دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین کی قومی کرکٹ  ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ وصول کر لیا

ثنا میر کو گیم چینجر ایوارڈ نیو یارک میں ونے والی تقریب میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کیا ہے

خواتین کی قومی کرکٹ  ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ وصول کر لیا ہے جو انہوں جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کردیا ہے، ثنا میر گیم چینجر ایوارڈ وصول کرنے والی پہلی ایشین خاتون کھلاڑی ہیں۔

ثنا میر کو گیم چینجر ایوارڈ نیو یارک میں ونے والی تقریب میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے نام کیا ہے ۔ ثنا میر نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے خاص طور پر کشمیر کا ذکر کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں کشمیر میں پیدا ہوتی تو اس مقام تک نہ پہنچ سکتی،ثنا میر نے اپنا ایوارڈ ان لڑکیوں کے نام بھی کیا جو کھیل اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔

ثنا میر نے اپنا ایوارڈ قدرتی وسائل کی بقا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو محفوظ بنانے والوں کے نام بھی کیا ہے ۔

About The Author