اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے شروع دن سے تسلیم نہیں کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگااوراسکی مدت بھی زیادہ نہیں ہوگی۔اتنا احتجاج کرینگے جس دوران ہمارے کارکن تھک نہ جائیں۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی پلان تیار ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