اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے نواز شریف کی صحت سے متعلق کئے گئے بیان کو مگر مچھ کے آنسو قرار دے دیا ۔
مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عمران صاحب کا ٹویٹ پاکستانی قوم کی جھوٹی ہمدردی حاصل کرنے کا محض ڈرامہ ہے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ’’عمران صاحب سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کے ہمدردی کے ٹویٹ کے ڈرامے نہ کریں ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن ٹویٹ جاری کرکے ضمیر کی خلش مٹانے کی کوشش نہ کریں ،سچ تو یہ ہے کہ نوازشریف کو اذیت دینے اور ذہنی دباو کے لئے آپ نے مریم نوازشریف کو دوبارہ جیل بھجوایا ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آج تک آپ کے کرائے کے ترجمانوں کی زہریلی جھوٹی زبان بند نہیں ہوئی،سچ یہ ہے کہ نوازشریف کی اس حالت کے ذمہ دار آپ ہیں اور آپ کو بخوبی یہ بات معلوم ہے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا عمران صاحب آپ نے سیاسی انتقام میں اندھے ہوکر وہ تمام اقدامات کئے جس سسے نوازشریف کی جان خطرے سے دوچار ہوئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میں نوازشریف کی صحت کے لیے خلوص دل سے دعاگو ہوں۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، میں صدق دل سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہیں علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دے چکا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019
نوازشریف گزشتہ دو روز سے کافی علیل ہیں اور لاہور کے سروسز اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔روسز اسپتال میں نواز شریف کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور