دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ، کوٹ ادو، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں۔

مظفرگڑھ: وزیرمملکت کا بھائی بھی وزیر بن کر سرکاری اداروں میں پروٹوکول لینے لگا۔

وزیرمملکت میاں شبیر قریشی کے بھائی میاں احسن قریشی کا سرکاری پروٹوکول میں ہسپتال کا دورہ   کیاہے ۔ وزیرمملکت کے بھائی نے ہسپتال کے دورہ کے دوران وارڈز کے معائنہ کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس مہم کا بھی افتتاح کیا۔

سرکاری اور عوامی عہدہ نہ رکھنے والے شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو کے ایم ایس ڈاکٹر طارق جمشید پروٹوکول دیتے رہے۔

وزیرمملکت کے بھائی کو ایم ایس ہسپتال اپنی کارکردگی، مریضوں کے علاج کے بارے اور ہیپاٹائٹس مہم کے بارے میں بریفنگ بھی دیتے رہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا تعلق کوٹ ادو سے ہے۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں اس قبل بھی مقامی ایم پی اے اشرف رند کے بیٹے کو پروٹوکول دیتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کرایا اور ریکارڈ چیک کرایا تھا۔

پی ایم اے کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ مظفرگڑھ۔ غیر سرکاری اور غیر منتخب شخص سے افتتاح اور ہسپتال میں پروٹوکول کیساتھ دورے کی مذمت کرتے ہیں۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی کا حلقہ بھر کے مختلف یونین کونسل ٹھٹھہ گرمانی، یونین کونسل گرمانی شرقی، یونین کونسل درگھ کا دورہ،کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا،عوامی مسائل بھی سنے

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعویداروں کو ووٹ دینے والوں کو ان کے کارکن بھی مایوس ہو چکے ہیں۔

ذیشان گورمانی نے کہا  عوام کے مسائل میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا، حلقہ کی عوام اپنے آپ کو بے اسرا نہ سمجھیں، وہ حلقہ کی عوام کے دکھ درد میں برابر شریک ہوکر ان کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست مسائل کا حل نہیں، ملک اس وقت سخت معاشی بحران سے گزر رہاہے، کوئی بھی شخص یا پارٹی اس بحران سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہوسکتی، اس لئے قومی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے سوچا جائے ملکی بقاء اور ملکی ترقی جمہوریت اور جمہوری نظام سے وابستہ ہے،

ذیشان گورمانی نے کہا اس لئے کسی بھی فرد یا پارٹی کو ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جس سے جمہوریت یاجمہوری نظام کو خطرات لاحق ہوسکتے ہوں، محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور تبدیلی سے بیزار لوگوں کا سہارا بن کی ترقی کے تسلسل کا سفر جاری رکھیں گے،

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والیبلدیاتی الیکشن میں حلقہ کے دشمنوں کو ہر صورت میں شکست دے کر امن ترقی و خوشحالی کا دور لائیں گے، انہوں نے کہااپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی عوامی خدمت کی جاسکتی ہے اور الحمداللہ عوام کیلئے دن رات دروازے کھلے ہیں، اس موقع پر محمد سعود گرمانی،عتیق الرحمن خان گرمانی، محمدرمضان چانڈیہ، ملک فاروق گاذر، حمزہ ترین، ضیاء الرحمن فاروقی، عبدالمطلب علی بھٹی، ملک محمد عامر، محمد عمران بھٹی، مجاہد گواریابھی موجود تھے.


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) لاہور سے کوئٹہ براستہ کوٹ ادو چلنے والی چلتن ایکسپریس کی بندش، کوٹ ادو کے شہری سستی اور حفاظتی سفر ی سہولیات سے محروم،مہنگے داموں ٹرانسپورٹر پر کرائے بھر کر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کاڈیرہ غازیخان سے لاہور نائٹ کوچ چلانے کا اعلان سیاسی بیان تک محدود رہا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے نائٹ کوچ چلانے اورچلتن ایکسپریس بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔

کوٹ ادو

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے شہریوں شیخ اطہر فاروق، شیخ یعقوب، شیخ عمران، شیخ سعد مصطفےٰ، حافظ محمد سعید، شفیق انور شاز، شوکت عاجز، خرم شہزاد، چوہدری محمد یعقوب،سابق کونسلر عاشق حسین،منیب عاجز،قاری غلام صدیق،قاری محمد افضل،حاجی عبدالقدوس و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوٹ ادو جنکشن سے چلنے والی چلتن ایکسپریس جو کہ لاہور سے کوئٹہ براستہ خانیوال، ملتان، ڈیرہ غازیخان کوئٹہ جاتی تھی جس سے شہریوں کو حکومت کی جانب سے سستی اور حفاظت سفری سہولیات میسر تھیں جبکہ عرصہ دراز سے چلتن ایکسپریس کو بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے غریب شہری ٹرانسپورٹروں پر مہنگے سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔

کوٹ ادو

شہریوں نے کہاہے کہ کوٹ ادو سے کوئٹہ جانے کے لئے مسافروں کو کئی ٹرانسپورٹ بسیں تبدیل کرکے کوئٹہ جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں اس وقت کے وفاقی وزیر ریلوے غلام محمد بلور جو کہ ایک بہت ٹرانسپورٹر تھانے اپنی ٹرانسپورٹر کو کامیاب کرنے کے لئے چلتن ایکسپریس سمیت کئی  بند کر دی تھیں جسکی وجہ سے کامیاب ریلوے گاڑیاں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان،مظفر گڑھ،کوٹ ادو، ڈیرہ غازیخان، جام پور، راجن پور، فاضل پو ر اور کشمور تک ہزاروں مسافر اس میں سفر کرتے تھے جو کہ اب حکومت کی سستی اور حفاظتی سفری سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ 8ماہ قبل ماہ فروری میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے میانوالی تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو پر شہریوں کے جم غفیر کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد اس روٹ پرڈیرہ غازیخان سے لاہور کیلئے ٹرین چلائی جائیگی مگر تا حال وعدہ ایفا نہ ہوا۔

شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی سے مطالبہ کیا کہ چلتن ایکسپریس کو اپنے پرانے روٹ پر دوبارہ بحال کیا جائے اورڈیرہ غازیخان سے لاہور کیلئے نائٹ کوچ کو بھی فوری طور چلایا جائے تا کہ غریب عوام حکومت کے سستے اور حفاظتی سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں.

About The Author