جنوری 13, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ، کوٹ ادو ، علی پور ،جتوئی اور اردگرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

کوٹ ادو(اظہر فاروق)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں حکومت پنجاب اور محکمہ ہیلتھ کی غفلت کے باعث ہیپاٹائٹس بی اور سی مزید سر اٹھانے لگا، 2سو پازیٹو کیس رپورٹ ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ خوف کا شکار ہوگئی، حکومت کا لگایا گیا 5 روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ چوتھے روز ہی دم توڑ گیا،سکریننگ کیمپ فوٹو سیشن تک محدود کاوئنٹر سے عملہ غائب دور دراز سے آئے مریض پریشان،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے لگائے گئے 5 روزہ فری سکریننگ ہیپاٹائٹس کیمپ کا سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ایم پی اے اشرف خان رند اور وزیر مملکت شبیر علی قریشی کے بھائی نے افتتاح کیا جو صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود رہا،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کیمپ میں اب تک 2سو پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے 20 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں جن کا علاج جاری ہے،

ہیپاٹائٹس کلینک کے ڈاکٹر عمران مہتاب کا کہنا تھا پازیٹو افراد کے پی سی آر ٹیسٹ بھیج دیے کوشش جاری ہے، ہیپاٹائٹس پر کنٹرول پایا جائے،جبکہ دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ نے چوتھے روز کیمپ کی شکل ہی تبدیل کردی، سکریننگ کاونٹر سے عملہ غائب ہوگیا دور دراز سے آئے مرد خواتین اور بزرگ قطاروں میں لگ کر انتظار کرنے لگے حکومت اور محکمہ ہیلتھ کو بڑھتے ہوئی موضی مرض ہیپاٹائٹس کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کرنے چاہیے اور 5 روز فری سکریننگ کیمپ میں مریضوں کو مکمل علاج فراہم کرنا چاہیے۔


کوٹ ادو(اظہر فاروق)وزیراعظم کی مرغ پال سکیم کا تحصیل کوٹ ادو میں آغاز کردیاگیا، قرعہ اندازی میں 2سو افراد کے نام نکالے گئے، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان توصیف طاہر کی نگرانی میں قرعہ اندازی ہوئی،اس بارے تفصیل کے مطابق و وزیراعظم مرغ پال سکیم تقریب لائیوسٹاک آفس میں منعقد ہوئی،

تقریب میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان توصیف طاہر ایڈیشنل ڈائریکٹر مظفرگڑھ اصف جاہ اور ایم پی اے کے بھائی انوار رند نے شرکت کی، تقریب میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈی جی خان توصیف طاہرنے کہا کہ تقریب میں 2سو افراد کے قرعہ اندازی میں نام نکالے گئے1263 افراد کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں،قرعہ اندازی میں نکلنے والے ناموں کی لسٹیں آویزاں کردی جائیں گی جبکہ 28 اکتوبر کو 200 یونٹ تقسیم کیے جائیں گے، ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 1050 میں 1 مرغا 5 مرغیاں دی جارہی ہیں


کوٹ ادو(اظہر فاروق)پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں پولیو آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،پولیو آگاہی واک میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر طارق جمشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رائے علی وارث سمیت ہسپتال کے سٹاف وعملہ اور شہریوں نے شرکت کی،

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رائے علی وارث نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہو گا، عوام محکمہ صحت کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائے اور ہر پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی سے بچا جا سکے،اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے زین پلازہ تک پولیو آگاہی واک بھی کی گئی۔


