ڈیرہ غازیخان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اتوار 27اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا. ضلع و تحصیل سطح پر ریلیاں، سیمینار، تقریری مقابلے اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے. ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل حسنین خالد سنپال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کشمیر میں کرفیو کو70 روز ہو گئے ہیں. کشمیر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی معطل ہے.
27اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے اس روز قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے. شرکاء بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے. ریلیو ں اور پروگرامز میں سرکاری افسران کے ساتھ سول سوسائٹی شریک ہوگی. اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس و پلاننگ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، ملک محمد شاہد اوردیگر افسران شریک تھے.
ڈیرہ غازیخان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں یرقان کی سکریننگ او رویکسی نیشن کیلئے کیمپ لگا دیاگیاہے. مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا. انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں یرقان سے بچاؤ کیلئے سات روزہ کیمپ لگائے گئے ہیں. تحصیل و ضلعی ہسپتالوں میں خصوصی اقدامات کر کے ہیپاٹائٹس بی او رسی کی سکریننگ، و یکسی نیشن اور تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں. عوام حکومت کے اقدامات سے استفادہ کرے.
دریں اثنا انہوں نے ہسپتال میں لیب اور بلڈ فیوزن سنٹرکو بھی چیک کیا. انہو ں نے ایمرجنسی کے استقبالیہ کاونٹر پر عملہ کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہا رکیا. انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں طبی عملہ او رآلات کی کمی جلد دور کی جائے گی. اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر آصف قریشی او رایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ دی.
ڈیرہ غازیخان: ضلع ڈیرہ غازیخان میں چار ہزار روپے یا زائد فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے. سیکرٹری رجسٹریشن اتھارٹی پرائیویٹ سکولز و چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مراسلہ کے مطابق زائد فیس وصول کرنے والے اداروں کے خلاف ثبوت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اتھارٹی اور کمیٹی کے نامزد اراکین کو بھیجیں۔
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری و ا یلیمنٹری مہر سراج الدین فون نمبر 03017878600، ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ڈیرہ غازیخان فارو ق اکبر لغاری فون نمبر 03017878278، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تونسہ محمد عامر اسلم فون نمبر 03336117019اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوٹ چھٹہ شاہد سلیم فون نمبر 03338802636کے روبرو پیش کیے جاسکتے ہیں.
ڈیرہ غازیخان:محمد اسد چانڈیہ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے.
ڈیرہ غازیخان: ضلع ڈیرہ غازیخان میں کل 120ریسکیورز کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی. ترقی پانے والوں کو رینک لگانے کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرناطق حیات غلزئی اور ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ترقی پانے والے ریسکیورز محمد حسنین میڈیا کوراڈینیٹرعالمگیر، محمد سروراسٹیشن کوراڈینیٹرز،محمد خلیل سینئراکاؤنٹینٹ، فیصل عبداللہ ٹرانسپورٹ مینٹینینس انسپکٹر، مقبول انور کمپیوٹر ٹیلی فون آپریٹر،شمروز گل لیڈ فائر ریسکیور،ندیم خٹک لیڈ فائر ریسکیور،فیصل عزیزآفس کمپیوٹر آپریٹر، ذوالقرنین حیدر فائر ریسکیور، عابد سلطان، یاسر ستار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، اظہر نذیراکاؤنٹینٹ، غلام شبیر لیڈ فائر ریسکیورکو رینک لگائے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناطق حیا ت نے کہاکہ دس سال سروس مکمل کرنے والوں کو ترقی دی گئی. انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت میں ترقی اعزاز ہے اوریہ کسی بھی ادارہ کیلئے آکسیجن کا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے ریسکیورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے بعد ریسکیورز پر ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں سینئر جونیئرز کیلئے مشعل راہ ہیں.
ڈیرہ غازیخان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر کاشتکاروں کو فصلو ں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام آگاہی و تربیتی سیشن جاری ہیں. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے کوٹ چھٹہ میں گندم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات کررہی ہے. فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے. محکمہ زراعت کے فیلڈ آفیسرز کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں.
ڈیرہ غازیخان: سالانہ ڈاکٹر نذیر احمد شہید کر کٹ ٹورنا منٹ کا افتتاحی میچ بمقام جامع ہائی سکول کرکٹ گراؤنڈمیں نیو آئیڈیل کر کٹ کلب بمقابلہ ریسکیو1122کر کٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا نیو آئیڈیل کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ سات اوورز میں 145رنز بنائے نیو آئیڈیل کر کٹ کلب کی طرف سے نمایا ں بیٹنگ کر تے ہوئے محمد شعیب نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 75رنز اور محمد طاہرنے 55رنز کی شاندار اننگز کھیلیں ریسکیو1122کر کٹ کلب کی طرف سے نما یاں باؤلنگ کر تے ہوئے عمران شان نے اپنے مقررہ اوورز میں 30رنز دیئے۔ بعد میں بیٹنگ کر تے ہوئے ریسکیو1122کر کٹ کلب کی ٹیم مقررہ اوورز میں 75رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
نیو آئیڈیل کر کٹ کلب کی طرف سے نمایاں باؤلنگ کر تے ہوئے محمد سعیدنے اپنے مقررہ اوورز میں 20رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی نیو آئیڈیل کر کٹ کلب نے یہ میچ بآسانی 70رنز سے جیت لیا اور کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ایمر جنسی آفیسر1122 ڈاکٹر حسین میاں،ڈائریکٹر فنانس ٹیچنگ ہسپتال محمد ندیم سہیل،ڈائریکٹر ایڈیٹر غازی یونیورسٹی محمد عمران اور راشد کلیم شیر وانی، عادل خان جسکانی اور شعیب احمد تھے۔
ڈیرہ غازیخان: تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں لادی گینگ پھر سرگرم،ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس وین پر فائرنگ،چار پولیس اہلکار زخمی،،زخمی اہلکاروں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا سرچ آپریشن جاری اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر میں گرفتار لادی گینگ کے ڈاکو کی نشاندہی پر دیگر ملزمان ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس وین پر پولیس تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں گجوجی کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں اور لادی گینگ کے جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوافائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکارغلام عباس،ماجد علی، محمد جمشید، ثناء اللہ سمیت چار ملازمین زخمی ہو گئے ہیں مقابلے کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن میں حصہ لیا زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دینے کے لئے ایمر جنسی نافذ کی گئی تھی میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کی جبکہ متعدد سرجنز اور دیگر عملہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے آپریشن کئے اور گولیاں نکالیں تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جاتی ہے۔
آر پی او ڈی جی خان عمران احمر اور ڈی پی او اسد سرفراز نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہ کر تے ہو ئے بدنام زمانہ ڈکیت لادی گینگ کے درمیان پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاران غلام عباس،ماجد علی، محمد جمشید، ثناء اللہ کی عیادت کی اور فرض شناشی سے فرائض منصبی ادا کرنے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی آرپی او عمران احمر نے ہسپتال میں زخمیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جبکہ آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن ابھی بھی جاری تھااس سے قبل بھی پولیس نے کئی مرتبہ یہاں آپریشن کیا مگر لادی گینگ کے متعدد اراکین گرفتار نہ ہوسکے بلکہ الٹا پولیس ملازمین زخمی ہوتے رہے ہیں اور اسی مقام پر پولیس مقابلہ میں متعدد اہلکار شہید بھی ہو ئے لادی گینگ کے پھر سے سرگرم ہو نے سے نہ صرف علاقہ بلکہ شہر میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او اور ڈی پی او سے زخمی ہو نے والے اہلکاروں کی بھر پور سپورٹ کر نے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان: ویں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس اور پیرطریقت حضرت محمد اکرم شاہجمالی کے دوسرے سالانہ عرس کی دورزہ تقریبات مرشد آبادعالی والا میں 26اکتوبر سے شروع ہو نگی کانفرنس سے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن اور مولانا راغب حسین نعیمی سمیت دیگر علما خطاب کریں گے شاہجمالی ٹرسٹ تعلیم الاسلام پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ خواجہ قمرالدین شاہجمالی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عرس کی تقریبات اور میلاد مصطفی کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
کانفرنس میں مولانا حامد سعید کاظمی،پیرزادہ محمد رضا ثاقب،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،مفتی خان محمد،محمد ثاقب اقبال شامی،مولانا محمد میاں،علامہ محمد رمضان فیضی،علامہ محمد فاروق سعیدی،مفتی محمد قاسم فیضی،علامہ محمد اقبال گلزاری اورمولانا محمد بخش فیضی سمیت دیگر ممتاز علما کرام خطاب کریں گے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کانفرنس اور عرس کی تقریبات میں پیرآف تونسہ شریف خواجہ نصرالمحمود،خواجہ غلام نظام الدین،خواجہ غلام اللہ بخش،پیر مقبول محی الدین گیلانی،صاحبزادہ ضیاالمصطفیٰ،میاں معروف قندھاری،میاں عبدالخالق،محمد شعیب سعیدمہاروی،میاں عبدالخالق،دیوان احمد مسعود،محمد معین الدین،مخدوم افتخار حسین گیلانی خواجہ خالد سلطان،خواجہ احمد حسن سواگی،خواجہ عامرشریف کوریجہ اورخواجہ غلام فریدسمیت دیگر خصوصی طور پر شرکت کریں گے کانفرنس اور عرس کی تقریبات 26اکتوبر صبح نو بجے سے شروع ہو کر 27اکتوبر برورز اتوار شام چار بجے تک جاری رہیں گی جبکہ تقریبات کی سرپرستی صاحبزادہ فیض محمد شاہجمالی،محمد نورالدین