زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے ، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ،صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان : ممتاز قانون دان پیر صدادم حسین زکوڑی ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ زندگی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔اسلئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اس میں خیانت نہیں کرنی چاہئے صحت ہےتو زندگی ہے موٹر سائیکل، کاریں،گاڑیاں وغیرہ عام ہونے سے شہریوں نے پیدل چلنا ترک کر دیا ہے، نزدیک سے نزدیک جانے کیلئے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا سہارہ لیا جاتا ہے اور وقت بچانےکی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنا برائے نام ہی رہ گیا ہے مرغن غذاوں کا استعمال ترک کرنے اور پیدل چلنے کو معمول بنالینے سے جوڑوں سمیت بیشمار بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5وقت کی نماز ادا کرنے والے اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے والے افراد ان بیماریوں سے مکمل محفوظ رہتے ہیں شہریوں کو چاہئیے کہ اگر وہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش نہیں کر سکتے توپنجگانہ نماز کو روز انہ کا معمول بنا لیں تاکہ بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے
فلائنگ کوچ میں نوجوان اچانک گرکر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ سے پشاور جانے والی نوجوان مسافر فلائنگ کوچ میں ہی اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوگیا ،متوفی کو ہسپتال منتقل کرکے اس کی میت لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق مندھراں کلاں کا رہائشی 35 سالہ نوجوان ہمایوں خان ولد ظریف خان مروت فلائنگ کوچ میں سوار ہوکر ڈیرہ سے پشاور جارہا تھا کہ شورکوٹ کے قریب اچانک طبعیت بگڑنے پر اس نےڈرائیور کو کہا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے میں کوچ میں کھڑا ہوتا ہوں ۔اس دوران اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث وہ کوچ میں گر کر وہیں موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں نوجوان کی موت کیوجہ ہارٹ اٹیک قرار دینے پر اس کی میت ورثا کے حوالے کردی ۔
چچا کی غفلت سے بھتیجی شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان :پسٹل صاف کرتے ہوئے چچا کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث چار سالہ بھتیجی اچانک گولی چلنے سے شدید زخمی ،بچی کوہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے چچا کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ پندرہ میل پشہ پل کے قریب ر نوجوان صاحب جان وزیر اپنے گھر کے اندر پسٹل صاف کررہا تھا کہ اپنی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث پسٹل کی اچانک گولی چلنے سے سامنے موجود اس کی چار سالہ بھتیجی شدید زخمی ہوگئی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
نماز جنازہ ادا کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ؛سرکلر روڈ ڈیرہ سینڈی کیٹ موڑ کے قریب پک اپ گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق آٹھ سالہ بچے محمد حسن سکنہ محلہ قصابان کی نماز جنازہ ادا کرکے اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،زخمی ماں باپ کی حالت خطرے سے باہر،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ کینٹ کی حدود سرکلر روڈ ڈیرہ سینڈی کیٹ موڑ کے قریب موٹرسائیکل او رپک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار آٹھ سالہ بچہ محمد حسن ولد محمد طاہر سکنہ محلہ قصابان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد محمد طاہر اور اس کی والدہ نسرین بی بی شدید زخمی ہوگئے ۔متوفی بچے اور زخمیوں کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر پک اپ گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی بعد اسے آبائیقبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ہے
تعزیتی اجلاس کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان :پی سی ڈی اے ڈیرہ کے نائب صدر الحاجی محمد طارق خان شیخ کے ہم زلف ناصر حمید ایکسیئن (ر) واپڈا کی وفات پر پی سی ڈی اے ڈیرہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت لطیفالرحمٰن خان منعقد ہوا جس میں مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کی گئی ۔اس موقع پر ہنر خان بیٹنی ،امجد چشتی ،عدنان قیوم سدوزئی ،حاجی محمد اصغر مروت ،عمران خان مروت ،سعید الرحمٰن ارغسان ،معصوم چشت،منان خان گنڈہ پور ،نور الحسین بلوچ ،شمس خٹک موجود تھے ۔شرکاءنے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے ۔
نکاسی آب وصفائی ستھرائی کا انتظام درہم برہم ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان :بستی ڈیوالہ وارڈ 3 میں فرنٹیئر سائنس سکول کی مرکزی گلی میں نکاسی آب وصفائی ستھرائی کا انتظام درہم برہم ہوگیا ،علاقہ مکینوں اور راہ گیروں کو جینادوبھر ہوکر رہ گیا ،اہلیان علاقہ کامنتخب عوامی نمائندوں کے خلاف شدید احتجاج ،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔یونین کونسل بستی ڈیوالہ وارڈ 3 کی فرنٹیئر سائنس سکول والی مرکزی گلی وملحقہ گلیوں میں نکاسی آب وصفائی کا مسئلہ گھمیر صورتحال اختیارکرگیا ہے ۔نکاسی آب وصفائی کا مناسب ندوبست نہ ہونے کے باعث مذکورہ وارڈ کی مرکزی گلی سمیت ملحقہ گلیوں کی چھوٹی نالیاں وبڑے نالے گندگی اور غلاظت سے اٹے پڑے ہیں ۔بارشوں اور نکاسی کاگندا پانی گلیوں میں جھیل وتالاب کا روپ دھار ے ہوئے ہے جس کی وجہ سے نہ صرف وبائی امراض پھیل رہے ہیں بلکہ ہر طرف بدبو وتعفن اور مچھروں کے علاوہ زہریلے حشرات العرض کی بہتات ہوگئی ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں سمیت راہ گیر نمازیوں ،طلباءطالبات کو شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اہلیان علاقہ نے عوامی نمائندوں او رمتعلقہ محکموں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بارہا شکایات کے باوجود اس اہم مسئلہ کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ۔انہوںنے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عمرے کی سعادت پر مبارکباد
ڈیرہ اسماعیل خان :پی سی ڈی اے ڈیرہ کے چیئر مین الحاج محمد رمضان خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے چیئر مین محمد اصغر خان ،صدر حاجی سید سعید الرحمٰن شاہارغسان ،جنرل سیکرٹری لطیف الرحمٰن ،سنیئر وائس چیئر میں ہنر خان بیٹنی ،وائس چیئر مین امجد چشتی اور عمران مروت نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کا دفتر قائم کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان:ہیلتھ کیئر کمیشن کا دفتر حذیفہ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کردیاگیا ،پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن کی ہیلتھکیئر کمیشن کے اعلیٰ حکام سے پشاور میں ملاقاتیں باور ثابت ہوئیں جس پر چیف انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سلیمان جلال نے ڈیرہ کا دورہ کیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن کا حذیفہ سنٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا دفتر قائم کردیاگیااور عنقریب اس میں سٹاف بھی فراہم کردیاجائے گا۔حاجی ارباب رحمت عالم پہلے ہی ڈیرہ میں انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن تعینات ہوچکے ہیں ۔دفتر کے ڈیرہ میں قیام سے ڈیرہ کے نجی ہسپتال ،کلینکل لیبارٹریز،ایکسرے ،الٹراساﺅنڈ ،کلینک میٹرنٹی ہومز کی رجسٹریشن وغیرہ اب ڈیرہ میں ہی ہوگی جبکہ پہلے کاغذات ہیلتھ کیئر کمیشن دفتر بنوں بھیجے جاتے تھے اس کے بعد پشاور سے رجسٹریشن ہوتی تھی ۔بنوں میں کاغذاتمیں کمی پیشی کے باعث مہینوں کیسز پڑے رہتے تھے ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی ہپستال کلینکس کے مالکان نے چیف ایگزیکٹیو سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ کے دفتر میں مکمل سہولیات فراہم کریں تاکہ ڈاکٹرز اور شعبہطب سے وابسطہ افراد کو اپنی رجسٹریشن میں آسانی ہو اور بروقت ان کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ مکمل ہوسکے ۔
