دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ: دو گروپوں میں تصادم، علاقہ میدان جنگ بن گیا

دو گروہوں کےجھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کو شہرسلطان ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

مظفرگڑھ(فاروق شیخ ) دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے ممیں  علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

مقدمے بازی کی رنجش میں موہانہ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈے، سوٹوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال ہواہے ۔یہ وااقعہ شہرسلطان کے علاقے بھبھو سندیلہ میں پیش آیا ہے اس تصادم میں دونوں گروپوں کے آٹھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں مقدمے بازی کی رنجش پر خونی جھگڑا ہوا۔ جھگڑے میں زخمی ہونیوالوں کو شہرسلطان ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

About The Author