اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ بھی سرکاری ہاتھوں سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس بی کی نجکاری کا فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا ہے،افسران کی جانب سے 10 دنوں کے اندر اندر بی سی بی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔
پی ایس بی کو تحلیل کرنے کے معاملے پر حکومتی عہدیداروں کو اعتماد میں لے لیا گیاہے ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل کے بعد بھی 300 سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا چکاہے ۔
پی ایس بی کو تحلیل کرنے کی مصدقہ اطلاعات کے بعد ملازمین کی ہنگامی میٹنگ ہوئی ہے ۔ پی ایس بی کی نجکاری پر وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان بھر میں ملازمین کا احتجاج متوقع ہے ۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی