دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان :پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل

اہل خانہ کے مطابق تین روز قبل شادی شدہ جوڑا اپنے گھر آگیا تھا،دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے کہ  پندرہ حملہ آوروں نے حملہ کرکے قتل کردیا۔

رحیم یار خان :سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یار خان میں پسند کی شادی جرم بن گئی ،غیرت کے نام پرنوجوان جوڑا قتل کردیاگیا، مبینہ طور پر لڑکی کے اہل خانہ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے دونوں کو موت کی گھاٹ اتار دیا۔

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ چار ماہ قبل شبانہ بی بی اور عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان رنجش پیدا ہوگئی ۔ تاہ دس دن قبل تھانہ کوٹ سمابہ میں دونوں فریقین میں صلح بھی ہوگئی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق تین روز قبل شادی شدہ جوڑا اپنے گھر آگیا تھا،دونوں میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے کہ  پندرہ حملہ آوروں نے حملہ کرکے قتل کردیا۔

رحیم یار خان کے تھانہ کوٹ سمابہ پولیس موقع پر پہنچ گئی،لاشیں اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

About The Author