دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے گھر چوری

کراچی پولیس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان معین  خان کے ڈیفنس میں واقع گھر  میں کچھ روز  پہلے چوری  ہوئی تھی ۔

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے ۔

کراچی پولیس نے  سابق کرکٹر معین خان کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان معین  خان کے ڈیفنس میں واقع گھر  میں کچھ روز  پہلے چوری  ہوئی تھی ۔

معین خان کی  گھریلو ملازمہ تین ہیرے کی انگوٹھیاں ،بُندےاوردیگرسونےکاسامان لےکرفرارہوگئی تھی۔ چوری کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرایا گیا تھا۔

پولیس نے  مفرور  ملازمہ کو گرفتار  کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمہ سے چوری  شدہ   سامان کی برآمدگی کی جارہی ہے۔

About The Author