دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو،علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

کوٹ ادو(اظہر فاروق )جلد کی خطرناک بیماری سورائسز سے آگہی کا عالمی دن 28اکتوبر کومنایا جا ئے گا،اس دن کو منانے کا مقصداس بیماری سے متعلق شعور بیدار کرناہے،جلد سے خون رسنے کے باعث پیدا ہونے والی اس بیماری سورائسز نے دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس بیماری سے متعلق شعور بیدار کرنے کیلئے  28اکتوبر کو دنیا بھر میں سورائسزکا عالمی دن منایا جا تا ہے، اگر آپ کے جسم کے کسی بھی حصے خاص طور پر ہاتھوں یا پاو?ں کے تلوو?ں پر سرخ رنگ کے ہلکے نشانات ابھرنے لگیں، ہلکا ہلکا درد شروع ہو جائے اور پھر جلد سے خون رسنے لگے تو یہ علامات ہیں سورائسز بیماری کے، جو نئی تو نہیں لیکن اس بیماری سے متعلق لوگوں میں آگہی نہیں ہے، طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری والدین سے بچوں کو بھی منتقل ہو سکتی ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) منتخب نمائندوں اور میونسپل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث وارڈ نمبر 1 کا سیوریج سسٹم ٹھیک نہ ہوسکا، عرصہ دراز سے ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث گلیوں کے نالے ابل پڑے، گلی میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے نمازیوں اور سکول کے بچوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر مملکت شبیر علی قریشی کے ڈیرے کے محلقہ گلیوں کا ناکارہ سیوریج سسٹم رہائشیوں کیلئے درد سر بن گئی،وارڈ نمبر 1 مکہ مسجد اور دانش سکول کی گلی میں سیوریج کا پانی جمع رہنا معمول بن گیا،

سکول کے بچے خواتین اور نمازی سیوریج کے پانی میں سے گزرنے پر مجبور ہیں،میونسپل انتظامیہ بھی منظرعام سے غائب ہوگئی، اہل علاقہ کا کہنا تھا گلی میں دو بڑی مساجد پرائیویٹ سکول اور وزیر مملکت کا ڈیرہ ہے، اسکے باوجود اس محلے کی گلیوں کا سیوریج سسٹم ٹھیک نہ کرایا گیا،شہر میں سیوریج سولنگ کے نام پر کروڑوں روپے لگ گئے، اس محلے کا سیوریج سسٹم نہ بن سکا، اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں سے سیوریج سسٹم ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ہے


