لاہور:وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت ملنے پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے اسپتال میں ملاقات کی ، طبیعت خراب ہونے پر مریم نواز کو بھی اسپتال داخل کر لیا گیا ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی اجازت کے بعد مریم نواز کو جیل سے سخت سیکیورٹی میں سروسز اسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔
مریم نواز کو پیرول پر رہائی کی خصوصی اجازت پر والد کی عیادت کے لئے اسپتال لایا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی خصوصی اجازت کے بعد اپنے والد سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور دونوں نے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھایا ۔
اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو دی جانے والی علاج معالجے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت بھی خراب ہو گئی جس پر انہیں بھی اسپتال ہی داخل کر لیا گیا۔
مریم نواز کو اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ والے کمرے میں ہی رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کا تفصیلی طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
دوسری طرف نواز شریف کے لئے ہنگامی طور پر ڈاکٹر بلانے کیلئے پنجاب حکومت الرٹ ہے۔
وزیراعلی پنجاب کا طیارہ کسی بھی ڈاکٹر کو ہنگامی طور پر لانے کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔
پنجاب کی صوبائی وزیر یاسمین راشد نے بھی وزیراعلی کے طیارے کے سٹینڈ بائی کئے جانے کی تصدیق کی تھی۔
نوازشریف کی چھوٹی صاحبزادی بھی نکل صبح لندن سے لاہور پہنچ رہی ہیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