افراد مزید رپورٹ ہو ئے ہیں جنکی اصل وجہ 2010کے بدترین سیلاب کے بعد پانی کا آلودہ ہونا ہے،سیلاب2010کے بعدشہر کوٹ ادو میں کروڑوں روپے مالیت سے لگائے جانے والے پینے کے صصاف پانی کے واٹر فلٹریشن پمپ اور بلڈنگ سمیت اجڑ گئے،شہر کوٹ ادو میں چار واٹر فلٹریشن لگائے گئے جوکہ کچھ ہی عرصہ کے بعد خراب ہونا شروع ہوگئے، واٹر فلٹریشنز کی حالت زار خراب سے خراب ہوتی چلی گئی یہاں تک کے فلٹر بھی آج تک تبدیل نہ کئے گئے اور وقتاً بوقتاً ایک ایک کرکے شہر کوٹ ادو کے چاروں واٹر فلٹریشنز کو بند کرکے تالے لگا دیے گئے اور ان میں سے قیمتی سامان اور ٹوٹیاں تک نشیووں نے نکال کر فروخت کر ڈالی،کوٹ ادو شہر کے لاکھوں لوگ صاف پانی پینے سے محروم ہوگئے اور مضر صحت پانی پی کر مختلف امراض میں مبتلا ہوتے چلے آرہے ہیں،یہاں تک کہ گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں سعودی حکومت کی طرف سے ایک قیمتی واٹر فلٹریشن پمپ لگایا گیا جو کہ چند روز چلنے کے بعد ہی بند کر دیا گیا۔جسکی مشینری کا بھی کوئی پتہ نہیں جبکہ جی ٹی روڈ کوٹ ادو پر قائم اقبال پارک میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایک انتہائی قیمتی واٹر فلٹریشن پمپ لگا کر اس کی عمارت بھی تعمیر کی گئی جس سے کچہری وبس اسٹینڈ ویگن اسٹیڈ اور گنجان آبادی کے لوگ پانی پیتے تھے اب وہاں پر لوگ اور جانور واٹر فلٹریشن بند ہونے پر پیشاب کرتے ہیں اسی طرح جی ٹی روڈ نہر کنارے طوبیٰ پارک میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے جنوبی شہر کوٹ ادو کے لوگ بڑی تعداد میں صاف پانی استعمال کرتے تھے پلانٹ بند ہونے پر وہاں کے لوگ بھی اس نعمت سے محروم ہوگئے ہیں،جبکہ گرلزکالج روڈ پر لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے شمالی علاقے کے لوگ جوکہ 95فیصد سیم زدہ پانی پیتے تھے پلانٹ سے پانی لیکر اپنے گھروں کو لے جا کر استعمال کرتے تھے وہ اس نعمت خدا وندی سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں جبکہ کوٹ ادو شہر کے مضافاتی علاقوں میں درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹ مختلف این جی اوز اداروں اور مخیر حضرات کی طرف سے 2010کے بد ترین سیلاب کے بعد لگائے گئے تھے،ان کا بھی کوئی نام ونشان نہ رہا،بار ہا ضلعی انتظامیہ مقامی انتظامیہ کو باور کرانے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی،ذرائع سے معلوم ہوا کہ تمام فلٹریشن پلانٹس کیلئے مختلف مد میں آج تک بھی لاکھوں روپے ماہانہ تعمیر ومرمت ودیگر سازوسامان کیلئے رقم سرکاری خزانے سے نکلوائی جا رہی ہے،

اس لوٹ مار میں ضلعی افسران سمیت مقامی افسران بھی برابر کے شریک ہیں اور اپنا اپنا حضہ وصول کر رہے ہیں اس لئے کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں،دوسری طرفمضر صحت اور آلودہ پانی پینیسے شہریوں کی اکثریت ہیپاٹائٹس بی یا کالا یرقان میں مبتلا ہو رہی ہے جن میں عموماً 20 تا 40 سال کی عمر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ہر 12واں شخص ہیپاٹائٹس کے عارضے میں مبتلا ہے اور ہیپاٹائٹس بی سی تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا،کوٹ ادو کے سماجی شہری عوامی دیہی و تجارتی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجا ب سردرارعثمان خان بزدار،کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزادسے غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکرذمہ داران کے خلاف کاروائی اور تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے،واضع رہے کہٹی ایچ کیو ہسپتال کے گزشتہ دنوں لگائے گئے ہیپاٹائٹس کیمپ میں صرف3روز میں 2سو پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ20 ہزار افراد پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں ۔


کوٹ ادو (محمداظہرفاروق )ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ سے کشمیر چوک (چوک کچہری) تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، اسسٹنٹ کمشنر علی پور محمد عامر، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد، ڈی ایس پی عظمت اللہ نیازی، سی ای او صحت ڈاکٹر ضیاء الرحمن، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ یوسف الرحمن، اے ڈی ایل جی محمد احمد، ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر ارشاد الحق،ملک جاوید اختر، شیخ عامر سلیم، سردار غلام رضا چانڈیہ، سمیت سول سوسائٹی، ہیومن رائٹس، انجمن تاجران، ٹیچر یونین، ایپکا کے نمائندگان اور عہدیدار، سرکاری ملازمین، طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

