دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پینٹاگان اور مائیکروسافٹ کے درمیان 10 ارب ڈالر کا معاہدہ

اگرچہ پینٹاگان دنیا کی سب سے بڑی طاقتور لڑاکا قوت ہونے پر فخر کرتا ہے، لیکن اس کا کمپیوٹرائزڈ اور ڈیجیٹل سسٹم بہت حد تک بوسیدہ اور پرانا ہوچکا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے لئے کام کرنے والے ادارے  پینٹاگان کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کو جدید خطوں پر استوار کرنے کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کے معاہدے کی بولی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے جیت لی ہے۔ 

مائیکروسافٹ سے طے پانے والے کلاؤڈ کمپیوٹنگ معاہدے کا مقصد پینٹاگان کے میدان جنگ اور دور دراز علاقوں سے ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے فرسودہ اور پرانے کمپیوٹر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

پینٹا گان کی 10 ارب ڈالر کی بولی ایمازون اور دیگر ٹیکنالوجی کی کمپنیوں سے سخت مقابلے کے بعد مائیکروسافٹ کارپوریشن نے جیت لی۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بولی میں ایمازون کی شرکت کی مخالفت کے بعد  معاہدے کا عمل ایک طویل عرصے تک تنازعے کا شکار رہا۔

واضح رہے کہ جوائنٹ انٹرپرائز ڈیفنس انفراسٹرکچر کلاؤڈ (جے ای ڈی آئی) معاہدہ پینٹاگان کے وسیع ڈیجیٹل ماڈرنائزیشن کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اسے تیکنیکی طور پر موثر اور فعال بنانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اوریکل کارپوریشن نے ایک بیان میں بولی کے عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ایمازون کے ترجمان نے بولی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر منصفانہ اور تقابلی پیش کشوں کی صورت میں بولی کے حوالے سے مختلف نتیجہ آسکتا تھا۔

اس ضمن میں ایمازون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی اس بولی اور معاہدے کے عمل کے خلاف احتجاج کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں  پر غور کر رہی ہے۔

اس حوالے سے پینٹاگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں  وہ اسطرح کے معاہدے بیک وقت بہت ساری کمپنیوں سے کرے گا۔

اگرچہ پینٹاگان دنیا کی سب سے بڑی طاقتور لڑاکا قوت ہونے پر فخر کرتا ہے، لیکن اس کا کمپیوٹرائزڈ اور ڈیجیٹل سسٹم بہت حد تک بوسیدہ اور پرانا ہوچکا ہے۔

About The Author