دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گجرات کی مرکزیت ختم کرنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے تھے،فیاض خان چانڈیہ

فیاض خان چانڈیہ نے کہا عوام کے اصرار اور قیادت کے اعتماد پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں قصبہ گجرات سے بھرپور حصہ لیں گے

کوٹ ادو(اظہر فاروق)معروف ماہر تعلیم اور ڈان گروپ کے سربراہ فیاض خان چانڈیہ نے کہا کہ گجرات کی مرکزیت ختم کرنے والے عوام اور افیسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے تھے، عوام اب با شعور ہو چکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ علاقہ کیلئے کون مخلص ہیں، عوام نے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے،عوام کے اصرار اور قیادت کے اعتماد کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، قائد محمد ذیشان گرمانی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے علاقہ کی بہتری کے مشن کی تکمیل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا پیشہ نہیں ہے مگر عوام کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ عوام کے اصرار اور قیادت کے اعتماد پر آئندہ بلدیاتی الیکشن میں قصبہ گجرات سے بھرپور حصہ لیں گے اوراپنے قائد محمد ذیشان گرمانی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ترقی کے سفر کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے انشاء اللہ منتخب ہو کر عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام اب با شعور ہو چکی ہے اور وہ جانتی ہے کہ علاقہ کیلئے کون ان کے ساتھ مخلص ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ بنیادی مسائل کاحل اور تعمیروترقی کے خصوصی اقدامات اٹھاناانکی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس موقع پر ملک اعجاز، ملک فیاض، عابد سمیجہ،قیصر خان گرمانی،نومی ترین،ضیاء چانڈیہ، جبار میکن، قاضی انس ودیگر بھی موجود تھے

About The Author