دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیصلہ کرچکے، کسی ڈنڈا بردار فورس کو صوبہ سے نکلنے نہیں دیں گے،شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کی پیشکش کی ہے۔ اپوزیشن کو ضد نہیں کرنی چاہیے ۔

پشاور :خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فیصلہ کرچکے، کسی ڈنڈا بردار فورس کو صوبہ سے نکلنے نہیں دیں گے۔

کے پی کے وزیراطلاعات کی طرف سے جاری وڈیو بیان میں کہا گیاہے کہ اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو ادارے حرکت میں آئیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ کی پیشکش کی ہے۔ اپوزیشن کو ضد نہیں کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم استعفی دیں گے نہ نئے انتخابا ت ہوں گے،اپوزیشن چار سال انتظار کرے۔ کشمیر مسلہ کو پیچھے دھکیل کر مولانا فضل الرحمن اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے اپنے وڈیو بیان میں یہ بھی کہاہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیماری پر سیاست نہ کرے۔

About The Author