کوٹ ادو (اظہر فاروق) مسلح افراد نے خانہ بدوش کی دو بیٹیاں اغواء کرلی،خیمہ میں پڑے بیٹیوں کے جہیز کے طلائی زیورات نقدی پارچات موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، ایک چنگل سے فرار ہو کر واپس آگئی ا،وباش نے 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر رکشہ ڈرائیور کو روک لیا،جیب سے نقدی موبائل فون چھین کر فرار،مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، انٹرنیٹ کیفے پر توں تکرار پر مسلح شخص کا نوجوان پر تشدد،سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر فرار، فراڈی تعلقدار نے امانت رکھی رقم ہڑپ کرلی، شارع عام مسمار کرنے کی تھانہ میں درخواست دینے پر مخالف کا شہری پر تشدد،تیزرفتاری پر ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت تھانے بند، 2ڈاکو پولیس نے دھر لئے، واردات میں استعمال ہونے والے پسٹل برآمد، 4 سماج دشمن عناصر بھی پکڑے گئے، اسلحہ برآمد،پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ لیہ روڈ پر خانہ بدوش عبدالمجید تھہیم کے خیمہ میں شجاع آباد ملتان کے رہائشی اختر مصلی اپنے دیگر ساتھیوں صدیق مصلی حاجی عرف نازو مصلی دو نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ داخل ہوگئے اور عبدالمجید کی دو بیٹیاں کالو مائی اور تسلیم مائی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے لے گئے جبکہ خیمہ میں پڑی آہنی بکس سے بیٹیوں کی جہیز کے لئے رکھی رقم 78 ہزار روپے اور ساڑھے چار تولے طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے تسلیم مائی ملزمان کے چنگل سے نکل کر والدین کے پاس پہنچ گئی پولیس چوک سرور شہید نے عبدالمجید تھہیم کی مدعیت میں اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا نہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی سید نذیر احمد کے پاس پہاڑ پور کے رہائشی بھانجا ثقلین عباس رہائش پذیر تھا گزشتہ روزثقلین عباس مال مویشی کا گھاس کاٹنے کے لئے نزدیکی فصل میں گیا جہاں پر موجود منیر کلاسرہ اسے ورغلا پھسلا کر پولٹری فارم میں فیڈ کی بوری اٹھانے کے بہانے لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع حاجی شاہ کا رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد مظفر چوہان گزشتہ روز اپنے رکشہ پر مظفرگڑھ کنیال پٹڑی پر جا رہا تھا کہ بھٹی والی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار واصف سکھیرا خضر موچی ایک نامعلوم نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس کی جیب سے نقدی 11 ہزار روپے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر4 کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین گردانی جوکہ ایکسائز انسپکٹر مخدوم غلام قاسم کے پاس ملازم ہے کی سید سفیر مہدی عرف فلی سے انٹرنیٹ کیفے پر تو تکرار ہوئی گزشتہ روز عاشق حسین گڑھی قریشی کے قریب آرہا تھا کہ اسی اثناء میں سفیر مہدی نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی راہ گیروں کے آنے پر فرار ہوگیا تھانہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی ناصر عباس کلاچی کی امانت رکھی رقم 5 لاکھ روپے اس کا تعلق دار نواز کلاچی اپنے دیگر ساتھی عمران کلاچی کے ہمراہ مل کر ہڑپ کر گیا تھا نہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی عبدالرزاق سمراء نے اپنا مکان کی دیوار گلی سرعام میں تعمیر کردی اور گلی کا سولنگ اکھاڑ دیا جس کے خلاف ہمسایوں محمد فاروق نے تھانہ کوٹ ادو میں درخواست دی جس کا اسے رنج تھا گزشتہ روز فاروق سمرائگھر سے بازار جارہا تھا کہ راستہ میں عبدالرزاق نے اپنے دیگر ساتھیوں اقبال سمراء عمران سمراء نذیر سمرائاور لطیف کے ہمراہ روک لیا اور اسے خوب تشدد کا نشانہ بنایا جیب سے نقدیی5ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس محمودکوٹ نے تیز رفتاری پر ٹرک نمبر جی 0076 اے ای لاڑکانہ کو ڈرائیور عبدالعارف بھٹی سمیت تھانے بند کردیا پولیس چوک سرورشہید نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ڈاکو سید ذیشان عرف شانی اوراختر عرف بلی پہوڑ کو گرفتار کرکے اس سے واردات میں استعمال ہونے والیے2پسٹل برآمد کرلئے جبکہ پولیس محمودکوٹ نے بستی ریکھاں کے کفیل لنگاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل پولیس کو ٹ ادو نے دوران گشت موضع چودھری کھوہ جندے والا کے رہائشی روشن وڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت چک نمبر 515 ٹی ڈی اے کے رہائشی عثمان رندکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمدکرلیا پولیس سرکل کوٹ ادو نے  تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ دو کے علاقہ فیصل کالونی میں واقع سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین ابرار کے بھائی سابق کونسلر ملک اختر برارنے تھانہ کوٹ ادو میں اندراج کرائے بغیر اپنا مکان لورالائی کے رہائشی دنیا خان پٹھان کو دے دیا اور اس کا تھانہ کوٹ ادو میں اندراج نہ کرایا تھا، پولیس کوٹ ادو نے مالک مکان ملک اختر برار سمیت کرایہ دار دنیا خان پٹھان کے خلاف مقدمہ نمبر  682/19 زیردفعہ پنجاب انفارمیشن عارضی رہائش ایکٹ2015کے تحت درج کرلیا ہے