کوٹ ادو(اظہر فاروق)ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے سماجی طبقات اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو سے نجات ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں والدین علماء کرام اساتذہ اور سماجی تنظیموں کو ملکر پولیو کے خلاف جہاد کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں پولیو ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب دنیا پولیو سے مکمل خاتمہ کی جانب بڑھ رہی ہے توپاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ ضلع مظفرگڑھ گذشتہ کئی سالوں سے پولیو فری ہے اور موجودہ صورت حال میں ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی انہوں نے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ ٹیم، انٹرنیشنل ایجنسیوں،یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون کا شکریہ ادا کیا قبل ازیں ڈاکٹر عمار شاہ ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر کاظم خان ڈاکٹر امتیاز علیم ڈی ایچ او نے سیمینار سے خطاب کیا انہوں نے شرکاء کو پولیو کے خاتمہ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے انہوں کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ساڑھے تین ماہ کی عمر میں لگائے گئے ٹیکہ کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں سیمینار میں ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل لغاری ڈبلیو ایچ او محمد راشد یونیسف ڈاکٹر الیاس ڈاکٹر فرحان ہاشمی سماجی کارکن ام کلثوم سیال افضل چوہان میڈیا کوآرڈینیٹر عدنان لغاری اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کے علاوہ عمائدین خواتین و حضرات نے شرکت کی،


کوٹ ادو(اظہر فاروق ) پیپلزپارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین گوگانی نے اسلام آباد میں آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت پارٹی رہنماؤں راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ،نیر بخاری،فاروق ایچ نائیک، ہمایون خان، چوہدری منظور احمد دیگر قائدین سے ملاقات کی اورپارٹی امور سمیت علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی،قبل ازیں پیپلزپارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین گوگانی نے پیپلزپارٹی کیسابق صدر آصف علی زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد کے نادرا چوک پر تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے نیب ہیڈکوارٹرز پہنچنے جہاں انہوں نے آصف علی زرداری کے حق میں نعرے بازی بھی کی،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ہارٹیکلچرل(باغبانی)ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ زکریا فارم ہاؤس سنانواں کا مطالعاتی دورہ کیا اور فارم میں لگائے گئے 50ہزار سے زائدپھلدار درختوں کا معائنہ کیا،فارم ہاؤس پر لگائے گئے پودوں کی ترتیب اور ایک منظم نظام کو طلباء واساتذہ نے سراہاتے ہوئے کہا کہ باغبانی کے نقطہ نظر کے مطابق ہر پودا مناسب انداز میں لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ فارم ہاؤس کے مطالعاتی دورے سے ان کے علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند تفریح بھی سے بھی مستفید ہوئے ہیں۔ فارم میں لگائے گئے پودوں اوران کی نگہداشت پر بشیر احمد نے مکمل بریفنگ دی۔ مطالعاتی دورے میں ڈاکٹر جویریہ، ڈاکٹر منان، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر متین سمیت 92طلباء وطالبات شامل تھے،


کوٹ ادو(اظہر فاروق) ایمبولینس ڈرائیور نے ساتھی سے ملکرلیڈی ہیلتھ وزیٹر اٹھالی،گن پوائنٹ پر زیادتی،ویڈیو بھی بنالی،حالت غیر ہونے پر رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے پھینک گئے،2روز بعد صلح کیلئے گھر بلا کر لیڈی ہیلتھ وزیٹر پر وحشیانہ تشدد،طلائی کنگن قیمتی موبائل فون چھین لیا،کئی گھنٹے محبوس کرنے کے بعد بھائیوں اور والدہ کی منت سماجت پر رہائی،پولیس نے ایل ایچ وی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق بستی شیرے والا موضع جھنڈیر دریجہ مشرقی کی رہائشی محبو ب اختر گشکوری کی بیٹی  جوکہ تونسہ بیراج ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر تعینات تھی، 20اکتوبر کے روز چھٹی کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی کہ اڈہ محمود کوٹ کے قریب بنیادی مرکز صحت لسوڑی کا ایمبولینس ڈرائیور رؤف عباس سہرانی نے اپنے دیگر ساتھی آصف سہرانی کے ہمراہ اسے زبردستی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی ویگنار نمبری836ایم این ڈی میں ڈال نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں ایمبولینس ڈرائیور رؤف عباس سہرانی اس کے ساتھرات بھر زیادتی کرتا رہا اور زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جبکہ اس کی عریاں تصویریں بھی بناتے رہے،حالت غیر ہونے پر رات گئے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے سامنے پھینک گئے اور اسے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اس کی ویڈیو نیٹ پر ڈال دیں گے،ایمبولینس ڈرائیور رؤف عباس نے 2روز بعد دوبارہ ایل ایچ وی کو صلح کے نام پر بلایا،بتائی گئی جگہ پر جب ایل ایچ وی پہنچی تو مذکورہ جگہ پر رؤف عباس کی والدہ اور اس کی بہنیں موجود تھیں جنہوں نے اسے قابو کرلیا اور اس کی خوب چھترول کی،اس کے ہاتھوں سے2تولے کے طلائی کنگن اور قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا بعدازاں اسے کمرہ میں بندکردیا،اطلاع پر والدہ اور بھائیوں نے کئی گھنٹے بعد اسے رہا کراکے متاثرہ کو تھانہ محمود کوٹ لے آئے،پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ  لیڈی ہیلتھ وزیٹرکی مدعیت میں ایمبولینس ڈرائیور رؤف عباس سہرانی سمیت اس کے ساتھی آصف سہرانی کے خلاف مقدمہ نمبر360/19زیر دفعہ365بی،376آئی،292کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قبضہ گروپ کی شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،مزاحمت پر کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کرکے فرار،فراڈی بھائیوں نے مرحوم بھائی کی جائیداد پر قبضہ کرلیا،اراضی کیلئے لی گئی رقم واپس مانگنے پر بھابھی پر تشدد،بھتیجوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،روٹھی بیوی واپس نہ کرنے پر مسلح د اماد سسر کے پاس پہنچ گیا،بیوی واپس نہ کرنے پر ہوائی فائرنگ کرتا رہا،سسر نے اہل علاقہ کے ہمراہ قابو کر لیا،خوب چھترول کے بعد پسٹل سمیت پولیس کے حوالے،پولیس نے2سماج دشمن عناصر بھی گرفتار کرلئے،بھاری مقدار میں دیسی شراب وپسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ غیر مستقل درمیانی میں ندیم اختر کھنڈ کے پلاٹ پر اللہ ڈتہ نے اپنے دیگر ساتھیوں بلال،خورشید احمد،رحمت مائی،مسرت،اللہ ڈتہ،نسیم زوجہ فیض بخش 3نامعلوم کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی،مزاحمت پر ندیم اختر کھنڈ کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کردیا جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل درمیانی کے رہائشی سعید احمد لانگ نے اپنے بھائیوں عبدالعزیز لانگ وغیرہ سے 27لاکھ روپے کا رقبہ خرید کیا تھا،رقم دینے کے بعد سعید احمد لانگ وفات پا گیا تھا،بیوہ کلثوم اختر نے خاوند کی وفات کے بعد دیوروں سے اراضی کا تقاضہ کیا تو دیور طیش میں آگئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بھتیجوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے رہائشی بشیر احمد مشوری کی بیٹی عشرت بی بی کی شادی ڈیڑھ سال قبل ضیاء الحق مشوری سے ہوئی تھی،گھریلو ناچاقی پر 5ماہ سے عشرت بی بی اپنے والد کے گھر تھی جس نے عدالت میں دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا،گزشتہ روز ضیاء الحق مشوری مسلح پسٹل اپنے سسر بشیر احمد کے پاس پہنچ گیا اور پسٹل کے زور پر بیوی واپس کرنے کا مطالبہ کیا انکار پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہوائی فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے جس پر بشیر احمد نے اہل علاقہ کے ہمراہ ضیاء الحق کو پسٹل سمیت قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا،پولیس تھانہ محمود کوٹ نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار موضع فتح سہانی کا رہائشی بلال سہرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے30لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،

About The Author