عظیم الشان محفل کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان :پیر سید عبدالطیف شاہ بخاری دربار انتظامیہ کے تعاون سے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں عظیم الشان محفل زیر صدارت سجادہ نشین سید اشفاق حسین شاہبخاری دربار پیر سید عبدالطیف شاہ بخاری پر منعقد کی گئی جس میں ڈیرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے محبان رسول ،عقیدت مندوں وزائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر پیر سید اشفاق حسیننے خطاب کے دوران کہا کہ شہادت حضرت امام حسین ؓ امت مسلمہ کو عظیم قربانی یاد دلاتی ہے او رواقعہ کربلا جابر وظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتا ہے ۔انہوننے کہا کہ نواسہ رسول اور انکے جانثار ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں اپنی پیاری جانون کا نذرانہ خدا کے حضور پیش کرکے اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ وجاوید کردیا مگر یذیدی قوتوں کے ہاتھوں پر بیت نہ کی۔
ہڑتالی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان :خیبر پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل کی ماہ اکتوبر کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ہسپتالوں سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ۔ڈاکٹروں کیجاری ہڑتال کا ایک ماہ پورا ہوگیا ہے ۔جس کے باعث مریضوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ او پی ڈیز بی بند پڑی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں کیکٹوتی کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔تنخواہوں سے کٹوتی ان کی حاضریوں سے مشروط کیاگیا ہے ۔محکمہ صحت کے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں کہ وہ کتنے دن ڈیوٹیوں پر حاضر رہے اور کتنے دن ڈیوٹیوں سے غیرحاضر رہے تاکہ ان کی تنخواہوں سے کٹوتی اس مناسبت سے کی جائے ۔
قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش کے احکامات پر قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ، پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 3پستول، 1 کلاشنکوف سمیتبھاری مقدار میںدیگر ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا، ٹاﺅن پولیس نے ناصر باغ اور ڈسٹری نمبر7کے قریب مخلتف کاروائیوں کے دوران 3پستول، 1 کلاشنکوف، 1بندوق اور 27کارتوسبرآمد کرکے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ہے۔
فائرنگ کرنے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈیرہ اسماعیل خان :اراضی کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی مخالف پر فائرنگ، پولیس نے 2بھائیوں اور دیگر تین نامعلوم افراد پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل درابنکے علاقہ کوٹ لالو کے رہائشی رحمت اللہ ولد محمود جان شیرانی نے تھانہ درابن میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان بلال اور بشیر خان پسران بابڑ خان نے اپنے تین دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور اس پرفائرنگ کی ، وجہ عداوت اراضی پر تنازعہ بیان کیا گیا ہے، پولیس نے د و بھائیوں سمیت پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
لنڈا بازار میں غریب، سفید پوش طبقے کے داخلے پر پابندی
ڈیرہ اسماعیل خان : لنڈا بازار میں غریب، سفید پوش طبقے کا داخلے پر پابندی،امیروں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا،لنڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ۔ تفصیلات کیمطابق ڈیرہ لنڈا بازارکے مالکان نے لنڈے میں غریب اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی سویٹر،جرسیوں،کورٹ،پاجامے، جوتوں وغیرہ کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ کر دیا، موسم سرماکا آغاز ہوتے ہی لنڈا بازار میںخریداروں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے غریب اور متوسط طبقے کے شہری سردی سے بچنے کیلئے لنڈے کی دکانوں سے گرم ملبوسات خریدنے کیلئے لنڈے بازار کا رخ کررہے ہیں مگر لنڈا بازار میں سویٹروں،جرسیوں،جیکٹس،جوتوں وغیرہ کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے جو غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کی دسترس سے باہر ہوچکے ہیں،جو سویٹر پچھلے سال 100روپے میں فروخت ہورہیتھی وہ اس سال200روپے میں فروخت کی جارہی ہے اسی طرح جیکٹ،کوٹ،جرسیاں،جرابیں،اور جوتوں کی قیمتوں میں بھی کئی گنااضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے متوسط طبقہ کے شہریوں سے لنڈا بازار میںخریدے جانے والے ملبوسات کی سہولت بھی امراءنے چھین لی ہے۔
تجاوزات اور ٹریفک کا مسئلہ حل کروانے میں میونسپل کمیٹی سمیت ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام
ڈیرہ اسماعیل خان :تجاوزات اور ٹریفک کا مسئلہ حل کروانے میں میونسپل کمیٹی سمیت ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلاتکے مطابق ڈیرہ شہر کے بازاروں سمیت چوک چوراہوں میں تجاوزات مافیا اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے شہر کی سڑکوں پر قبضہ جما لیا ہے، جس کیوجہ سے بزرگ خواتین، کالجوں و سکولوں کے طلباء وطالبات سمیت خریداروں کو بازاروں اور سڑکوں سے گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں نے اندرون شہر قائم ہونے والی تجاوزات کی بابت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس اہم مسئلے پر نوٹس لیں اور میونسپل کمیٹی میں تعینات مقامی افسران و ذمہ داران جو اپنے دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں کی جگہ ایسے ذمہ داران کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کریںجو دفتروں سے باہر نکل کر شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کر سکیں نہ کہ اپنے دفاتر تک محدود رہ کر عوام کو مسائل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، اس وقت اندرون شہر میں ٹریفک کا جام ہونا اور بازاروں میں تجاوزات کی بھرمارنے شہریوں کے لئے پیدل چلنا بھی مشکل بنا دیا ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر تعینات افسران و اہلکاروں کو تحصیل بدر کیا جائے جو شہریوں کے مسائل میں اضافےکا سبب بن رہے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ جاری
ڈیرہ اسماعیل خان :ملک بھر کی طرح ڈیرہ میں بھی سموں کی تصدیق کروانے کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح افراد کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا، نوسربازوں نے بائیو میڑکسسٹم کو بھی مات دے دی۔ شہریوں نے ڈی جی ایف آئی اے سے فراڈیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ کے شہریوں کو بھی آئے روزبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں اور سادہ لوح شہری اس حوالے سے ہزاروں، لاکھوں روپے ان فراڈیوں کے جھانسے میں آکر لٹا دیتے ہیں اور شرمندگی کے باعثکسی سے اظہار بھی نہیں کر پاتے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں موبائل فونز استعمال کرنے والے صارفین کو بائیو میڑک کے تحت رجسٹرڈ کرنے کے بعد سم استعمال کرنے کاطریقہ کار متعارف کروا رکھا ہے۔ نوسر بازوں نے متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کی پشت پناہی کی وجہ سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آئے روز ضلع ڈیرہ کے مختلف مقامات سے خبریںموصول ہوتی رہتی ہیں کہ نوسر باز، بی، آئی، ایس، پی کے نام پر بے وقوف بنا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے ایسے عناصر کا محاسبہ کرنے والے ادارے پی،ٹی،اے نے اس سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے فراڈیوں کو متعلقہ ادارے کے افسران واہلکاروں کی پشت پناہی حاصل ہے، جس کیوجہ سے ایسے عناصر کو قابو کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بسکی بات نہیں۔ ضلع ڈیرہ کے شہریوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ بی، آئی، ایس، پی کے نام پر لوٹ مار کرنے والے نوسربازوں کو منظر عام پر لایا جائے تاکہوطن عزیز کے شہریوں کو ان کی لوٹ مار سے بچایا جا سکے۔
