نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 2020 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل کرلیا گیا

پلیئر ایکوزیشن اور مینیجمنٹ کے سربراہ عمران احمد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر ندیم خان نے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔

لاہور: پی ایس ایل 2020 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل کرلیا گیاہے ،  2 مرحلوں پر مشتمل تجدید کے عمل میں تمام فرنچائز کے نمائندگان شریک ہوئے ۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی پلاٹینم کٹیگری کا حصہ ہونگے،  پلاٹینم کٹیگری میں عماد وسیم، حسن علی اور شاداب خان سمیت 14 مقامی کرکٹرز شامل  ہیں۔

امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل کئے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کی کٹیگریز میں تجدید کے عمل میں تمام فرنچائزز کے ایک ایک نمائندے نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

پلیئر ایکوزیشن اور مینیجمنٹ کے سربراہ عمران احمد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر ندیم خان نے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔

پی ایس ایل 2020

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق ہر ٹیم گزشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو آئندہ ایڈیشن کے لیے برقرار رکھ سکتی ہے۔

تجدید کا عمل مکمل ہوتے ہی آئندہ ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں میں کھلاڑیوں کی ریکروٹمنٹ کا عمل شروع ہوجائیگا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی  وسیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ہوتا ہے۔

آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مداحوں کو دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

About The Author