دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ: مدرسہ کے طالبعلم کو آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ

مدرسے کے طالبعلم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی سے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال  ملتان کے برن یونٹ ریفر کردیا گیاہے۔

مظفرگڑھ(فاروق شیخ) سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ میں  مدرسہ کے طالبعلم کو آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ۔

مظفرگڑھ پولیس کے مطابق  تیرہ سالہ مدرسہ کے طالبعلم کو جتوئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے آگ لگائی۔  طالبعلم مدرسہ سے گھر جارہا تھا کہ کھیت میں چھپے نامعلوم شخص نے پیڑول چھڑک کر آگ لگائی۔

مقامی پولیس نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرہ طالبعلم کا 30 فیصد جسم کا حصہ جھلس گیا ہے۔  جتوئی پولیس نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ کر قانونی کارروائی آغاز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق تاحال یہ پتہ نہیں چل سکاہے کہ مدرسے کے طالب علم کو آگ کس نے اور کیوں لگائی ہے ۔ تفتیش کے بعد مزید تفصیلات کا پتہ چلے گا۔

طالبعلم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی سے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال  ملتان کے برن یونٹ ریفر کردیا گیاہے۔

About The Author