کوٹ ادو (اظہر فاروق)موبائل پر ٹیلر ماسٹر کے والد سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب، نہ دینے پر ٹیلر ماسٹر بیٹے کو اغوا کر کے قتل کی دھمکی، والد2 لاکھ دینے پر رضامند،بھتہ خورر5لاکھ لینے پر بضد، خوفزدہ ٹیلرماسٹر کا والد پولیس کے پاس پہنچ گیا، پولیس نے جدید سینٹیفک طریقے سے موبائل ڈیٹا سے ملزمان کو ٹریس کر لیا، 4 بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج،تلاش جاری، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ میں موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے رہائشی محمد عمر بوہاکے موبائل فون پر بھتہ خوروں کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا نہ دینے کی صورت میں اس کے بیٹے ٹیلر ماسٹر محمد بلال کو اغوا کرکے جان سے مار دینے کی دھمکی دی، رقم نہ دینے بھتے مانگنے کی اطلاع یا کسی کو بتانے پر اغواء کے بعد قتل کی دھمکیوں کی مسلسل کالیں کرتے رہے اور بھتہ طلب کرتے رہے، خوفزدہ محنت کش نے انہیں 2لاکھ کی آفر کی مگر بھتہ خور 5لاکھ پر بضد رہے اور 3 دن کے اندر رقم نہ دینے پر اس کے بیٹے کو اٹھا لینے کی دھمکی دی،خوف زدہ محنت کش محمد عمر بوہا تھانہ دائرہ دین پناہ پہنچ گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے جدید سینٹیفک طریقے سے مذکورہ موبائل کال کا ڈیٹا سے بھتہ خوروں نوید بھٹی، آصف ندیم قریشی، جاوید علی ایک نامعلوم کو ٹریس کر لیا،پولیس نے تمام بھتہ خوروں کے خلاف محمد عمر بوہا کے مدعیت میں مقدمہ نمبر453/19 زیر دفعہ ٹیلی گراف ایکٹ 1885_25 ڈی 506 کے تحت درج کرکے بھتہ خوروں کی تلاش شروع کر دی ہے


کوٹ ادو(اظہر فاروق) وارڈنمبر5 کے رہائشی واپڈا ملازم طاہر نفیس احمد نے پریس کلب کوٹ ادو میں بتایا کہ وہ واپڈا ملازم ہے، طاہرنفیس نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز بیمار ہوکر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو دوائی لینے گیا، ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد خون ٹیسٹ کے لیے سرکاری ہسپتال کی لیبارٹری میں بھیجا، جہاں پر اس کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں خون کی کمی بتائی گئی، طاہرنفیس نے الزام عائد کیا کہ اس نے وہی ٹیسٹ ہیموگلوبن جب باہر کی لیبارٹری سے کرایا تو وہاں پر رپورٹ ٹھیک ہیں،

سرکاری ہسپتال میں اس کی رپورٹ خون کی مقدار 10.9 جب کے پرائیویٹ لباٹری والوں نے 14.6 کی رپورٹ دی ہے جبکہ بظاہر اس میں کوئی خون کی کمی نہیں ہے، محمد طاہرنفیس نے الزام عائد کیا کہ جب وہ سرکاری ہسپتال لیبارٹری انچارج کو گلہ دینے گیا تو وہ طیش میں آگیا اور اسے گالی گلوچ دیں، جبکہ انچارج نے کہا کہ وہ کسی ایم ایس سے نہیں ڈرتا جو کرنا ہے کر لو،متاثرہ طاہر نفیس نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت صوبائی وزیر صحت،چیف سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ، سی او ہیلتھ مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتال میں موجودہ سرکاری لیب انچارج کا رویہ درست کیاجائے اور غلط رپورٹ دینے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے

About The Author