لاہور میں پاکستان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے کپتان ویمن ٹیم بسمہ معروف کہتی ہیں کہ مدمقابل ٹیم ایشیئن چمپئن ہے، مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔ بنگلہ دیشی کپتان بھی سیریز جینتے کے لیے پرعزم ہیں ۔
قذافی اسٹیڈیم میں سونے کے پانی سے بنائی گئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی ہوئی،قومی کرکٹ ٹیم کی قائد بسمہ معروف نے بنگلہ دیشی ہم منصب سلمہ خاتون کے ہمراہ ٹرافی کی منہ دکھائی کرائی۔
بسمہ معروف نے میڈیا سے گفتگو میں بنگلہ دیشی ٹیم کی آمد کو خوش آئند قرار دیا،، اور کہا کہ بنگالی ٹیم تجربہ کار ہے،سیریز سخت ہوگی۔
بسمہ معروف نے کہا بنگلہ دیش ایشیئن چمپئن ہے وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ بنگہ دیشی کپتان سلمہ خاتون بھی سیریز جینتے کے لیے پرعزم نظر آئیں۔
کپتان بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم سلمہ خاتون نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری ہوگی، سیریز جیت کررینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کرینگے۔
چھبیس اکتوبر سے شروع ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا، ندا ڈار بگ بیش میں شرکت کے باعث پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گی۔
ثناء میر بھی امریکہ میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کی وجہ سے پہلے میچ میں دسیتاب نہیں ہوں گی۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی