لندن برطانوی ڈاکٹرز نے نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیدیاہے،
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو فوری علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا مشورہ دیاہے۔
نواز شریف کی میڈیکل اور بلڈ رپورٹس آج لندن میں ان کے معالجین کو دکھا ئی گئیں ،طبی ماہرین نے خون میں سفید خلیوں کی مسلسل کمی کی وجوہات جاننے کیلئے تفصیلی میڈیکل چیک اپ کی تجویز دی ہے۔
ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بیماری کی تشخیص کے بعد ہی علاج شروع کیا جا سکتا ہے ،نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس آج مزید سپیشلسٹس کو دکھائی جائینگی۔
ادھرنواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے ،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس چھ ہزار پر آ کر ٹھہر گئے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے انکا تفصیلی معائنہ کیاہے۔
پروفیسرمحمود ایاز نے کہا ہے کہ نئی ادویات شروع کردی ہیں، امید ہے پلیٹ لیٹس کا تسلسل برقرار رہیگا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور