لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹی ٹین لیگ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ ہونے کے بعد کئی کھلاڑی متاثر ہونگے جو مختلف فرنچائزز سے معاہدہ کرچکے تھے۔
پاکستانی کرکٹرز سہیل تنویر،عامر یامین ، شعیب ملک اور محمد حسنین کو ابوظہبی میں دہلی بلز کی نمائندگی کرنا تھی۔ محمد عرفان کو مراٹھا اریبنئز کی طرف سے کھیلنا تھا۔
قلندرز کے عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوسکیں گے۔ انور علی کو دکن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلنا تھا۔
ٹی 10 لیگ میں فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ناردرن واریئرز اور محمد عامر نے ٹیم ابوظہبی کی نمائندگی کرنا تھی، محمد حفیظ کو قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی۔
واضح رہے کہ آج سہ پہر کو خبر آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے جاری این او سی منسوخ کردیے ہیں۔ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے:قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے جاری این او سی منسوخ کردیےگئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کام کی زیادتی اور پاکستان کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کے باعث کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیاہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی