نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش کی بالر جہاں آراء عالم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کر دیا ہے ۔

لاہور: پاکستان میں کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار قذافی اسٹیدیم لاہور میں انٹرنیشنل ویمن کرکٹ میلہ سج گیا،

قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14رنز سے شکست دے دی۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے۔ کپتان بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔

اختتامی اوور میں سدرہ نواز نے 5 گیندوں پر 4 چوکے جڑ کرٹیم کا مجموعہ 126 تک پہنچایا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بناسکی، بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد کی نصف سنچری رائیگاں گئی، قومی ٹیم کی اسپنر انعم امین نے2 وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔

پاکستان ٹیم  کی اننگ میں اوپنر سدرا امین اور جویریہ خان چار رنز بنا کر آوٹ ہو گئیں، کپتان بسمہ معروف نے چونتیس، عمائمہ سہیل نے تینتیس رنز کی اننگ کھیلی۔

عالیہ ریاض سات،ارم جاوید اکیس، سدرہ نواز سولہ، کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ دو، دو رنز بنا سکیں۔

بنگلہ دیش کی بالر جہاں آراء عالم نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کر دیا  تھا۔

About The Author