قتل کے مقدمہ میں ملزم عدالت سے بری ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج محمد عثمان ولی خان نے تھانہ یارک کی حدود گلوٹی میں نوجوان مسلم حبیب کو قتل کرنےکے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحمٰن ولد گل اعظم قوم جھنگ خیل سکنہ گلوٹی ڈیرہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس کے مطا بق تھانہیارک کی حدود گلوٹی میںملزم عبدالرحمٰن نے پسٹل تیس بور کی فائرنگ سے نوجوان مسلم حبیب کوقتل کردیا اور موقع سے فرا رہوگیا ،مقتول کے بھائی گل شیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ ملزم وہاں آیا اورکہا کہ بھائی مسلم حبیب کو باہر بھیجو کام ہے ۔وہ گھر سے بھائی کو بلا لایا ۔ملزم بھائی کو لے کر اپنے ساتھ چل پڑا اور اپنی بیٹھک کے قریب پہنچنے پر اس نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔وجہ عدوات خواتینکے تنازع پر جھگڑا بیان کیاگیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔استغاثہ کی جانب سے عدالت میں دس گواہا ن اور شہادتیں پیش کی گئیں ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران چشمدید گواہان ،دستیاب ریکارڈ او ر واقعاتی شہادتوں میںکھلا تضاد پایاگیا ۔عدالت نے دونوں جانب کی بحث اور دلائل سننے کے بعد ملزم کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنےکے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
ڈیرہ میں بھی تاجربرادری کی ہڑتال اور دھرنا ہوگا
ڈیرہ اسماعیل خان : مرکزی انجمن تاجران، تاجر اتحاد اور تاجر ایکشن کمیٹی ڈیرہ کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سہیل اعظمی، حامد علی رحمانی، شریف چوہان، محمد کفیل، چوہدری جمیل احمد،چوہدری جاوید اختر، اشفاق چغتائی، خلیل نمبردار، ایوب ایوبی، خالد ناز، کریم وزیر، حاجی محمد نواز، حاجی امان اللہ، غلام سبحانی، محمد طیب، شیر خان، افتخار بارکزی و دیگر تاجر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملکی معیشت کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور یہودو نصاریٰ کے ایجنٹوں نے ملک میںمعیشت، کاروبار کو کھڈے لائن اور مہنگائی کو ناقابل برداشت حد تک پہنچا دیا ہے، اوپر سے ظالمانہ ٹیکس نظام جس کے باعث تاجر مزید بربادی کا شکار ہوگا اور عوام مہنگائی کی۔ تاجر برادری کے صوبائی نائب صدرسہیل اعظمی نے اس عزم کو دہرایا کہ کوئی تاجر خوشی سے کاروبار بند نہیں کرتا، ہم وفاقی تاجر برادری کے فیصلوں کے مطابق 29،30اکتوبر کو ڈیرہ میں مکمل ہڑتال کرینگے اور چوگلیہ پر دن دس بجے احتجاجی جلسہ اورریلی ہوگی، اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دفاتر کی بری کارکردگی، کرپشن، تھانوں میں کرپٹ ایس ایچ اوز کی تعیناتی، غیر معیاری تعمیراتی منصوبوں، سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب کے منصوبوں اور ٹی ایم اے کیجانب سے غیر قانونی پروفیشنل لائسنس فیس کی وصولی کی مذمت کی گئی اور جبری سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور محکمہ ایکسائز کی جانب سے تاجران کو بھاری ٹیکسوں کے نوٹسز کو مسترد کردیا گیا اور پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کوتاجروں کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں کے ساتھ مشروط کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کی جانب سے آٹا پر پابندی عائد کرنے اور ڈیرہ بھکر روڈ پر ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے آٹے کے ٹرک روک کرانہیں رشوت کے بدلے چھوڑنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی،شرکاءنے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا اور خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے آٹے پر پابندی عائد کرنے سے سختبحران پیدا ہوجائے گا۔ انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھکر انتظامیہ سے رابطہ کر کے پابندی کو فوری طور پر ختم کرائیں ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