نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور،روجھان ، جام پور اور اردگرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

راجن پور سے

راجن پور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے گذشتہ روز قبائلی علاقہ چتری ،کھانٹر ،ہرنڈ اور ٹبی لنڈان میں جا کر کھلی کچہری لگائی اور موقع پر لوگوں کے مسائل سنے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹرائبل ایریا میں دو نئے تھانے بنانے ،سکولوں کی اپ گریڈیشن اور پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی کا اعلان کیا۔انہوں نے ٹرائبل ایریا کی سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے لئے ایکسین ہائی وے کو ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ٹبی لنڈان میں گرلز ایلیمنٹری سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔


راجن پور:ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ یہ آزادی مارچ دراصل ذاتی مفادات اور خواہشات کی تکمیل کا مارچ ہے۔ اس کا نام آزادی مارچ نہیں بلکہ مفاداتی مارچ ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی ضلع راجن پور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور دوسری اپوزیشن جماعتیں انتشار کی سیاست سے باز رہیں۔ حکومت سے مذاکرات کریں اور جمہوری روایات کے مطابق مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں اور ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح نہ دیں۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں بلکہ یکجہتی و اتحاد کو فروغ دینے کا ہے، تاکہ مظلوم کشمیری عوام کے حق میں اٹھائی جانے والی آواز میں تمام پاکستانیوں کی آواز شامل ہو۔حکومت احتجاج یا کسی مارچ سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی اپوزیشن کا یہ حق چھیننا چاہتی ہے لیکن اگر احتجاج کی آڑ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور اس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا اور حالات کو سازگار کار رکھنے کے لیے حکومت قانون اور آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے ہر رستہ اپنائے گی۔اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کہ سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس موقع پر کہ جب بھارت ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ جارحیت پر اتر آیا ہے حکومت کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں۔


راجن پور:ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں ۔بغیر لائسنس اور بغیر شناختی کارڈ موٹر سائیکل چلانے والے نظر آئیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے لئے ہرگز نہ دیں۔


راجن پور:ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد کورائی اور دیگر مقررین ڈاکٹر راشد اقبال چوھدری، ڈاکٹر ابو عبیدہ کاظمی، ڈاکٹر غلام قاسم خان مستوئی، میاں اصغر حیات اور صدر نیلاب آفتاب نوازمستوئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت چار کروڑ کے لگ بھگ افراد غذ ائی قلت کا شکار ہیں۔

غربت کے خاتمہ ا ور ملکوں کی ترقی کے عالمی معاہدہ کے 17 اہداف میں شامل دوسرا بڑا ہدف خوراک کی کمی کو دورکرنا ہے۔ وہ سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اہتمام عالمی یوم خوراک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 9افراد کے بعد ایک شخص غذائی کمی کا شکار ہے۔ معاشرے میں آگاہی دینے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کی نشو ونما کے لئے اور اچھی صحت کے لئے ماں کا دودھ ضروری ہے ۔ اسی طرح چھوٹے بچوں کو بازاری اشیاءکھلانے اور بازاری جوسز کے استعمال سے بچائیں او ر کھانے پینے کی اشیاءگھر میں تیار کر کے دیں۔ اسی طرح گلے سڑے پھل باسی سبزیاں استعمال کرنے سے گریز کریں ۔مقررین نے اس بات پر زور دیاکہ سرمائے کی بچت کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین صحت کے لئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے۔ بعد ازاں اس سلسلے میں واک بھی کی گئی۔


روجھان سے


روجھان (ضامن حسین بکھر)محمکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیم کی روجھان گیس پوائنٹ پر اور آمد روجھان میں گیس کو باقاعدہ طور پر سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے،

محمکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیم کی روجھان آمد ہوئی ہے۔ ناردرن سے چوک ٹاور روجھان کے قریب گیس لائن پوائنٹ پر پہنچ گئے ہیں اور ذرائع نے بتایا ہے کہ روجھان میں گیس کی فراہمی کے لئے گیس کو سسٹم میں لایا جا رہا ہے اس سلسلے میں سوئی گیس نادرن کمپنی کی ٹیم گیس پوائنٹ پر پہنچ چکی ہے ۔


روجھان( ضامن حسین بکھر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کوششوں کی بدولت متعدد ٹرانسفارمرز روجھان سٹی کے مختلف وارڈز میں لگائے جائیں گے جن میں ملک فاروق وارڈ 100 کے وی کا اور شاہ غلام کھوگانی وارڈ میں 100 کے وی کا اور محلہ چیف مزاری نزد بہرام خان مسجد میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمرز لگانے کے لئے ایس ڈی او واپڈا ذیشان راجپوت کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین واپڈا روجھان محمد اقبال سنجرانی کو مزکورہ جگہوں پر لگانے کا ٹاسک دیا  گیا ہے جس میں خصوصی طور پر سردار دوست مزاری، سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ اور شباب ہاشم مزاری کی سرپرستی میں لگائے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ یہ ٹرانسفارمرز کل مورخہ 22 اکتوبر کو آنے تھے مگر کسی نامساعد حالات کے تحت کل نہ آ سکے آج یہ جملہ ٹرانسفارمرز گریڈ اسٹیشن پہنچ گئے ہیں،


روجھان(ضامن حسین بکھر)پی ٹی آئی کے رہنما ایم این اے حلقہ این اے 195 کے سردار ریاض محمود مزاری روجھان اور حلقہ این اے 195 کے لوگوں کے ترقیاتی فنڈز اور کاموں کے لئے مصروف واپڈا کے مزید 14 کروڑ 37 لاکھ منظور کروائے. ان شاءاللہ اپنے حلقہ این اے 195 کے ہر گھر کو بجلی فراہمی کی کوشش کے لئے کوشاں ہے.ایم .این .اے مزاری کی اپنے نمائندہ خصوصی سے ٹیلیفونک گفتگو. کی ۔

انہوں نے کہا کہ  کل کے منظور شدہ فنڈ پرانے فنڈز کے علاوہ ہیں اور یل.ٹی پروپوزلز اور ایکسٹینشن اور آگمنٹیشنز فنڈز  الگ سے ہیں. 22.10.2019 کے جاری فنڈز خالصتاً نئی بستیوں دیہی اور دور دراز کے علا قوں میں خرچ ہوں گے  ۔

یہ باتیں تحصیل رپورٹر ڈیلی سویل سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا، عبدالمجید مزاری نے بتائیں۔

انہوں کہا کہ بہت جلد کاموں کا آغاز ہوگا اور اس منصوبے کو تکمیل تج پہنچانے کے لئے اس کی سربراہی سردار دوست علی مزاری اور نگرانی سابق تحصیل ناظم اطہر علی خان ایڈووکیٹ,شباب ہاشم مزاری اور محکمہ واپڈا میں ایم این اے کے نمائندہ خصوصی برائے واپڈا عبدالمجید چونگلی کریں گے.واضح رہے پچھلے فنڈز اس کے علاوہ بجٹ 19-2018 کے  تھے اور حالیہ فنڈ بجٹ 2019-20 میں سے ہیں.


روجھان (ضامن حسین بکھر)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری گزشتہ روز لہڑی بلوچستان میں ڈومگی قبیلے کے وفات پانے والے لہڑی کے ڈومکی سردار کی تعزیت کے لئے ان کے آبائی گاؤں لہڑی پہنچ کر ان کے پسماندگان سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم   مرحوم کی بلندی درجات اور ان کی معفرت کے لئے دعا کی۔

علاوہ ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری گڈو بیراج سے تعلق رکھنے والے علی گوہر خان کی دعوت پر گڈو پہنچے جہاں ان کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ وڈیرہ اقبال خان سنجرانی، نصراللہ خان مزاری و دیگر افراد شامل تھے۔

About The Author