دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ

لاہور:پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ثناء میر دورہ امریکا کے باعث پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شریک نہیں ہونگی۔ پہلے میچ میں انکی جگہ بسمہ معروف کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز دونوں ویمن ٹیموں کی کپتانوں بسمہ معروف اور سلمہ خاتون نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ اٹھائیس جبکہ تیسرا تیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ممالک کی ویمن ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز دو نومبر کو ہوگا اور یہ چار نومبر تک جاری رہے گا۔

About The Author