دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کنٹینر سے 39تارکین وطن کی لاشیں برآمد

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شناخت کے عمل میں وقت لگ سکتا ہے۔

لندن پولیس کو واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک کے قریب کنٹینر میں سے 39 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق بلغاریہ سے ہے جو غیر قانونی طور پر برطانیہ داخل ہوئے تھے۔ 

ایسیکس پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اینڈریو مرینر کے مطابق ناردرن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کنٹینر ڈرائیور کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شناخت کے عمل میں وقت لگ سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 38 بالغ اور ایک نوعمر جوان شامل ہے جنہیں واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک کے قریب کھڑے کنٹینر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

برطانیہ کے وزیر داخلہ پرتی پٹیل نے کہا کہ وہ اس افسوناک واقع پر دکھی اور افسردہ ہیں۔

دریں اثناء برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ لندن کی مشرق میں ٹرک کنٹینر میں سے لاشیں ملنے پر نہایت رنجیدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واقع کے حوالے سے وزارت داخلہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسیکس پولیس کے ساتھ مل کر متعین کرینگے کہ یہ افسوس ناک واقع کیسے پیش آیا۔ میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس افسوس ناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا۔

برطانیہ میں 2000 کے بعد تارکین وطن کی ہلاکت کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ 2000 میں کسٹمز حکام کو ڈوور کی جنوبی بندرگاہ پر 58 چینی باشندوں کی لاشیں ٹماٹروں کے ٹرک سے ملی تھیں۔

About The Author