دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے ہم اس سودے کو ہر صورت رد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہم حکمرانوں کے استعفی سے دستبردار نہیں ہونگے وہ جبری طور پر مسلط کئے گئے ہیں  اور داندھلی کی بنیا پر آئے ہیں۔

کراچی: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کی ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی، آج عوام کی یکجتی سے ہندوستان کی ظالم حکومت کو پیغام مل رہا ہے، عام آدمی کی زندگی تین ماہ سے اجیرن ہے لوگوں کی شخصی اور انفرادی زندگی برباد کی گئی ہے ،ہم او آئی سی سمیت عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کو واپس کیا جائے۔

کشمیر یکجہتی ریلی و آزادی مارچ سے خطاب میں  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس طرح نہیں ہو کہ آپ کشمیر کے حقوق چھینیں  اور خاموش ہوں ایسا نہیں ہوگا۔ 1947 میں کشمیر میں ان مجاہدین کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے جہاد کیا اور ہندو ازم کو للکارا جس کے نتیجے آج آزاد کشمیر ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری بھی کوتاہیاں ہیں مگر دنیا کو پیغام دیتے ہیں اس مسئلے پر سب پاکستانی ایک پیج پر ہیں،ہمارے حکمرانوں نے کشمیر پر سودا کیا ہے ہم اس سودے کو ہر صورت رد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مجمع کو مخاطب کرکے کہا ہم اسلام آباد مارچ کرکے جائیں گے عوام ہمارا ساتھ دیں گے،ہم جب اسلام آباد جائیں گے جب اسلام آباد میں داخل ہونگے تو ہم حکمرانوں سے نجات حاصل کریں گے۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہم حکمرانوں کے استعفی سے دستبردار نہیں ہونگے وہ جبری طور پر مسلط کئے گئے ہیں  اور داندھلی کی بنیا پر آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے جب مارچ شروع کیا تو وہ این آر او دینے کے لیئے آگئے،ہم نے عدلیہ کا احترام کیا اور اسی روشنی میں دھرنا دینگے۔ ہم نہ اس کے نتیجے کو تسلیم کرتے ہیں نہ اس کے نتیجے قائم ہونے والے اس سر براہ کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ان حکمرانوں نے حافظ حمداللہ کے حوالے سے مضحکہ خیز فیصلہ کیا،کوئی پختون ہے تو اسے آپ افغانی کہیں گے،کل جو شخص افغانستان کا شہری اور حکمران بنا کیا وہ افغانی ہےجو شخص نسلوں سے پاکستان کی خدمت کررہا ہے اسے آپ نے غیر ملکی قراردے دیا،جو شخص غیر ملکی وفادار ہے اسے لاکر پاکستان کا حکمران بنا دیا گیا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم جب اسلام آباد پہنچیں گے تو حافظ حمداللہ ہمارے ساتھ ہونگے شرم ہے نادرا پر اور پیمرا پر،ہم نے قوم کو شدت پسندوں سے مقابلہ کرکے جمہوریت پسند بنایا ہے،انشاء اللہ کل یہ سب فیصلے آپکے سامنے آپ کے منہ پر پڑے گا۔

سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی رہنماء رضا ربانی نے آزادی مارچ سے خطاب میاں کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی اس مارچ میں شامل اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر موجود ہے،پیپلز پارٹی اس مارچ کے ارکان رہنماء اس مارچ کا ہر جگہ استقبال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے وہ اس لحاظ سے کہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا دن منارہے ہیں،مودی سرکار کشمیر میں قابض اور جیلیں عقوبت خانے بنے ہوئے ہیں۔ دنیا کے اندر آزادی کی تحریکیں اس ظلم بربریت کا نشانہ نہیں بنائی جاتی ہیں۔

رضاربارنی نے کہاکہ کشمیر میں اتنا ظلم یورہا ہے آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے مسلم امہ خاموش ہے، ہمارا مطالبہ ہے پاکستان دنیا کے مسلمانوں کے لیئے یکجا ہوکر کھڑا ہوتا ہے،مسلم امہ  کوبھی کشمیر کے لیئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ظلم ستم کی بات کرتے ہیں،مگر اپنے دیس میں دیکھتا ہوں تو میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،میں سڑک پر معذور بچے اور بیویاں جن کے شوہر کئی سالوں سے گم شدہ ہیں،میرا دل روتا ہے اس غریب کو دیکھ کر جو خود دار ہے مگر اپنے بچوں کا پیٹ نہیں بھرسکتا۔

رضاربانی نے کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کو عالمی سرمایہ دار کے پاس گروی رکھ دیا ہے،آج اس ملک کی مالی حالت آئی ایم ایف چلارہا ہے میرا دل شرم سے رو رہا ہے،

About The Author