شرکاء نے بینر اور کارڈ اٹھارکھے تھے اور کشمیر بنے کا پاکستان کے نعرے لگا رہے تھے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ بھارت سرکار جموں کشمیر میں 72سالوں سے انسانی حقوق کی پامالی اور 80لاکھ انسانوں کی تذلیل کررہی ہے، جس پر تمام مہذب اقوام بشمول برطانیہ اور امریکہ بھر پور مذمت کررہی ہیں، جو بھارت سرکار کے لئے شرمناک ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ سب سے بڑی ناکامی ہے کہ وہ 72سالوں میں جموں کشمیر کے مسئلہ کو دبا نہ سکا اوریہ ہماری کامیابی ہے کہ ہم نے 72سالوں سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے اور عالمی برادری میں اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہے اور کشمیرکی آزادی تک اس کو اجاگر کرتے رہیں گے۔قبل ازیں ریلی سے رانا محمد افضل، ریاض حسین اور امیر حسن نے اپنے اپنے خطاب میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 72سالوں جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،82روز سے 80لاکھ انسانوں کو قیدی بنایا ہوا ہے جن کی عزت و آبرو، جان و مال محفوظ نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری ہندوستان سے معاشی بائیکاٹ کردے تو کشمیرکو آزادی مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمت نہیں ہارنی اور کشمیر کی آزادی تک ہم متحد ہو کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی وتحصیل کوٹ ادو کے انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ8نومبر کوبلاول بھٹوزرداری کاجلسہ مظفرگڑھ اورپنجاب کی سیاست کارخ تبدیل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اپنے محبوب قائد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں عوامی شرکت کو یقینی بنائینگے اور انکا شاندار استقبال کیا جائیگا، پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں بڑی قوت بن کر سامنے آئیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ8نومبر کوضلع مظفرگڑھ میں ہونے والے جلسہ میں اپنے قائد بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کیا جائے گا، یہ دورہ کارکنوں اور جیالوں میں نئی جدت پیدا کریگا،

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز جن مشکلات کا شکار ہے جس میں بے روزگاری، دہشت گردی، غربت جیسے مسائل کا حل فلسفہ بھٹومیں موجود ہے اگر وطن عزیز میں امن خوشحالی اور بے روزگاروں کو روزگار دینا ہے تو فلسفہ بھٹو پر عمل کرنا ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں، بلاول بھٹو کی آمد ضلع مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کیلئے نہایت خوشی کا باعث ہے،وکلاء پارٹی عہدیدار‘ کارکن اپنے چیئرمین کے مظفرگڑھ کے جلسے میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ پاکستانی عوام‘ وکلاء‘ دانشور‘ کاشتکار‘ طالب علم‘ مزدور پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ ہیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ غریب عوام عمران خان سے مایوس ہوگئے ہیں وہ تحریک انصاف کو 5 سال تک برداشت نہیں کریں گے،حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ہے،یہ تحریک انصاف نہیں بلکہ تحریک انتقام ہے،ملک میں قومی یکجہتی کا فقدان ہے،مسلم لیگ ن کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کے طریقہ کار سے نظر آرہا ہے اس نے ملک کو مختلف بحرانوں سے دوچار کردیا گیا ہے، اس وقت پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے اور حکومت کی معاشی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ایک سالہ کارکردگی کے نتیجے میں ملک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،بے روزگاری اور بھوک سے بے حال لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، حکمران معیشت کو تباہ کرنے اور عوام کو مہنگائی کے اندھیروں میں دھکیلنے کے بعد اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک میں غریبوں کے پاس خودکشی کے سوا کوئی آپشن نہیں،

،وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف نااہل ہی نہیں ناکام تر ین بھی ہے اور موجودہ حکومت سے کل نہیں آج ہی نجات ملک وقوم کے مفادمیں ہے،کیونکہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آسمانوں کو پہنچ چکی ہے، اس لیے وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ صرف مولانا فضل الرحمن کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے،یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک احمد یار ہنجراء کا کہنا تھا کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دن ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں کشمیری بھائیوں، بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے گی اور مسلم لیگ ن کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر ان کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی کشمیری میں مقبوضہ کشمیر پرغاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا،انجمن تاجران اور پنجاب پولیس کی جانب ریلوے چوک سے تھانہ چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے،ریلی میں انجمن تاجران کے نمائندوں شیخ محمدعثمان، چودھری رؤف الرحمٰن، چوہدری شفیق الرحمن،چوہدری عبداللہ،عاشق ھسین،حاجی ممتازاحمد، ایس ایچ او عبدالکریم لغاری سمیت سیاسی، سماجی و سرکاری محکموں کے افسران وملازمین، شہری، تاجر، وکلاء،میڈیا اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے نمائندوں ودیگر مقررین نے تھانہ چوک میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارت کے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں پر بھارتی ظالم وستم، وحشیانہ جبر و تشدد کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی،آج کے دن بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے تک شانہ بشانہ ہیں،کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا،

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا کیونکہ بین الاقوامی اداروں میں کشمیر پر موثر آوازیں اٹھ اور ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو رہی ہیں کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے،کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عملدرآمد کراے اور مظالم کا نوٹس لے،مقررین نے کہا کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے کشمیر میں بھی ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونی والی ہے،اس موقع پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف،کشمیر بنے گا پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے(تصویر ای میل کر دی ہے)

About The Author