نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور،روجھان ،جام پور اور اردگرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

روجھان (ضامن حسین بکھر)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے عمائدین علاقہ کے لوگوں کی ملاقات علاقے کے لوگوں نے اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے روجھان اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کی ملاقات ملاقات میں عمائدین علاقہ نے ڈپٹی سپیکر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس سلسلے میں ڈپٹی سپیکر نے ان کے درپیش مسائل جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی انہوں نے کہہ کہ عوام کے بنیادی مسائل عوام کی دہلیز حل کرنے کا عزم کیا ہے


روجھان(ضامن حسین بکھر)رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کل بروز ہفتہ کو روجھان پہنچ رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کل مورخہ 26 اکتوبر کو بذریعہ ہوائی جہاز لاہور سے رحیم یار خان شیخ زید ائیرپورٹ پر پہنچیں گے اور اسی شام کو رحیم یار خان سے اپنے آبائی شہر روجھان ہہنچیں گے۔

یہ بات رکن قومی اسمبلی کے معتمد خاص عبدالمجید مزاری نے تحصیل رپورٹر ڈیلی سویل کو بتائی ہے۔


روجھان:روجھان کے نواحی علاقہ تھانہ عمرکوٹ کی بڑی کارروائی  سامنے آئی ہے ۔ ڈکیتی شدہ اصل موٹر سائیکل برآمد. تفصیلات کے مطابق محمد اختر گوپانگ نے تھانہ عمرکوٹ درخواست دی کہ دو نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کے زور پر میرا موٹر سائیکل زبردستی چھین لیا ہے جس پہ مقدمہ نمبر 130 مورخہ 12.06.2019 درج ہوا.

ترجمان راجن پور پولیس کے مطابق محمد عزیر SI نے تفتیش عمل میں لائی اور ملزم اسد ولد فقیربخش قوم کھور سکنہ میانوالی قریشیاں رحیم یار خان کو گرفتار کیا اور اصل ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا ہے


روجھان (ضامن حسین بکھر) چیف محلہ اور وارڈ نمبر 8 روجھان میں گیس پائپ لائنوں کی کھدائی آخری مراحل میں داخل واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئی ناردرن گیس کپمنی نے شہر کو گیس کی فراہمی کے لئے گیس پوائنٹ سے گیس سسٹم میں شامل کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روجھان شہر میں گیس پائپ لائنوں کی کھدائی وارڈ نمبر 8 محلہ بکھران، محلہ ڈوگران، محلہ بھٹیان، محلہ پنواران روجھان میں اور چیف محلہ میں کھدائی اور پائپ لائنوں کی بچھائی کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے ۔

اس وقت مزکورہ محلوں میں گیس پائپ لائنز کی کھدائی اور بچھائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا اور آخر میں چیف محلہ میں 10سے 15 روز تک کام باقاعدہ طور پہ مکمل ہو جائے گا اس سلسلے میں تحصیل رپورٹر نیاکل روجھان سے گفتگو کرتے ہیں محمد صادق ولڈر نے بتایا ہے کہ آج وارڈ نمبر 8 میں کام کی تکمیل آخری مرحلے میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سے پوستہ روز سوئی ناردرن گیس کمپنی کے آفیسران نے نزد چوک ٹاور روجھان پر قائم گیس لائن پوائنٹ روجھان میں گیس کی فراہمی کے لئے گیس کو باقاعدہ طور پر سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے اور اگلے مرحلے میں گیس میٹروں کے حصول کے لئے دی گئیں درخواستوں کے مطابق گیس میٹروں کی دستیابی کے لئے شہریوں کو میٹر فراہم کیئے جائیں گے جن کے لئے اگلے مرحلے پر کام تیزی سے جاری ہے۔


روجھان (ضامن حسین بکھر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم.این.اے حلقہ این.اے 195 راجن پور سردار ریاض محمود مزاری کے اسلام آباد میں روجھان کے مسائل جملہ مسائل حل کروانے کے لئے اہم ملاقاتیں. اسلام آباد میں سیکرٹری واپڈا سے اہم ملاقات ہوئی جس میں روجھان شہر کے الگ فیڈر کی جلد منظوری سمیت اہم ایشوز پہ بات ہوئی.سیکرٹری واپڈا نے چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئیر طاہر محمود سے موقع پر ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایک مہینے میں ایم.این.اے مزاری صاحب کے حلقے کے واپڈا کے مسائل ترجیح بنیادوں پر فوری حل کریں.

چیرمین نادرا سے ملاقات ہوئی روجھان میں اُن کے مطالبے پر ایس.ایم.آر یو سے این.آر.سی بنانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا.اور کہا این.آر سی بن گیا لیکن این.آر.سی آفس سٹینڈر کے مطابق نہیں جس پر چیرمین نادرا نے ڈی.جی نادرا ملتان کو حکم دیا کہ منگل کے دن روجھان جا کر سردار ریاض محمود خان مزاری سے مل کر نادرا کے مسائل حل کریں علاوہ ازیں انہوں نے سردار ریاض محمود مزاری کے مطالبے پر روجھان میں دو نادرا وین منظور کئیے جن میں ایک روجھان کے علاقے دریا پار کے لئے اور دوسرا روجھان کے اردگرد کے لئے ہوگا.واضع رہے این.آر سی تحصیل لیول آفس ہے پہلے روجھان نادرا دیہی لیول کا آفس تھا.این.آر.سی بننے سے نادرا سے مطلق تمام کام اب روجھان میں ہوں گے اور روجھان کی عوام کو اب راجن پور نہیں جانا ہوگا.

سیکرٹری کمیونیکیشن سے ملاقات ہوئی جس میں ان پر زور دیا کہ موجودہ بجٹ میں شیخ خلیفہ پل کے جو ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں ان پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ یہ رقم لیپس نہ ہو جائے جس پر سیکرٹری کمیونیکیشن نے چیرمین این.ایچ.اے کو ہدایت کی کہ تمام کاغذی کارروائی بر وقت مکمل کر کے سڑکوں کا کام شروع کیا جائے.

اس کے علاوہ سیکرٹری ریلوے سے بھی اہم ملاقات ہوئی جس میں سردار ریاض محمود خان مزاری نے خوشحال خان خٹک سٹاپ ختم ہونے کا شکوہ کیا اور زور دیا کہ سٹاپ کو دوبارہ فوری بحال کیا جائے جس پر سیکرٹری ریلوے نے وعدہ کیا کہ سٹاپ کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا.


راجن پور: آزادی مارچ کے شرکاء سندھ اور بلوچستان کے قافلوں کو روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔

پولیس کی بھاری نفری شاہوالی چیک پوسٹ اور کوٹ مٹھن پل پر تعینات ہے،  کنٹینرز کو تھانہ کوٹ مٹھن اور تھانہ شاہوالی میں  کھڑا کردیاگیا ہے۔

ڈرائیورز نے الزام عائد کیا ہے کہ راجن پور پولیس نے سامان سے بھرے ہوئے ہمارے کنٹینرز کو پکڑ لیا ہے کنٹینرز میں موجود سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔

About The Author