نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

dav

وکٹوریہ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 276 ہو گئی

بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مذید چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ڈینگی وائرس کسی بھی صورت کنٹرول ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ کراچی سے انے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج مذید چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 276 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 18 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔ رواں سال اسلام اباد سے 134, کراچی سے 110 جبکہ راولپنڈی سے 15 مریض بہاول وکٹوریہ ہسپتال رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے بھی ڈینگی کے متاثرہ مریض علاج کے لیے بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم تبدیل ہونے کے ساتھ ہی ڈینگی وائرس میں کمی کا امکان ہے۔

About The Author