نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور اردگرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

ڈیر ہ غازیخان :ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ایک میٹنگ صدر چیمبر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرز امحمد ظفر اقبال، سابق صدر چیمبرخواجہ محمد یونس، ممبر ان ایگزیکٹو کمیٹی شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، محمد جاوید اسحق خان مستوئی، شیخ محمد زاہد نظام، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، چوہدری خالد ریاض،شیخ عامر سلیم، محمد راشد شیخ، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی،شمشاد احمد،چوہدری شہزاد بشیر، زوارگدا حسین شمسی، ذکااللہ خان، غلام عباس خان، شیخ محمد آصف رزاق، مرزا محمد اقبال، میاں محمد ایوب، رانا حاجی نذیر احمد، شیخ طاہر معراج، حاجی محمد علی شخ اور سیکریٹری جنرل محمد مجاہد ملک نے شرکت کی۔اجلاس میں فنانس ایکٹ 2019کے تحت FBRٹیکس بحران کے حوالے سے اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران کی طرف سے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا حکومت نے ٹیکس کے مسئلہ پر عوام اور تاجران کو بہت پریشان کردیا ہے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے انتہائی پریشان ہیں کاروبار بند ہوگئے ہیں ہر آدمی اپنے روزگا ر کے حصول کیلئے پریشان ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے حکومت سے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے چیمبر کی طرف سے مطالبہ کیا گیا فوری اور ہنگامی طورپر ان ٹیکس اور دیگر معاملات کی طر ف توجہ دیگر ان مسائل کا حل نکالے اور عوام اور تاجران، صنعتکاروں میں اس حوالے سے جو پریشانی اور تحفظات پائے جاتے ہیں ان کو فوری طور پر دور کرے تاکہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے میں مدد مل سکے۔ ڈیرہ غازیخان میں امن و عامہ کے پیش کی نظر ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو چیمبر کی طرف سے لیٹر لکھا جائے جس میں ان کو شہر کی امن و عامہ کے حوالے سے آگاہ کریں اور فوری طوری اصلاح کا اور امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔ڈیرہ غازیخان سخی روڈ جو ڈیرہ غازیخان کی اہم بین الصوبائی شاہراہ ہے پل ڈاٹ چوک، گدائی روڈ، گدائی ریلوے پھاٹک تا ڈی جی خان کینال سے آگے تک کا ٹکڑا انتہائی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں اور گھنٹو ں اور میلو ں لمبی لائنوں تک ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے جس سے عام شہر ی، تاجر اور ہر آدمی پریشانی کا شکار ہے اس پر ہاؤس نے ایک متفقہ قرارد اد پاس کی جس میں حکومت پنجاب، این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا یہ ایک مصروف روڈ اور بین الصوبائی شاہراہ ہے پورے پنجاب اور بلوچستان کا واحد روڈ ہے اس روڈ کو ڈیرہ غازیخان سے سخی سرور تک ڈبل کیا جائے اور اس ٹکڑے کی تعمیر اور مرمت فوری طوری مکمل کی جائے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا اس روڈکو ڈبل کیرج وے بنانے کیلئے چیئر مین این ایچ اے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا جائے فوری طوری پر اس روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے۔ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی اور سیوریج کی صورتحال پر قابو پانے پر کمشنر ڈیرہ غازیخان مدثر ریاض ملک کی کاوشوں کی تعریف کی گئی کہ کمشنر صاحب انتہائی محنتی اور فرض شناس اور ایکٹو آفیسر ہیں ان کی موجودگی میں ڈیرہ غازیخان کے صفائی اور سیوریج کے حوالے سے تمام مسائل حل اور ڈیرہ غازیخان صفائی اور سیوریج کے حوالے سے بہتر ہوجائے گا۔اجلاس میں محمد حنیف خان پتافی کی کاوشوں کی تعریف کی انہوں نے ڈیرہ غازیخان شہر جام پوررروڈ ٹریفک چوک تا پل ڈاٹ جو پودے لگوائے ہیں اور پل ڈاٹ کی جو تزئین اور آرائش کرائی ہے چیمبر ان کا خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے پل ڈاٹ چوک کو مزید بڑھانے اور کھلا کرنے کا جو منصوبہ سامنے آرہا ہے وہ ڈیرہ غازیخان شہر کی ترقی کیلئے انتہائی خوش آئند ہے ڈیرہ غازیخان چیمبر نے مانکا کینال کو صفائی،کنکریٹ اور خوبصورت بنانے کا مطالبہ کیا ہے اس پر خصوصی توجہ دیگر فوری طورپر اس منصوبے کو مکمل کیا جائے کیونکہ اس سے ڈیرہ غازیخان کی خوبصورتی مزید اضافہ ہوگا۔ڈیرہ غازیخان شہر کے سینئر صحافی سہیل احمد درانی کے بیٹے سائبان خان درانی جوکہ کافی عرصہ سے علیل ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور ان کے علاج کیلئے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان، وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اپیل کی گئی کہ ان کا سرکاری خرچہ پر بیرون ملک علاج اور ہرممکن طبی سہولیات فری مہیا کی جائیں تاکہ بچہ صحت یاب ہو کر پھر سے مسکرائے۔