شاہجمالی،فیض رسول شاہجمالی،محمد فخر الدین شاہجمالی،تاج رسول شاہجمالی اور محمد معین الدین شاہجمالی کررہے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان: چوری کی وارداتوں کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد سلیم ہاشمی نے صرافہ بازار اور رانی بازار میں سکیو رٹی انتظامات کو چیک کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئر مین صرافہ بازار حاجی محمد زبیر نظامی،صدر صرافہ کاشف صدیق،صفدر خٹک،حاجی رانا نذیر احمد،رانی بازار کے صدر شیخ محمد گلفام،جنرل سیکرٹری فاروق احمد بھولا،اشفاق باڈا و دیگر موجود تھے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد سلیم ہاشمی نے کہا کہ بارونق بازاروں میں چوری جیسی وارداتوں کو روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگائے جا ئیں سکیو رٹیانتظامات کو مزید فول پروف بناتے ہو ئے سفید پارچات میں ہی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اسد سرفراز خان کے حکم پر گشت کے نظام کو بھی مزید موثر بنا دیا گیا ہے بازاروں میں جو بھی سیکیور ٹی گارڈز تعینات ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جا تا ہے تاجر برادری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر تے ہو ئے اپنی مدد آپ کے تحت سکیو رٹی انتظامات کو مکمل کر ے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ لوگوں کو جرائم سے پاک ماحول فراہم کریں تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں اس موقع پر تاجر برادری نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد سلیم ہاشمی نے آخر میں کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ نہیں کرسکتی اس سلسلہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا ئے۔
ڈیرہ غازی خان: شاہد خان آفریدی کی غازی یونیورسٹی آمد،تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام کے حوالے سے تقریب،یونیورسٹی بوم بوم آفریدی کے نعروں سے گونج اٹھی تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر و جارحانہ بلے باز شاہد خان آفرید ی نے گزشتہ روز شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام کے موضوع پر غازی یونیورسٹی میں تقریب میں شرکت کی تقریب میں مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس لطیف خان پتافی،وی سی غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد طفیل احمد و دیگر شریک تھے اس موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کر تے ہو ئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ آپ لوگ میرے ساتھ پاکستان کی ترقی خوشحالی میں ساتھ دیں میں اس لیے آیا ہوں آپ سب کو اپنے ساتھ پاکستان کے لیے لے کر چلوں آپ لوگوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اس کا بہت شکریہ ان کا مزید کہناتھا کہ تعلیم آج کے دور میں لڑکیوں کیلئے بہت اہم ہے اور اس کیلئے ان کی فاؤنڈیشن دن رات کام کررہی ہے اسی مقصد کیلئے انہوں نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ کرکٹ کھیلتا تھا تو اس وقت بھی جنوبی پنجاب کے لوگوں نے اچھے برے وقت میں میرا ساتھ دیاجس پر میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور اس وقت بھی آپ لوگوں کی بھرپور سپورٹ چاہتا ہوں تاکہ ہر بیٹی زیورتعلیم سے آراستہ ہوسکے۔ یونیورسٹی آمد پر طلبا وطالبات نے شاہد خان آفریدی کو دیکھتے ہی شاندار استقبال کرتے ہوئے لالا، لالا اور بوم بوم آفریدی کے فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ شاہد خان آفریدی نے ہاتھ ہلا کر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی میں لگائے گئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے کیمپ میں طلبا سے فارم فل کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی شاہد خان آفریدی اپنے خطاب کے دوران زبان بھی پھسل گئی کہ ہم نہ سرائیکی ہیں نہ مہاجر ہیں نہ سندھی ہیں اور پاکستانی کہنے کے بجائے پٹھان کہہ گئے جس پر طلبہ و طالبات نے شور مچا دیا اور فوری یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے سیاست دانوں سے غلطیاں ہوتیں ہیں لیکن میں سیاست دان نہیں ہوں۔
ڈیرہ غازی خان : کمشنر ڈیرہ غازیخان کی کاوشوں سے میپکو نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی واٹر سپلائی کے کنکشن بحال کردئیے،شہریوں کو گزشتہ تین روز سے بند پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تفصیل کے مطابق میپکو نے تین روز قبل واجبات کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن کی واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن منقطع کر دئیے تھے جس کے باعث شہریوں کو پانی کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامنا تھاکنکشن منقطع ہونے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر ڈیرہ غازیخان مدثر ریاض ملک نے اس اہم ترین عوامی مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پرچیف ایگزیکٹو میپکو سے رابطہ کرکے کنکشن بحال کرنے کی درخواست کی جس پر چیف ایگزیکٹو میپکو نے ایگزیکٹوانجینئر میپکو ممتاز احمد سولنگی کو واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن بحال کرنے کی ہدایت کی جس پر واٹر سپلائی سکیموں کے کنکشن بحال کردئیے گئے
شہریوں نے پانی کی سپلائی بحال ہونے پر کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوامی مسائی حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اورقبل ازیں بھی ان کی شبانہ روز محنت اور خصوصی دلچسپی کے باعث شہر میں سیوریج کے مسئلہ کو بطریق احسن حل کردیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون