دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکڑ شاداب خان کا انگلینڈ میں  سرے کاؤنٹی سےمعاہدہ  طے پاگیا

شاداب خان  اگلے سال سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے، شاداب سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنا  اپنے لیےاعزاز سمجھتے ہیں

قومی کرکڑاور پاکستان کے مایہ ناز اسپنر شاداب خان کا انگلینڈ میں  سرے کاؤنٹی سےمعاہدہ  طے پاگیا ہے۔

شاداب خان  اگلے سال سرے کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلیں گے، شاداب سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنا  اپنے لیےاعزاز سمجھتے ہیں، وہ کافی عرصے سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے منتظر تھے۔

سرے کاؤنٹی کے ٹیم  کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ  نے شاداب کی  ٹیم میں آمد کو خوش آئند قراردیا ہے، انکے خیال میں   ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بہترین باؤلر کے آنے سے انکی ٹیم کا کومبی نیشن اچھا ہوگا۔

شاداب خان  35 ٹی ٹوئنٹی اور 43 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

About The Author