ڈیرہ غازیخان: آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق صدر، سیکرٹری نعیم میر کی کا ل پر مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان کی تمام ذیلی تنظیموں کی طرف سے 30,29اکتوبر کو ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان حکومت سے فنانس ایکٹ 2019میں عائد کئے جانیوالے نئے ٹیکس اور قوانین فوری واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیر صدارت ضلعی چیئرمین مجلس عاملہ حاجی محمد دین چوہدری منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی صدر شیخ نقیب احمد،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،نائب صدور ملک محمد صادق اعوان،چوہدری محمد خالد ریاض،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل قریشی،سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی،صدر سردار جان عالم خان لغاری،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدر حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،ڈپٹی سیکرٹری فاروق احمد بھولا،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،شیخ محمد بلال محمد وقاص،زاہد نظام اور دیگر تاجررہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران کی طرف سے 29اور 30اکتوبر کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان جس بھی پرا من شڑڈاؤن کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جملہ تاجر تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ پرامن طور پر شٹر ڈاؤن کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں تاکہ حکومت پرامن احتجاج پر تاجروں کے مطالبات تسلیم کرے اور مخدوش معاشی صورتحال کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے فوری طور پر آل پاکستان انجمن تاجران کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر کے چھوٹے تاجروں کو مزید کاروباری نقصان سے بچایا جاسکے، تاجروں نے کہا کہ حکمران بے حسی کا مظاہرہ نہ کریں ہمارے پر امن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھیں اگر پرامن کال پر کان نہ دھرے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ضلع کے تحت علاقوں کوٹ چھٹہ، وہوااور فورٹ منرو میں عوامی شکایات پر اچانک چھاپے (2) کریانہ شاپس سیل کر دی گئی جبکہ متعدد کو وارننگ ٹیموں کے پہنچنے پر درجنوں دوکاندار دوکانیں بند کر کے بھاگ گئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں عوام کو صحت بخش غذائی اشیاء کی فراہم یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو سخت چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان کے ضلع کے علاقوں کوٹ چھٹہ، جھوک اترا روڈ، فورٹ منرو اور تونسہ وہوا میں ٹیموں نے عوامی شکایات پر مارکیٹوں میں اچانک وزٹ کئے تو مارکیٹوں سے متعدد دوکاندار دوکانیں بند کر کے بھاگ گئے جس پر ٹیم نے موجود دوکانداروں کے ذریعے ان دوکانداروں کو بلوا کر فوڈا تھارٹی قوانین سے آگاہی دیتے ہوئے دوکانوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی اور وارننگ دی، دو (2) دوکانداروں کے پاس زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر دونوں کریانہ کی دوکانیں سیل کر دی گئی ہیں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی طرف سے دوکانداروں کو کہا گیا ہے کہ ناقص پاپس کی فروخت پر سخت کاروائی کی جائے گی بچوں کی صحت سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائی گے۔


ڈیرہ غازیخان:مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکے مرکزی جلوس کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم اجلاس آج بروز سوموار بعد نماز عشاء دربار عالیہ اویسیہ بلاک نمبر 4میں مرکزی صدر میلاد کمیٹی صاحبزادہ انور حسن قریشی منعقد ہوگا، اجلاس میں مرکزی جلوس کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی اور جلوس اور محافل میلاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی مرکزی صدر میلاد کمیٹی صاحبزادہ انور حسن قریشی کی طرف سے ضلع بھر سے میلاد کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان:کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کے سابق سنیٹر سردار جمال خان لغاری اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں بڑی احتجاجی ریلی مسلم لیگ ن ہی کے سیکرٹری جنرل سردار اویس احمد خان لغاری کے دفتر N.DV.HSسے نکالی گئی جوکہ کمشیر چوک پر پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہو گئی ریلی اور احتجاجی جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں مودی اور بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ریلی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا کہ میں آج اپنے قبیلہ کے چیف کی حیثیت سے کشمیر کے محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ حصلہ لینے کا اعلاج کرتا ہوں ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 72سالوں میں کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں ہمیں اس کا احساس ہے کشمیر کاز کیلئے میاں نواز شریف اور ان کا خاندان سب سے آگے ہیں ہم ان کی صحت کے لئے دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، سردار جمال لغاری نے کہا کہ جس بندے نے جس قوت سے کشمیر کاز کوثبوتاز کرنے کی کوشش کی یا اس کا آلہ کار بنا وہ غدار ہے ہم ان سب کو سیدھا کرنا بھی جانتے ہیں اس موقع پر سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ، چیئرمین بیت المال شیخ محمد علی پان والے، سابق چیئرمین سرور صدیقی، سابق چیئرمین میاں سلطان محمودڈاہا انجمن تاجران کے جان عالم لغاری، شیخ طاہر معراج، شیخ راشد خورشید، رانا محمد اسلام، حاجی کوڑا خان رستمانی، وائس چیئرمین فیاض لغاری، سابق چیئرمین سید عمران شاہ، ملک محمد فہیم، شیخ محمد بلال، عمران حمید، شیخ ریاض اللہ والا، اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے دریں اثناء جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی دفتر سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی آفیسر مولانا اقبال رشید صوبائی رہنما قاری جمال عبدالناصر،ضلعی سیکرٹری مولانا انعام اللہ بھٹی، فہد عزیز بلوچ نے کی ریلی میں جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ریلی خیابان سرور اور دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی سنگم چوک پل ڈاٹ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ ہم آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منا رہے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ہر طرح سے ساتھ ہیں اس موقع پر ضلعی امیر مولانا اقبال رشید اور سیکرٹری مولانا انعام اللہ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جنگ میں شریک ہیں موجودہ حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر کا مودی کے ساتھ جو سودا کیا اس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ہیں اور آزادی مارچ کے بلوچستان سے آنے والا قافلہ کا کل پرجوش استقبال کیا جائے گا اور ان کے ساتھ ہی ہمارا قافلہ بھی آزادی مارچ میں شریک ہوجائے گا۔


ڈیر ہ غازیخان:سالانہ ڈاکٹر نذیر احمد شہید کر کٹ ٹورنا منٹ کا میچ بمقام جامع ہائی سکول کرکٹ گراؤنڈمیں ٹویلوز کر کٹ کلب بمقابلہ ARYڈاکٹر حماد الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ ARYڈاکٹر حماد الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ سات اوورز میں 120رنز بنائے۔ ARYڈاکٹر حماد الیون کی طرف سے نمایا ں بیٹنگ کر تے ہوئے محمد ارسلان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 65رنز اور محمدارشدنے45رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ ٹویلوز کر کٹ کلب کی طرف سے نما یاں باؤلنگ کر تے ہوئے ریاض احمد بھٹہ نے اپنے مقررہ اوورز میں 20رنز کے عوض 02کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد میں بیٹنگ کر تے ہوئے ٹویلوزکر کٹ کلب کے محمد زمان کے 55رنز بھی اپنی ٹیم کوکامیابی نہ دلوا سکے اور ٹویلوز کر کٹ کلب کی ٹیم 95رنز بنا سکی۔ ARYڈاکٹر حماد الیون کی طرف سے نمایاں باؤلنگ کر تے ہوئے امان اللہ نے اپنے مقررہ اوورز میں 25رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ARYڈاکٹر حماد نے یہ میچ بآسانی 25رنز سے جیت کر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


ڈیر ہ غازیخان :پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خاں لغاری نے کہا ھے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پورے صوبہ پنجاب میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے نریندر مودی کو للکارتے ھوئے دو ٹوک پیغام دیا کہ ھم مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کو بھارتی سامراج کے شکنجے سے آزادی دلا کر دم لیں گے انھوں نے لاھور میں مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے ھمراہ کشمیر ریلی میں شرکت کی اور صوبہ بھر کی ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھرپور ریلیوں کی رپورٹس کے بعد جاری کردہ اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے 83 دن گذرنے کے بعد بھی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسئلہ پر کسی ایک ملک کا بھی دورہ نہیں کیا نہ وزیر خارجہ چین کے علاوہ کسی ایک ملک میں گئے حتیٰ کہ کوئ وفد بھی کہیں نہیں بھیجا گیا اسلامی ممالک کی کانفرنس اسلام آباد میں بلانے کا ابھی تک کوئی پروگرام سامنے نہیں آیا یہ تمام صورتحال موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی سفارتی سطح اور خارجی محاذ پر ناکامی و نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ھے عمران خان کی جنرل اسمبلی کی تقریر سے کچھ نہیں بدلا کیونکہ قول کا اثر عمل سے ھوتا ھے اور حکمرانون کا عمل اپنے قول کے الٹ ھے لیکن پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی انھوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے پاکستان میں ایک نااھل حکومت اور کمزور معیشت کا فائدہ اٹھاتے ھوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا لیکن وہ یاد رکھے کہ پاکستانی قوم اپنے جذبہ ایمانی اور اتحاد کی طاقت سے بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔انھوں نے آخر میں کہا سقوط کشمیر کا مجرم عمران نیازی ھے قوم کو یہ سودا ہرگز قبول نہیں۔


ڈیرہ غازیخان:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ، کشمیر میں بھارت کے ناجائز قبضہ اور جارحیت خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔سرکاری اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک سے ہسپتال چوک ڈیرہ غازی خان تک نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کی ۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب،افسران،ملازمین ،زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں کا جم غفیر موجود تھا۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ بھارتی جارحیت کی مذمت کے لئے سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی۔

کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔استحکام پاکستان،ملک وقوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے یوم سیاہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے۔بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ ا۔کشمیری جوان اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔آج کے دن کشمیری عوام کو باورکرانا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

About The Author