دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے جاری این او سی منسوخ کردیےگئے

ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کے باعث کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی 10 لیگ کے جاری این او سی منسوخ کردیے ہیں۔

ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ورک لوڈ اور پاکستان کے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی کے باعث کھلاڑیوں کو جاری کیے گئےمشروط این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیاہے۔

ترجمان کے مطابق  کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کیمپ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا ۔

قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے۔ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

About The Author